Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 07.08.2018 ,Time:8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 07 August 2018
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۷؍اگست ۲۰۱۸
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
پسماندہ طبقات کے قومی کمیشن کو آئینی درجہ دینے والے 123/ ویں قانونی ترمیمی بل اور 12/ سال سے کم عمر کی لڑکی کے ساتھ عصمت دری کرنے والے مجرموں کو پھانسی کی سزا دینے والے بِل کو کل راجیہ سبھا میں اتفاقِ رائے سے منظور کرلیا گیا۔ یہ دونوں بِل لوک سبھا میں پہلے ہی منظور کیے جاچکے ہیں۔ دوسری جانب درجِ فہرست ذاتوں اور جماعتوں پر ہونے والے مظالم کی روک تھام کے قانون کی ترمیمات کو برقرار رکھنے والا بِل بھی کل لوک سبھا میں منظور کرلیا گیا۔ اس بِل میں ایٹراسٹی قانون کو اس کی اصل شکل میں برقرار رکھنے کی گنجائش موجود ہے۔ اس بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مرکزی حکومت نے ازسرِ نو غور کرنے کی درخواست پیش کی تھی تاہم عدالت کی جانب سے فیصلے میں ہورہی تاخیر کی وجہ سے حکومت یہ اصلاحی بِل لائی ہے۔ سماجی انصاف کے مرکزی وزیر تھاور چند گہلوت نے یہ بات کہی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مہاراشٹر حکومت کے ملازمین آج سے تین دنوں کی ہڑتال پر جارہے ہیں۔ ساتویں پے کمیشن کی سفارشات پر عمل آوری کے مطالبے پر یہ ہڑتال کی جارہی ہے۔ ریاست بھر سے سترہ لاکھ ملازمین نے ہڑتال میں شامل ہونے کا انتباہ دیا ہے۔
دوسری جانب حکومت نے ہڑتال پر جانے والے ملازمین پر‘ ضروری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے والے قانون‘ میسما کے تحت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہیکہ ریاستی ملازمین سرکاری کام کاج کو ٹھپ نہ کرتے ہوئے مناسب طریقے سے اپنے مطالبات پیش کریں جس سے عوام کو دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اس بیچ مہاراشٹر حکومت نے ریاستی ملازمین کے گذشتہ 14/ مہینوں سے زیرِ التواء مہنگائی بھتوں کی رقم جاری مہینے کی تنخواہوں کے ساتھ ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بارے میں کل سرکاری حکمنامہ جاری کیا گیا۔ ریاستی حکومت نے اس فیصلے کو بھی جوں کا توں منظوری دی جس کے تحت بکشی کمیٹی کی سفارشات کے تحت ساتویں پے کمیشن کی سفارشات کے نفاذ میں تاخیر ہونے پر ریاستی ملازمین کو جنوری 2019ء سے مرکزی حکومت کی طرز پر تنخواہیں دی جائیں گی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
اسکولی طلبہ میں کھیلوں کو فروغ دینے کے مقصد سے آئندہ تعلیمی سال سے سبھی اسکولوں میں تعلیمی نصاب کو 50% کم کرکے کھیلوں کے گھنٹے کو لازمی قرار دیا جائیگا۔ کھیلوں کے مرکزی وزیرِ مملکت راجیہ وردھن سنگھ راٹھوڑ نے یہ بات کہی۔ راٹھوڑ نے کہا کہ اس فیصلے کا مقصد بچوں کو کھیلوں کی اہمیت سے واقف کروانا اور کھیلوں کے تئیں اُن میں شوق پیدا کرنا ہے۔ راٹھوڑ نے کہا کہ ان مقاصد کے حصول کیلئے کھیلوں کی وزارت کئی اقدامات کررہی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مہاراشٹر تعلیمی بورڈ نے اورنگ آباد ڈویژن کے 8/ اسکولوں کی منظوری ردّ کردی ہے۔ بورڈ نے ان 8/اسکولوں سے کہا ہیکہ وہ رواں تعلیمی سال کے آخر میں منعقد ہونے والے دسویں جماعت کے امتحانات کے لیے آن لائن درخواستیں نہ بھیجیں۔ فروری۔ مارچ 2018ء میں منعقد ہوئے دسویں جماعت کے امتحانات کے دوران بے ضابطگیوں کے منظرِ عام پر آنے کے بعد یہ کارروائی کی گئی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا ہے کہ ملک بھر کے ٹول ناکے بند کرنے کی کوئی تجویز حکومت کے زیرِ غور نہیں ہے۔ راجیہ سبھا میں کل وقفۂ سوالات کے دوران بولتے ہوئے گڈکری نے کہا کہ آئندہ چھ مہینوں میں اس بارے میں قدم اُٹھایا جائیگا جس سے ٹول ناکوں پر ٹریفک جام نہ ہو۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مراٹھا سماج کو ریزرویشن دینے کے مطالبے پر جاری احتجاج ختم کرنے کی اپیل ڈویژنل کمشنر ڈاکٹر پرشوتم بھاپکر نے کی ہے۔ بھاپکر نے مراٹھا ریزرویشن کے سبھی منتظمین سے ریاستی حکومت کی جانب سے گذارش کی ہے کہ وہ احتجاج کو ختم کردیں۔ بھاپکر نے سبھی ضلع کلکٹروں سے کہا ہیکہ وہ مظاہرین تک ریاستی حکومت کے اُس پیغام کو پہنچائیں جس میں مراٹھا ریزرویشن کے بارے میں وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے تیقن دیا ہے۔ بھاپکر نے ضلع کلکٹروں سے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے اپنے ضلعوں میں مراٹھا ریزرویشن احتجاج کے منتظمین سے دھرنا احتجاج واپس لینے کی گذارش کریں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
رکنِ اسمبلی ونائیک میٹے نے کہا ہیکہ مہاراشٹر کے وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس کے مطابق مستقبل میں انّا صاحب پاٹل مالی ترقیاتی کارپوریشن صرف مراٹھا سماج کیلئے ہی وقف ہوگا اور اس بارے میں حکومت 8/ دنوں میں آرڈیننس جاری کریگی۔ ممبئی میں کل اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران میٹے نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ نے انہیں یہ یقین دہانی کروائی ہے۔ اس میٹے کی شیوسنگرام پارٹی نے مطالبہ کیا کہ انّا صاحب پاٹل ترقیاتی کارپوریشن کے نام سے ’’معاشی طور پر پسماندہ‘‘ لفظ حذف کیا جائے اور اس کارپوریشن کے ذریعے صرف مراٹھا اور کُنبی سماج کو قرض فراہم کیا جائے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
بھارتی محکمۂ موسمیات نے آئندہ دو دنوں میں وسطی مہاراشٹر اور مراٹھواڑہ کے کچھ مقامات پر بجلی کی گھن گرج کے ساتھ بارش ہونے کی پیشن گوئی کی ہے۔ مراٹھواڑہ کے ناندیڑ ضلع میں گذشتہ پندرہ دنوں سے بارش نہیں ہوئی ہے جہاں کسان اپنی فصلوں کیلئے بارش کے منتظر ہیں۔

No comments:
Post a Comment