Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 01 June 2018
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : یکم؍جون ۲۰۱۸ئ
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
پچھڑے ہوئے ذاتوں ، جماعتوں اوردیگر پسماندہ طبقات کے ہاسٹل میں رہنے والے طلباء کوسہولت کے نرخ میں فی کس 15؍کلو اناج دینے کا فیصلہ حکومت نے لیاہے۔مرکزی خوراک اورعوامی تقسیم وزیررام ویلاس پاسوان نے اس کی اطلاع دی۔ کل نئی دِلّی میں ریاستوں کے خوراک سیکریٹریوں کے ساتھ ہوئی میٹنگ سے وہ مخاطب تھے۔جن ہاسٹلس میں پچھڑے ہوئے ذاتوں اورجماعتوں کے دوتین طلباء ہواُن سب کوسہولت کے نرخ میں اناج دیا جائے گا۔یہ بات پاسوان نے کہی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
عوامی ٹرانسپورٹ کے لئے برقی توانائی پرچلنے والی گاڑیوں کااستعمال بڑھانے کے لئے ریاستی حکومت نے چند نجی کمپنیوں کے ساتھ کل پانچ آپسی معاہدے کئے۔ اس میںنجی ٹرانسپورٹ چارجنگ خدمات میں E.Vhicle مرکز قائم کرنا وغیرہ معاہدے شامل ہیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ریاست میں لوک سبھا کے دو نشستوں کے لئے ہوئے ضمنی انتخابات میں بھارتیہ جنتاپارٹی کوایک نشست پرکامیابی اورایک نشست پرشکست ہوئی۔ پال گھر میںبھارتیہ جنتاپارٹی کے راجندرگائوت نے شیوسینا کے شری نیواس ونگا کو29 ہزار572 ووٹوں سے شکست دی۔بھنڈارا،گوندیہ حلقہ انتخاب میں راشٹروادی کانگریس کے مدھوکرکوکڑے نے بھارتیہ جنتاپارٹی کے ہیمنت پٹلے کو48؍ہزارسے زیادہ ووٹوں سے شکست دی۔
راشٹروادی کانگریس پارٹی کے رہنمااجیت پوارنے اس سلسلے میں اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ ایندھن کی قیمتوں میںاضافہ اسی طرح نوٹ بندی سے پریشان ہوکرعوام نے راشٹروادی کے حق میں ووٹ دیا۔تاہم راجندرگائوت نے کانگریس میں رہ کرجوکام کئے تھے اس کی وجہہ سے انہیں کامیابی حاصل ہوئی۔شیوسینا کے چیف اُدھوٹھاکرے نے انتخابی مشنری پرتنقید کی۔ وہ کل ممبئی میںصحافتی کانفرنس سے مخاطب تھے۔ الیکشن کمیشن کے خلاف عدالت سے رجوع ہونے کااشارہ اُنہوں نے دیا۔اسی بیچ پال گھر میںحاصل ہوئی کامیابی عوام کی وجہہ سے حاصل ہوئی ہے یہ بات وزیر اعلیٰ دیویندرپھڑنویس نے کہی۔ وہ کل ممبئی میں پریس کانفرنس سے مخاطب تھے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ریاست کے وزیرزراعت پانڈورنگ پھنڈکر کل صبح قلبی حملے کے باعث چل بسے۔وہ 67 برس کے تھے۔تین مرتبہ آکولہ کے رکن پارلیمنٹ اور دو مرتبہ رکن اسمبلی کے فرائض انجام دینے والے پھنڈکرنے قانون سازکونسل میں حزبِ اختلاف پارٹی رہنمااوربھارتیہ جنتاپارٹی کے ریاستی صدر کے بھی فرائض انجام دئیے۔پھنڈکر کے انتقال پرسماج کے سبھی طبقوں میں رنج وغم کیاجارہاہے۔اسی بیچ پھنڈکر کاجسدخاکی کل بلڈانہ ضلع کے کھام گائوں لایاگیا۔ا س سے قبل ممبئی میں کئی معززشخصیتوں نے پھنڈکر کاآخری دیدارکیااورخراج عقیدت پیش کیا۔اُن کے جسدخاکی پرآج صبح کھام گائوں میںآخری رسومات اداکی جارہی ہے۔
پربھنی کے وسنت رائو نائیک مراٹھواڑہ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدے پرڈاکٹر اشوک ڈھون کاتقررکیاگیاہے۔چانسلر سی ودھیا ساگر رائو نے کل یہ تقررکیا۔ ممبئی ہائی کورٹ کی سبکدوش چیف جسٹس منجولہ چلّر کی صدارت میںانتخابی کمیٹی نے ڈاکٹر ڈھون کومنتخب کیا۔جالنہ ضلع کے بدناپورکے زرعی کالج میں بطورپرنسپل خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر ڈھون کایہ تقررپانچ سال کے لئے یاعمرکے 65؍سال ان میں سے جومدّت پہلے مکمل ہوگئی تب تک رہے گا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مراٹھواڑہ میں کل کئی مقامات پرغیرموسمی بارش ہوئی۔بیڑشہراور اس کے نواحی علاقوں میںبارش کے ساتھ تیزہوائوں کی وجہہ سے کئی مقامات پردرخت گرپڑے اورچند مکانات سمیت مونڈھے کے نیلامی کی دُکانوں کے ٹین اُڑگئے۔نصف گھنٹہ یہ بارش ہوئی ۔ اس کی اطلاع ہمارے نمائندے نے دی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ہنگولی ضلع میں بھی کل کلمنوری ، بسمت اونڈھا ،ناگناتھ ، سین گائوں، آکھاڑا،بالاپورعلاقوں میںموسلادھاربارش ہوئی۔جالنہ ضلع میں بھی چند مقامات پرتیزہوائوں کے ساتھ بارش ہوئی۔ ناندیڑ شہر میں شب تقریباً دیڑھ گھنٹہ ہوئی بارش کی وجہہ سے ماحول سردہوگیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
کل عالمی تمباکو مخالف دن منایاگیا۔اس موقع پراورنگ آباد ضلع پریشد میں ایک نمائش منعقد کی گئی تھی جس میں تمباکو کے نقصانات کے بارے میں بیداری پیدا کی گئی۔ضلع پریشد چیف ایگزیکٹیو آفیسرپونیت کوورنے عوام سے اپیل کی کہ تمباکوسے پرہیز کریں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ناگپورریلوے اسٹیشن میں جاری کام کی وجہہ سے ناگپور،ممبئی،ناگپورنندی گرام ایکسپریس تین جولائی تک اجنی ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوگی اور اجنی تک جائے گی۔جنوب وسطی ریلوے کے ناندیڑ ڈیویژن نے اس کی اطلاع دی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
No comments:
Post a Comment