Friday, 25 May 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 25 May 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۵  ؍مئی  ۲۰۱۸؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
 علاقائی خود مختار اِداروں سے چُنی جانے والی ریاستی قا نون ساز کونسل کی 6؍میں سے 5؍ سیٹوں کے نتیجوں کا کل اعلان کر دیا گیا۔ اِن پانچ سیٹوں میں شیو سینا اور بی جے پی نے دو  دو  سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ایک سیٹ پر نیشنلِسٹ کانگریس پارٹی کے امید وار کامیاب ہوئے ہیں۔ اِن جگہوں کے لیے 21؍ مئی کو رائے دہی ہو ئی تھی۔ نتیجوں کے مطا بق پر بھنی-ہنگولی قا نو ساز کونسل کی نشِسٹ پر شیو سینا کے وِپلوَباجو ریا نے کامیابی حاصل کی ہے اُنھوں نے اپنے کانگریسی حریف سُریش دیشمکھ کو شکست دی۔ با جو ریا کو 256؍ جبکہ دیشمکھ کو 221؍ ووٹ ملے۔ ناسک میں شیو سینا کے نریندر دراڑے، امرا وتی میں بی جے پی کے پر وین پو ٹے، چندر پو رمیں بی جے پی کے ہی رامداس آنبٹکر او ر  رائے گڑھ ،رتنا گیری، سندھو دُرگ حلقے سے NCP کے انِکیت تٹکرے کامیاب ہوئے ہیں۔
 واضح ہو کہ عثمان آباد،لاتور، بیڑ انتخا بی حلقے کے ووٹوں کی گنتی کو انتخا بی کمیشن نے ملتوی کر دیاتھا۔ اِس معاملے میں بیڑ نگر پریشد کے
نا اہل قرار دیئے گئے کائونسلروں سے متعلق عرضداشت پر ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بینچ میںسماعت جاری ہے جس پر6؍ جون کو سنوائی ہو گی۔
***** ***** *****
 کانگریس نے پیٹرول، ڈیزل اور پیٹرو لیم مصنو عات کو اشیاء اور خد مات ٹیکس GST کے دائرے میں شامل کر نے اور ایندھن پر عائد اضا فی سر چار ج واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس کی جانب سے کل ممبئی ضلع کلکٹر دفتر پر جلوس نکالا گیا اِس موقع پر ممبئی کانگریس کے صدر سنجئے نِرو پم نے یہ مطالبہ کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ جب تک ایند ھن کوGST کے دائرے میں نہیں لا یا جا تا تب تک اُنکا احتجاج جاری رہے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف اورنگ آ باد شہر وضلع کانگریس کی جانب سے بھی کل ڈویژنل کمشنر دفتر تک سائیکل ریلی نکال کر احتجاج کیا گیا۔ کانگریس کی جانب سے ڈویژنل کمشنر ڈاکٹر پُر شو تّم بھا پکر کو ایندھن کی قیمتوں کی مخا لفت پر مبنی ایک میمو رینڈم بھی دیا گیا۔ لاتور میں بھی کانگریس نے ایندھن کی برھتی قیمتوں کے خلاف مظا ہرے کیئے۔
 اِس بیچ وزیر اعلیٰ دیویندر پھر نویس نے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کوGST کے دائرے میں لانے سے ٹیکس پر لگایا جانے والے ٹیکس ختم ہو جائے گا۔ اُنھوں نے امید ظاہر کی کہ اِس سے ایندھن کی قیمتوں میں کمی ہو گی۔ پھڑ نویس کل ممبئی میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ٹیکس کے ڈھا نچے میں اِس تبدیلی کے لیے مہا راشٹر تیار ہے اور دیگر ریا ستوں کو بھی اِس تبدیلی سے اتفاق کرنے کی ضرورت ہے۔
***** ***** *****
 اورنگ آباد کی ضلع و سیشن عدالت نے اورنگ آباد کے سا بق رکن پارلیمنٹ پر دیپ جیسوال کو کل ضما نت پر رہا کر دیا۔
جسٹِس ایچ ایس مہاجن نے 25؍ ہزار روپیوں کے ذاتی مچلکے پر جیسوال کی ضما نت منظور کی۔ پولس اسٹیشن میں ہنگا مہ آرائی کر نے ، سر کا ری کام میں رخنہ ڈالنے اور سر کاری املاک کونقصان پہنچا نے جیسے الزامات جیسوال پر لگائے گئے ہیں۔
***** ***** *****
 ریاستی تعلیمی بورڈ نے واضح کیا ہے کہ فروری-مارچ 2018؁ میں لیے گئے دسویں اور بار ہویںجماعت کے امتحا نات کے نتیجوں کی تاریخ کا ابھی تک کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ بورڈ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر نتیجوں کی تاریخوںسے متعلق گر دش کر رہی خبروں کے تنا ظر میں یہ وضا حت کی ہے۔ بورڈ نے طلباء سے ایسی افواہوں پر توجہ نہ دینے کی اپیل کی ۔
***** ***** *****
 اورنگ آ باد شہر کے شہر یوں سے نِپاہ وائرس سے نہ گھبرا نے کی اپیل اورنگ آ باد کے میئر نند کُمار گھوڑیلے نے کی ہے۔
اورنگ آباد کے سیاحتی شہر کی نو عیت کے مد نظر اِس بیماری سے نمٹنے کے لیے میئر نے کل میونسپل کار پو ریشن کے میڈیکل افسروں کی میٹِنگ طلب کی تھی۔ اِس موقع پر کار پو ریشن کے سبھی اسپتا لوں کو اِس بیماری سے نمٹنے کے لیے پو ری طرح تیار رہنے کی ہدا یت دی گئی ۔ میئر گھوڑیلے نے نِپاہ وائرس سے نمٹنے کے لیے عوامی بیداری پھیلا نے سمیت مختلف اقدا مات کر نے کی ہدایت بھی دی۔
***** ***** *****
 شولا پور ڈویژن میں ریلوے ٹریک پر جا ری مر متی کاموں کی وجہ سے کچھ ٹرینوں کو جُزوی طور پر اور کچھ کو پو ری طرح منسوخ کر دیا گیا ہے۔ پو نے-نظام آباد ٹرین کو16؍ جون تک اور نظام آباد- پنڈھر پور ٹرین کو آج سے17؍ جون تک ردّ کر دیا گیا ہے۔
 اِسکے علا وہ ناندیڑ-دوَنڈ  اور  دوَنڈ-ناندیڑاِن دو نوں ٹرینوں کو 16؍ جون تک جُزوی طور پر منسوخ کیا گیا ہے۔ جنوب وسطی ریلوے کے ناندیڑ دفتر کی جانب سے یہ اطلاع دی گئی۔
***** ***** *****
 سماج میں پھوٹ ڈالنے والی سر گر میوں پر لگام لگا نے اور اِسکے لیے بین الفرقہ اور بین المذا ہب شادیوں کی حوصلہ افزا ئی اور تحفظ کر نے کے مقصد سے نیا قا نون بنا یا جا رہا ہے۔ درج فہرست ذاتوں اور جماعتوں کے کمیشن کے رکن  سی  ایل  تھُول نے یہ بات کہی۔ تھُول کل سانگلی میں بین الفرقہ اور بین المذا ہب شادی کر نے والے جو ڑوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ بین الفرقہ شادیوں سے متعلق قا نون کی ڈرافٹِنگ کمیٹی کے صدر تھُول نے اِس موقع پر مختلف سماجی تنظیموں کے نمائندوں اور دیگر کار کنوں کے تجر بات سے
آ گا ہی حاصل کی ساتھ ہی اُن سے مشورے بھی لیے۔
***** ***** *****
 ہنگولی ضلعے کے سین گائوں میں25؍ افراد کے خلاف بجلی چوری کے مقد مے درج کیئے گئے ہیں۔ غیر قا نو نی طور پر کنکشن جوڑ کر بجلی چوری کر نے والے گھریلوں صارفین کے خلاف سین گائوں کے اسِسٹنٹ اِنجینئر دفتر کی جانب سے گذشتہ دو  دونوں میں خصوصی مہم چلائی گئی۔ ہمارے نمائندے نے بتا یا کہ اِس خصوصی مہم کے دوران یہ کار وائی کی گئی۔
***** ***** *****
 تنخواہوں میں اضا فے کے مطالبے پر بینک ملازمین کی جانب سے کل بیڑ میں مظا ہرے کیئے گئے۔
یو نائیٹیڈ فورم آف بینک یو نین سے جُڑی تنظیموں کے اراکین اِس میں شامل تھے۔ اپنے مطالبات کی یکسوئی کے لیے بینک ملازمین نے
30؍ اور31؍ مئی کو ہڑ تال کر نے کا انتباہ دیا ہے۔
***** ***** *****

No comments: