Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 02.11.2018 ,Time : 8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 02 November 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲؍ نومبر ۲۰۱۸
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
***** ***** *****
مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کا سرمائی اجلاس 19/ نومبر سے ممبئی میں شروع ہوگا۔ 30/ نومبر تک چلنے والے سرمائی اجلاس میں قانون ساز اسمبلی میں زیرِ التواء 8/ بِل اور قانون ساز کونسل میں زیرِ التواء 2/ بِل پیش کیے جائیں گے۔ دونوں ایوانوں کے کام کاج سے متعلق صلاح کار کمیٹی کی میٹنگ کے بعد اسمبلی اُمور کے وزیر گریش باپٹ نے کل یہ جانکاری دی۔ واضح ہوکہ 57/ سالوں کے طویل عرصے کے بعد سرمائی اجلاس ناگپور کی بجائے ممبئی میں ہورہا ہے۔
وہیں اپوزیشن جماعتوں کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی نے سرمائی اجلاس کی مدت میں ایک ہفتہ اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب ریاستی حکومت نے یہ کہتے ہوئے اُن کا مطالبہ نامنظور کردیا کہ سرمائی اجلاس کے دو ہفتے تک چلنے کی روایت چلی آرہی ہے۔
***** ***** *****
مہاراشٹر کے مزید ڈھائی سو ڈویژنوں کے پانچ ہزار گائووں کو قحط سے متاثرہ قرار دینے کا ریاستی حکومت نے فیصلہ کیا۔ محصول کے وزیر چندرکانت پاٹل نے کل منعقدہ کابینی اجلاس کے بعد یہ اطلاع دی۔ ان میں 700/ ملی میٹر یا 75/ فیصد سے کم بارش والے محصول ڈویژن شامل ہیں۔ اس سے پہلے ریاستی حکومت نے 151/ تعلقوں کو قحط سے متاثرہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔ اسی طرح قحط سے شدید طور پر متاثرہ مقامات تک مدد پہنچانے کیلئے قوانین میں نرمی لائی جائیگی۔ پاٹل نے کہا کہہ اس کام کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی جائیگی۔
اسکے علاوہ ریاستی کابینہ نے مرکزی حکومت کی جانب سے کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے چلائے جارہے پروگرام ’’کھیلو انڈیا‘‘ کو 2018-19 سے ریاست میں نافذ کرنے کو بھی منظوری دی۔
***** ***** *****
کانگریس کی جانب سے ریاستی حکومت کے خلاف چلائی جارہی جن سنگھرش یاترا کل اورنگ آباد میں اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقعے پر منعقدہ جلسۂ عام میں راجیہ سبھا میں حزبِ اختلاف کے رہنما غلام نبی آزاد نے شرکت کی۔ BJP حکومت پر تنقید کرتے ہوئے آزاد نے کہا کہ مرکز اور ریاستی حکومت کی کارکردگی سے سماج کا کوئی بھی طبقہ مطمئن نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے عوام کو دھوکہ دیا ہے۔ آزاد نے دعویٰ کیا کہ نوٹ بندی کی وجہ سے 56/ لاکھ نوجوانوں کو روزگار سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے حکومت کی مختلف پالیسیوں پر تنقید بھی کی۔ جلسۂ عام میں کانگریس کے ریاستی صدر اشوک چوہان‘ سابق وزیرِ اعلیٰ پرتھوی راج چوہان اور مانک رائو ٹھاکرے کے علاوہ کانگریس کے سرکردہ رہنماء موجود تھے۔
اس سے پہلے کل اورنگ آباد میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کانگریس کے ریاستی صدر اشوک چوہان نے ریاستی حکومت پر خوب نکتہ چینی کی۔ انھوں نے کہا کہ قحط کیلئے ریاستی حکومت کی جانب سے استعمال کی جارہی اصطلاحات گمراہ کن ہیں۔ چوہان نے الزام لگایا کہ قحط سے نمٹنے کیلئے حکومت کے پاس کوئی ٹھوس منصوبہ نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو اقتدار سے باہر کرنے تک کانگریس کی جن سنگھرش یاترا جاری رہے گی۔ چوہان نے بیڑ ضلع کے امبہ جوگائی میں بھی یاترا میں شرکت کی۔ انھوں نے کہا کہ بیڑ ضلع قحط سے متاثر ہے اور ضلع میں جل یکت شیوار آبی منصوبے میں بدعنوانی ہوئی ہے۔ بیڑ کی رابطہ وزیر پنکجا منڈے کے بیرونِ ملک دورے پر بھی چوہان نے تنقید کی۔
***** ***** *****
آلودگی سے پاک اور ماحولیات کے موافق دیوالی منانے کی اپیل مہاراشٹر کے وزیرِاعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے کی ہے۔ مہاراشٹر پولیوشن کنٹرول بورڈ اور محکمہ ماحولیات کی جانب سے کل ممبئی میں منعقدہ ’’آلودگی سے پاک دیوالی مہم‘‘ میں وزیرِ اعلیٰ اظہارِ خیال کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ آواز کی آلودگی سے بچنے کیلئے بناء پٹاخوں کی دیوالی اور پلاسٹک سے آزاد مہاراشٹر جیسی مہم پر مؤثر عمل آوری کیلئے ماحولیات کا محکمہ خوب محنت کررہا ہے۔ پھڑنویس نے کہا کہ ان کاموںمیں عوام کی شمولیت ضروری ہے۔ اس موقعے پر ماحولیات کے ریاستی وزیر رام داس کدم نے کہا کہ تہواروں کو اس طرح منانا چاہیے جس سے ماحولیات پر مضر اثر نہ پڑے۔
***** ***** *****
مہاراشٹر کی دھولیہ اور احمد نگر میونسپل کارپوریشنوں سمیت پانچ علاقائی خودمختار اداروں کیلئے 9/ دسمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ووٹوں کی گنتی 10/ دسمبر کو ہوگی۔ ریاستی انتخابی کمشنر جے۔ ایس سہاریہ نے کل یہ اعلان کیا۔
ان علاقائی خودمختار اداروں میں ناندیڑ ضلع کے لوہا نگر پالیکا بھی شامل ہے۔ سہاریہ نے کہا کہ انتخابات کیلئے ضابطۂ اخلاق کل سے نافذ ہوچکا ہے۔
***** ***** *****
ریلوے مسافروں کو اب جنرل ٹکٹ کیلئے قطاروں میں لگنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اب موبائل ایپ کے ذریعے بھی جنرل ٹکٹ حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ UTS نامی اس ایپ کو گوگل پِلے یا وِنڈوز اسٹور سے ڈائون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ گذشتہ کل سے UTS ایپ عوام کو دستیاب کروادیا گیا ہے۔
***** ***** *****
لاتور ضلعے میں قحط کا اعلان کرکے فوری عوام کو راحت پہنچانے کا مطالبہ ضلع پریشد رُکن دھیرج دیشمکھ نے کیا۔ انھوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے جن 151/ تعلقوں کے قحط زدہ ہونے کا اعلان کیا ہے اُن میں لاتور سے صرف شرور اننت پال کو شامل کیا گیا ہے۔ دیشمکھ نے ریاستی حکومت کے فیصلے کی سخت مخالفت کی۔
***** ***** *****
اپنے فن کی نمائش کے لیے فنکار کا اداکاری کے جوہر سے واقف ہونا ضروری ہے۔ اس خیال کا اظہار معروف اداکار سنجے کلکرنی نے کیا۔ پریورتن سنستھا کی جانب سے کل اورنگ آباد میں ناٹیہ گورو انعام سُگائوکر کو دیا گیا۔ اس موقعے پر کلکرنی نے یہ بات کہی۔ تقریب میں مراٹھی ادیب پورلا دیشپانڈے کے لکھے گئے ناٹک بھی پیش کیے گئے۔
***** ***** *****
بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کل ترواننت پورم میں کھیلا گیا پانچواں اور آخری ایک روزہ کرکٹ مقابلہ بھارت نے 9/ وکٹ سے جیت لیا۔ اس کے ساتھ ہی بھارت نے پانچ مقابلوں کی سیریز تین۔ ایک سے اپنے نام کرلی۔سیریز کا ایک مقابلہ ڈرا ہوگیا تھا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے کل ٹاس جیت کر پہلے بلّے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم بھارتی گیندبازوں نے مہمان ٹیم کے بلّے بازوں کو 104/ رن پر آئوٹ کردیا۔ جواب میں نشانے کا پیچھا کرنے اُتری بھارتی ٹیم نے مطلوبہ ہدف صرف ایک وکٹ کھوکر حاصل کرلیا اور میچ اپنے نام کرلیا۔

No comments:
Post a Comment