Thursday, 2 April 2020


Regional Urdu Text  Bulletin, Aurangabad, Date : 02.04.2020, Time 9:00 to 9.10 AM

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date: 02 April-2020
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:۲؍ اپریل  ۲۰۲۰؁
وَقت :  ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
***** ***** *****
::::: سرخیاں ::::::
٭ دلّی کے تبلیغی مرکز کی طرح ریاست میں کسی بھی مذہب کا تہوار‘ فیسٹیول‘ میڑاوا نہ ہو‘ اس بات پر توجہ دی جائے۔ وزیرِ اعلیٰ کی اپیل۔
٭ تبلیغی جماعت کے پروگرام کی وجہہ سے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ وزارتِ صحت کا دعویٰ۔
ایک ہی دِن میں 386/ نئے مریض‘ ریاست میں چھ افراد فوت۔
٭ کورونا مرض کی لڑائی میں غیر ذمہ داری کا برتائو کرنے والوں کی خیر نہیں۔ نائب وزیرِ اعلیٰ اجیت پوار کا انتباہ۔
٭ لاک ڈائون کے دوران راستوں پر بغیر کسی وجہہ کے پھرنے والوں کیخلاف پولس کی کاروائی۔ کئی گاڑیاں ضبط۔
اور
٭ گھریلو استعمال کے بغیر سبسیڈی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کمی۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے۔۔
دلّی کے تبلیغی مرکز کی وجہہ سے کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ مہاراشٹر میں کسی بھی ذات یا مذہب کا تہوار‘ فیسٹیول اور میڑاوا نہ ہو‘ اس بات پر توجہ دی جائے۔ ایسی اپیل وزیرِ اعلیٰ اُدّھو ٹھاکرے نے کی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ نے کل ریاست کے ڈویژنل کمشنرس اور ضلع کلکٹرس سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کیا۔ اس موقع پر انھوں نے کورونا کی تدابیر کا جائزہ لیا۔مزید توجہ دینے کی اور مرکز سے واپس لوٹے افراد فوراً آگے آکر اپنی جانچ کرائیں‘ ایسی اپیل وزیرِ اعلیٰ نے کی۔ بازار میں ہجوم کم کرنے کیلئے تدابیر کریں۔ دیگر ریاستوں کے ورکرس پر مکمل توجہ دی جائے‘ آشا آنگن واڑیوں کے خدمت گاروں کو تربیت دیکر ان کی مدد لی جائے۔ ایسے احکام وزیرِ اعلیٰ نے اس موقع پر دئیے۔ ان حالات میں محصول ملازمین کے کام کی ستائش وزیرِ اعلیٰ نے کی۔
***** ***** *****
ملک میں گذشتہ 24/ گھنٹوں میںکورونا کے 386/ نئے مریض پائے گئے۔ اب جملہ مریضوں کی تعداد 1834/ ہوگئی ہے۔ مرکزی وزارتِ صحت نے صحافتی کانفرنس میں اس کی اطلاع دی۔ دلّی میں نظام الدین میں ہوئے تبلیغی جماعت کے پروگرام کی وجہہ سے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ تمام ملک میں کورونا کی وجہہ سے فوت ہونے والوں کی تعداد 39/ ہوگئی ہے۔ تقریباً 25/ فیصد مرنے والوں کا تعلق اس پروگرام سے ہے۔ پی ٹی آئی خبررساں ایجنسی نے اس کی اطلاع دی۔
***** ***** *****
تبلیغی جماعت میں حصہ لینے کیلئے انڈونیشیائ‘ ملیشیائ‘ تھائی لینڈ‘ نیپال‘ میانمار‘ بنگلہ دیش‘ سری لنکا‘ وغیرہ 70/ ممالک سے جملہ 2/ ہزار سے زیادہ افراد ماہِ جنوری سے بھارت آئے تھے۔ ان میں سے ایک بیرونی شہری سمیت دس افراد کی کورونا کی وجہہ سے موت ہوگئی۔ تقریباً 285/ مشتبہ مریضوں کو اسپتالوں میں داخل کیا گیا۔ اسی بیچ تمام ملک سے کئی ریاستوں کے شہری بڑے پیمانے پر اس پروگرام میں شریک ہوئے تھے۔ ان شہریوں کی تیزی سے جانچ کی جائے۔ ایسے احکام مرکزی کابینہ کے سیکریٹری راجیو گوبا نے دئیے ہیں۔
***** ***** *****
دلّی مرکز کے پروگرام میں شرکت کرنے والے اورنگ آباد کے 24/ افراد نے کل گورنمنٹ میڈیکل اسپتال میں اپنی جانچ کرائی۔ ناندیڑ ضلع کے 11/ افراداس پروگرام میں شامل ہوئے تھے۔ اس میں سے 8/ افراد کی جانچ کی گئی۔ ایک شخص کو پونا کے اسپتال میں شریک کیا گیا ہے۔
عثمان آباد کے 7/ شہری اس پروگرام میں شامل ہوئے تھے۔ ان میں سے چار افراد عثمان آباد میں واپس آگئے۔ ان چاروں افرادکے نمونے جانچ کیلئے روانہ کیے گئے ہیں۔ اس میں سے ایک کی رپورٹ نگیٹیو آئی ہے۔
جالنہ کے 7/ افراد مرکز کے اس پروگرام میں شامل تھے۔ ان میں سے دو افراد جالنہ واپس آگئے۔ ان میں سے ایک شخص کی کورونا رپورٹ نگیٹیو آئی ہے۔ دوسرے شخص کو کورنٹائن یونٹ میں رکھا گیاہے۔ باقی پانچ افراد ہنوز دلّی میں ہیں۔ اس کی اطلاع پولس ذرائع نے دی۔
ہنگولی ضلع کے 12/ شہری اس پروگرام میں گئے تھے۔ اس میں سے ایک شہری ہنگولی واپس آگیا۔ اس کا نمونہ جانچ کیلئے اورنگ آباد روانہ کیا گیا۔ احتیاطی طورپر اُسے ضلع سیول اسپتال کے کورنٹائن یونٹ میں رکھا گیا ہے۔
دلّی تبلیغی مرکز سے احمد نگر ضلع کے 46/ افراد واپس آئے ہیں، جن میں سے دو افراد کو کورونا سے متاثرہ پایا گیا۔
***** ***** *****
کورونا مرض کی وجہہ سے کل ریاست میں ایک ہی دِن میں چھ افراد فوت ہوگئے۔ جن میں ممبئی کے پانچ افراد اور پال گھر کا ایک شخص شامل ہے۔ تاہم کل ریاست میں 33/ نئے مریض پائے گئے۔ ریاست میں اب کورونا کے مریضوں کی تعداد 335/ ہوگئی ہے۔
***** ***** *****
کورونا وباء کے مدِنظر ریاست کے ضعیف العمر‘ معذوراور تنہاء رہنے والے بزرگ شہریوں کو زندگی کیلئے ضروری اشیاء آسانی سے فراہم کرنے کے احکام وزیرِ اعلیٰ اُدّھو ٹھاکرے نے تمام ضلع کلکٹرس کو دئیے ہیں۔ حکومت نے اس کیلئے ایک طریقۂ کار طئے کیا ہے۔ اس کے تحت ایسے افراد کو سماجی اداروں کی مدد سے گھر پہنچ خدمات حاصل ہوگی۔
***** ***** *****
ریاست میں گذشتہ 24/ گھنٹوں میں 18/ مریض درج کیے گئے۔ کورونا سے متاثرین کی تعداد 320/ سے تجاوز کرگئی ہے۔ ممبئی میں 16/ اور پونا میں 2/ مریض درج کیے گئے۔ ریاست میں ایک نجی لیباریٹری کو کووڈ19- کی جانچ کیلئے منع کردیا گیاہے۔ وزیرِ صحت راجیش ٹوے نے کل ممبئی میں صحافیوں کو اس کی اطلاع دی۔ یہ نجی لیباریٹری بروقت اور صحیح رپورٹ نہیں دے رہی تھی‘ اس لیے یہ فیصلہ کیا گیا۔ دیگر سات لیباریٹریز جاری ہیں‘ یہ بات وزیرِ موصوف نے کہی ہے۔
ممبئی میں اب تک 162/ مریض ملے۔ ممبئی میںمریضوں کی تعداد بڑے پیمانے پر اضافے کا خدشہ ٹوپے نے ظاہر کیا ہے۔ ممبئی میں فی الحال پانچ سرکاری اسپتالوں اور اداروں‘ اسی طرح سات نجی لیباریٹریز کے ذریعے ہر روز دو ہزار نمونوں کی جانچ کی سہولت مہیا ہے۔ یہ بات راجیش ٹوپے نے کہی ہے۔
***** ***** *****
کورونا مرض کا مقابلہ کرنے کیلئے ادویات کی قلّت نہیں ہے۔ یہ بات مرکزی وزارت برائے کیمیاء اور کھاد نے کہی ۔ چین میں کورونا کی وباء پھیلنے کے ساتھ ہی ملک میں ادویات کے تیار کرنے پر مسلسل باریک بینی سے توجہہ دی جارہی ہے۔ اسی طرح لاک ڈائون کے دوران بھی ادویات اور طبّی مشنری کا پروڈکشن بغیر رُکاوٹ کے جاری ہے۔ یہ بات جاری کردہ بیان میں کہی گئی۔
***** ***** *****
کورونا مرض کی روک تھام کیلئے کی جارہی تدابیر کیلئے وزیرِ اعظم امدادی فنڈ اور وزیرِ اعلیٰ امدادی فنڈ میں کئی افراد مدد کررہے ہیں۔ بھارتیہ شیتکری کھاد امدادِ باہمی تنظیم نے وزیرِ اعظم امدادی فنڈ میں 25/ کروڑ روپیوں کی امداد دی ہے۔ بھارتیہ اسٹیٹ بینک کے دو لاکھ 56/ ہزار ملازمین اپنی دو یوم کی تنخواہ وزیرِ اعظم امدادی فنڈ میں جمع کریں گے۔ کورونا مرض کا مقابلہ کرنے کیلئے یہ امداد کا استعمال کیا جائیگا۔ امداد کی یہ رقم تقریباً سو کروڑ روپئے ہیں۔ یہ بات جاری کردہ بیان میں کہی گئی۔ بھارتیہ ہاکی تنظیم نے وزیرِ اعظم امدادی فنڈ میں 25/ لاکھ روپئے امداد دی ہے۔
اورنگ آباد کے رکنِ پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے رکنِ پارلیمنٹ فنڈ سے ایک کروڑ روپئے فنڈ ضلع انتظامیہ کے سپرد کیا ہے۔ کنڑ، گنگا پور، ویجا پور‘ خلدآباد اور سوئے گائوں کے سرکاری اسپتالوں‘ اسی طرح گورنمنٹ میڈیکل کالج اور اسپتال یعنی گھاٹی کے طبّی خدمات کیلئے اس فنڈ کا استعمال کیا جائے۔ یہ بات امتیاز جلیل نے ضلع کلکٹر اُدئے چودھری سے کہی۔
***** ***** *****
کورونا مرض کے مدِنظر بیڑ ضلع محکمہ صحت کی جانب سے کی گئی تدابیر کا رابطہ وزیر دھننجے منڈے نے جائزہ لیا۔ اس سلسلے میں تدابیر کیلئے گیارہ کروڑ 8/ لاکھ روپیوں کا فنڈ متعلقہ مشنری کو تقسیم کیا گیا ۔ اس کی اطلاع منڈے نے دی۔
***** ***** *****
اورنگ آباد شہر میں بغیر کسی وجہ کے گاڑیوں پر پھرنے والوں کے خلاف پولس نے کاروائی شروع کردی ہے۔ شہر میں مختلف علاقوں سے پولس نے کئی مٹرگشتی کرنے والوںکی ٹووہیلرز ضبط کیے۔ جسکی وجہ سے شہر کے راستوںپر سناٹا رہا۔
***** ***** *****
ملک کی پٹرولیم کمپنیوں نے گھریلو استعمال کی جانے والی بغیر سبسیڈی گیس سلنڈر کی قیمت میں 61/ روپئے 50/ پیسے کی کمی کردی ہے۔ اس کی وجہہ سے ممبئی میں اب یہ سلنڈر 714/ روپئے میں ملے گا۔ مارچ مہینے سے لگاتار یہ دوسری تخفیف ہے۔ کمرشیل استعمال کی گیس سلنڈر کے نرخ میں بھی 53/ روپیوں کی کمی کردی گئی ہے۔ ممبئی میں اب یہ سلنڈر ایک ہزار 234/ روپیوں میں حاصل ہوگا۔
لاتور شہر میونسپل کارپوریشن کے کانگریس پارٹی کے اراکین نے ان کی ایک ماہ کی تنخواہ وزیرِ اعلیٰ امدادی فنڈ میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
کورونا مرض کی لڑائی میں غیر ذمہ داری کا برتائو کرنے والوں کی خیر نہیں ۔ ایسی تنبیہ نائب وزیرِ اعلیٰ اجیت پوار نے کی ہے۔ عوام کا غیر ضروری ہجوم قائم رہا تو مزید سخت کاروائی کی جائیگی۔ اس کی وضاحت پوار نے کی۔ سبزی ترکاری خریدنے کیلئے ہجوم نہ کریں‘ یہ بات نائب وزیرِ اعلیٰ نے کہی۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں ::::::
٭ دلّی کے تبلیغی مرکز کی طرح ریاست میں کسی بھی مذہب کا تہوار‘ فیسٹیول‘ میڑاوا نہ ہو‘ اس بات پر توجہ دی جائے۔ وزیرِ اعلیٰ کی اپیل۔
٭ تبلیغی جماعت کے پروگرام کی وجہہ سے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ وزارتِ صحت کا دعویٰ۔
ایک ہی دِن میں 386/ نئے مریض‘ ریاست میں چھ افراد فوت۔
٭ کورونا مرض کی لڑائی میں غیر ذمہ داری کا برتائو کرنے والوں کی خیر نہیں۔ نائب وزیرِ اعلیٰ اجیت پوار کا انتباہ۔
٭ لاک ڈائون کے دوران راستوں پر بغیر کسی وجہہ کے پھرنے والوں کیخلاف پولس کی کاروائی۔ کئی گاڑیاں ضبط۔
٭ گھریلو استعمال کے بغیر سبسیڈی گیس سلنڈر کی قیمت میں کمی۔
***** ***** *****

No comments: