Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 29 May 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۹ ؍مئی ۲۰۱۸
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
مہاراشٹر کی بھنڈا را-گوندیا اور پال گھر لوک سبھا حلقوں کے ضمنی انتخا بات کے لیے کل ووٹ ڈالے گئے۔ ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ بھنڈا را - گوندیا حلقے میں42.25؍ فیصد اور پال گھر میں قریب47؍ فیصد رائے دہی ہو ئی۔ دو نوں حلقوں کے کئی مقا مات پر الیکٹرونک ووٹِنگ مشینوں کے بند پڑ جا نے کی شکا یتیں سامنے آئیں جسکے بعد اِن مقا مات پر نئی ووٹِنگ مشینوں کو لا یا گیااور رائے دہی کا عمل معمول کے مطا بق جاری رہا۔
اِس بیچ کانگریس،NCP اور ریپبلیکن پارٹی آف اِنڈیا، بہو جن مہا سنگھ نے مطالبہ کیا ہے کہ جن مقا مات پر ووٹِنگ مشینوں میں خرا بی آئی تھی وہاں دو بارہ رائے دہی کر وائی جائے۔ سا بق مرکزی وزیر پر فُل پٹیل نے دعویٰ کیا کہ بھنڈا را- گوندیا حلقے میں25؍ فیصد ووٹِنگ مشینیں بند پڑی رہیں۔
اُنھوں نے الزام لگا یا کہ ووٹِنگ کے بعد نکلنے والی پر چیVVPAT کی مشینیں بھی ٹھیک طرح سے کام نہیں کر رہی تھیں۔
دوسری جانب کانگریس کے ریاستی صدر اور رکن پارلیمنٹ اشوک چو ہان نے ووٹوں کی گنتی کے موقع پر VVPAT رسیدوں کی بھی گنتی کر نے کا مطالبہ کیا۔ اِس دوران مرکزی انتخا بی کمیشن نے وضا حت کی کہ بھنڈا را- ٰؑ گوندیاانتخا بی حلقے کے کسی بھی رائے دہی مرکز پر کی گئی ووٹِنگ کو ردّ نہیں کیا گیا ہے۔ کمیشن نے کہا کہ تکنیکی خرابی کی شکار ووٹِنگ مشینوں کو عام طور پر آدھے گھنٹے میں تبدیل کر لیا جا تا ہے اور اِس وجہ سے رائے دہی کے عمل پر شکوک و شبہات کا اظہار نہیں کیا جا سکتا۔
دوسری جانب سانگلی ضلع کے پلوس کڑے گائوں ودھان سبھا حلقے کے لیے بھی کل ووٹ ڈالے گئے۔ یہاں بی جے پی کے امید وار کی جانب سے اپنی امید واری واپس لیے جانے کے بعد کانگریس کے وشوجیت کدم بلا مقا بلہ منتخب ہو گئے ہیں۔
***** ***** *****
موسمی بارش کے آج شام تک کیرالہ میں داخل ہو نے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل Mrutyunjay Mahapatra
نے یہ اطلاع دی۔ اُنھوں نے بتا یا کہ فی الحال کیرا لہ میں بارش جیسے حالات بنے ہوئے ہیں لیکن مو سمی بارش کی کچھ شرائط ابھی پو ری نہیں ہو ئی ہیں۔
دوسری جانب ایک پرائیویٹ مو سمیاتی تنظیم Skymet کا کہنا ہے کہ موسمی بارش کل ہی کیرا لہ میں داخل ہو چکی ہے۔ اِس دوران اگلے36؍ گھنٹوں میں وسطی مہاراشٹر اور مراٹھواڑہ میں تیز ہوائوں اور بجلی کی گھن گرج کے ساتھ بارش ہو نے کی پیشن گوئی محکمہ مو سمیات نے کی ہے۔
***** ***** *****
دریںاثناء مراٹھواڑہ کے کچھ مقا مات پر کل بھی بارش ہوئی۔ لاتور ضلع کے نلِنگا تعلقے سے کل طو فا نی ہوائوں کے ساتھ بارش کی اطلاع ملی ہے۔ ہمارے نمائندے نے بتا یا کہ تیز ہوائوں سے گھروں کی چھتیں اُڑگئیں اور بجلی کے کھمبے اور درخت اُکھڑ گئے۔
عثمان آباد ضلع کے تُلجا پور اور پرنڈا میں بھی کل موسلا دھار بارش ہوئی۔ اِس بارش سے کچھ گھروں کوبھی نقصان پہنچا۔ ہنگولی ضلعے کے بسمت تعلقے کے گِر گائوں میں بھی بارش سے کیلے کے با غوں کا بڑے پیما نے پر نقصان ہوا ہے۔ کسا نوں کی جانب سے اِس نقصان کے فوری پنچنا مے کر نے کا مطا لبہ کیا جا رہا ہے۔
***** ***** *****
CBSE کے دسویں جماعت کے نتیجوں کا آج اعلان ہو گا۔ طلباء آج شام چار بجے سے CBSE کی ویب سائٹ
www.cbse.nic.in پر اپنے نتیجے دیکھ سکتے ہیں۔
***** ***** *****
رکن اسمبلی امیت دیشمکھ نے کہا ہے کہ لاتور کے رابطہ وزیر سنبھا جی پاٹل نِلنگیکر کو چا ہیے کہ وہ لاتور کے خواتین پالی ٹیکنِک کالج سے متعلق غیر یقینی صو رتحال سے پردہ اُٹھا ئیں۔ امیت دیشمکھ نے کہا کہ حا لانکہ نِلنگیکر اور وزیر تعلیم کہہ چکے ہیں کہ مذکو رہ پالی ٹیکنِک کالج بند نہیں ہو گا
تا ہم انتظا میہ کی جانب سے اِسے بند کر نے کا عمل جاری ہے۔ دیشمکھ نے اِسے حکو مت اور انتظا میہ کے در میان تا ل میل کی کمی قرار دیتے ہوئے سخت نکتہ چینی کی۔ اُنھوں نے کہا کہ حکو مت پا لی ٹیکنِک کالج سے متعلق غیر یقینی صورتحال کو دور کر تے ہوئے اِسے بند کر نے کے عمل پر فوری روک لگا ئے۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد میں اٹھا رہ دن پہلے ہوئے فسادات سے متا ثرہ کئی چھو ٹے دکانداروں میں جماعت اسلامی ہند کی جانب سے کل قریب ساڑھے تیرہ لاکھ روپیوں کی امداد تقسیم کی گئی۔
دریں اثناء اورنگ آ باد شہر کے پولس کمشنر کے عہدے پر ناندیڑ رینج کےIG چرنجیو پر ساد کو نامزد کیا گیا ہے۔ اِس بارے میں سر کا ری حکم نا مہ کل جا ری کر دیا گیا۔ چِرنجیو پر ساد نے اِس سے پہلے اورنگ آ باد اور جالنہ میں پولس سُپرنٹنڈنٹ کے طور پر خد مات انجام دی ہیں۔
***** ***** *****
پیٹرول اور ڈیزل کی برھتی قیمتوں کے خلاف کل اورنگ آ باد میں نیشنلِسٹ کانگریس پارٹی کی یُوک کانگریس کی جانب سے مظا ہرے کیئے گئے۔ احتجاج میں شامل کار کنوں نے سر کار مخالف نعرے بازی کر تے ہوئے ایندھن کی قیمتوں میں ہو رہے اضا فے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔اِس دوران ایندھن کی قیمتوں میں آج لگا تار 16؍ ویں دن بھی اضا فہ ہواہے۔
***** ***** *****
کپڑے سے بنی ما حو ل دوست تھیلیوں کے استعمال کی اپیل اورنگ آ باد کے ضلع کلکٹر اور ضلع ماحو لیاتی کمیٹی کے صدر اُدئے چو دھری نے کی ہے۔ وہ کل ضلع ما حو لیاتی کمیٹی کی میٹنگ میں بول رہ تھے۔ اِس موقع پر ضلع کلکٹر نے ضلع ما حو لیاتی کمیٹی کی میٹِنگ سال میں دو کی بجائے چار مر تبہ منعقد کر نے اور کمپٹی کی منظوری سے اور نگ آباد شہر میں آب و ہوا کے معیار کو ظا ہر کر نے والا بو رڈ فوری آ ویزاں کر نے کی ہدا یت بھی دی۔
***** ***** *****
جلگائوں ضلعے کے عمل نیر میں زراعت کے محکمے نے قریب سوا دو لاکھ روپیوں کے نقلی بیج ضبط کیئے ہیں۔ محکمہ زراعت اور پولس کی اِس مشتر کہ کار وائی میں چو پڑہ مارگ سے چار افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

No comments:
Post a Comment