Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 28 May 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۸ ؍مئی ۲۰۱۸
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
ماحو لیات کو نقصان پہنچا نے والی پلاسٹِک کی تھیلیوں اور ناقص در جے کے پلاسٹِک سے بنی اشیاء کا استعمال نہ کر نے کی اپیل وزیر اعظم نریندر مودی نے کی ہے۔ وزیر اعظم کل آکاشوانی سے نشر ہوئے من کی بات پرو گرام کی44؍ویں قسط میں قوم سے مخا طب تھے۔ مو دی نے کُرہ ارض کو صاف اور سر سبز و شا داب بنا نے کے لیے شجر کاری سمیت مختلف اقدا مات کی ضرورت پر زور دیا۔ اُنھوں نے کہا کہ 5؍ جون کو منائے جانے والے ما حو لیات کے عالمی دن کی میز با نی بھارت کرر ہا ہے اور پلاسٹِک سے ہونے والی ماحو لیاتی آ لو دگی پر مات کر نا اِس بار کے عالمی یوم ماحو لیات کا مقصد ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ 21؍ جون کو منا ئے جانے والے یو گا کے عالمی دن کی تیاریاں بھی شروع ہو چکی ہیں۔ اُنھوں نے یو گا کی وِراثت کو آگے بڑھا تے ہوئے صحت مند بھارت بنا نے کے عمل میں شامل ہو نے کی اپیل بھی کی۔
اِسکے علا وہ مودی نے مختلف میدانی اور روایتی کھیلوں کے بارے میں بیداری پھیلا نے اور اُنکی حو صلہ افزائی کر نے پر بھی زور دیا۔
وزیر اعظم نے بھارت کے پہلے وزیر اعظم پنڈِت جوا ہر لال نہرو کی بر سی اور مجا ہد آزا دی سا ور کر کی جینتی پر اُنھیں یاد کرتے ہوئے اُنھیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اُنھوں نے بحری جہاز INSV تا رینی کے ذریعے زمین کا چکر لگا نے والی بحریہ کی 6؍ خاتون افسروں اور مائونٹ ایوریسٹ سر کرنے والی چندر پور کی قبائلی لڑکیوں کو مبارکباد بھی دی۔
وزیر اعظم مو دی نے رمضان کے مہینے اور اِسکے تقدس کا ذکر کیا اور قوم کو عید الفطر کی پیشگی مبارکباد بھی دی۔
***** ***** *****
مہاراشٹر کی بھنڈا را -گوندیا اور پال گھر لوک سبھا سیٹوں کے ضمنی انتخا ب کے لیے آج ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ پال گھر میں شیو سینا نے شرینِواس وَنگا کو جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے رجندر گاوِت کو امید واری دی ہے۔دوسری جانب بھنڈا را- گو ندیا حلقے سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ہیمنت پٹلے اور نیشنلِسٹ کانگریس کے مد ھو کر کُکڑے کے در میان مقا بلہ ہوگا۔ اِن دو نوں لوک سبھا حلقوں میں ووٹوں کی گنتی31؍ مئی کوہو گی۔
دریں اثناء اِن انتخا بات کی وجہ سے یشونت رائو چو ہان او پن یو نیور سٹی کا آج ہو نے والا امتحان ملتوی کر دیا گیا ہے۔
یو نیور سٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امتحان کا نیا ٹائم ٹیبل یو نیور سٹی کی ویب سائٹ پر جا ری کر دیا جائے گا۔
اِس بیچ پال گھر لوک سبھا حلقے کے ضمنی انتخا ب کے کام میں مبینہ لا پر واہی برتنے کی وجہ سے ڈہا نو کے نائب تحصیلدار سنجئے نا گائوکر کو معطّل کر دیا گیا۔ اِس انتخاب کے پرسائیڈِنگ افیسر اور ضلع کلکٹرڈاکٹر پر شانت نار نوَرے نے یہ کار وائی کی۔ عوا می نمائندگی قا نون کی 134؍ ویں شق کے تحت یہ کار وائی کی گئی۔
***** ***** *****
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا ہے کہ مرکزی حکو مت نے گذشتہ چار سالوں میں بد عنوا نی سے پاک اور شفاف حکو مت دینے کے ساتھ ہی مؤثر کار کر دگی کا مظا ہرہ کیا ہے۔ مرکزی حکو مت کے چار سال مکمل ہو نے پر کل ممبئی میںمنعقد ہوئی اخباری کانفرنس میں پھڑ نویس بول رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ اِن چار سالوں میں مرکزی حکو مت مہاراشٹر سرکار کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی رہی ۔ وزیر اعلیٰ نے زرعی شعبہ سمیت سینچائی ، سڑکوں کی تعمیر اور ریلوے جیسے شعبوں میں ہوئی تر قی کا بھی ذکر کیا ۔
***** ***** *****
چنئی سوپر کِنگس ،اِنڈین پریمئرلیگIPL چیمپئن بن گئی ہے۔ ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کل کھیلے گئے IPL سیزن گیارہ کے فائنل مقابلے میں چنئی سوپر کنگس نے سن رائزرس حیدر آ باد کو آٹھ وکٹ سے ہرا دیا۔ چنئی سُپر کنگس کی کا میابی سے سلامی بلّے باز شین واٹسن کا اہم رول رہا جنھوں نے ناٹ آئوٹ رہتے ہوئے سنچری بنائی۔ پہلے بلّے بازی کر تے ہوئے سن رائزرس حیدر آ باد نے مقررہ 20؍ اووروں میں 6؍وکٹ کے نقصان پر178؍ رن بنائے تھے۔ تا ہم چنئی کی ٹیم نے 19؍ ویں اوور میں ہی یہ نشا نہ حاصل کر لیا۔ اِس جیت کے ساتھ ہی چنئی سوپر کنگس تیسری مر تبہIPL جیتنے والی ٹیم بن گئی ہے۔
***** ***** *****
بحر عرب میں کم دبائو کی پٹّی کے وجود میں آ نے سے مانسو نی ہوائوں کے سفر کے لیے ساز گار حالات پیدا ہو گئے ہیں۔
اِس لیے اگلے دو دنوں میں لکش دیپ، جنو بی کیرا لہ اور جنو بی تملناڈو کے کچھ مقا مات پر مانسو نی ہوائیں داخل ہو سکتی ہیں۔ اگلے 24؍ گھنٹوں میں جنو بی کو کن کے کچھ مقا مات پر بھی بجلی کی گھن گرج کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ مو سمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ جنو ب وسطی مہا راشٹر اور وردبھ کے کچھ مقا مات پر بارش ہو سکتی ہے۔
***** ***** *****
اِس دوران ہنگو لی ضلع میں سنیچر کے روز ہوئی غیر مو سمی بارش سے ہوئے نقصان کے پنچانا مے کر نے کی شروعات ہو گئی ہے۔ کچھ علاقوں میں محصول محکمے کے عملے نے نقصانا ت کا جائزہ لیا۔ واضح ہو کہ ہنگو لی کے ساتھ ساتھ پر بھنی، ناندیر اور عثمان آ باد ضلعوں میں بھی سنیچر کو طو فا نی ہوائوں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی تھی۔اِس بارش سے باغا تی فصلوں کا بڑے پیما نے پر نقصان ہوا ۔ گھروں کی چھتیں اُڑگئیں اور در خت اور بجلی کے کھمبے اُکھڑ گئے۔ اِس در میان عثمان آباد ضلعے میں اتوار کے روز بھی کچھ علاقوںسے با رش کی اطلاع ملی ہے۔ ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ ستا رہ ضلع میں بھی کل موسلا دھار بارش ہوئی۔
***** ***** *****
ایوت محل ضلعے کے کلمب رالے گائوں راستے پر ہوئے تہرے حادثے میں چار افراد کی موت ہو گئی۔ تیز رفتار کار مو ٹر سائیکل سے ٹکرا گئی اور پھر ٹرک سے جا ٹکرائی۔ حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار بچّی سمیت کار میں سفر کر رہے تین افراد کی موت ہو گئی۔ خبر میں کہا گیا ہے کہ حادثے میں تین افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔

No comments:
Post a Comment