Tuesday, 16 June 2020

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 16 June 2020
Time:  09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:   ۱۶ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  جون  ۲۰۲۰ئ؁
وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 

 سب پہلے سر خیوں پر ایک نظر...
٭
ریاست میں اسکولوں کے مر حلہ وار آغاز کو منظوری ‘ یکم جولائی سے اسکول ہوں گے شروع

٭
آن لائن اور ڈیجیٹل طریقہ تعلیم کے منصوبوں پر فوری عمل در آ مد کرنے کی وزیر اعلیٰ کی ہدا یت

٭
صنعتی شعبے میں16؍ہزار کروڑ روپیوں کی سر ما یہ کاری کے مختلف معاہدے طئے

٭
ریاست میں کَل مزید2؍ہزار786؍ کورونا مریضوں کی موجودگی کا انکشاف 178؍ کی موت

٭
اورنگ آ باد میں بھی کورونا سے 8؍ مریض ہلاک‘ 93؍ نئے معاملے بھی ہوئے درج

٭
پیٹرول کی قیمت میں کل مسلسل 9؍ ویں دفع 48؍ پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں  23؍ پیسوں کا اضا فہ 

   اب خبریں تفصیل سے....

 ریاستی حکو مت نے تعلیمی سال کے مر حلہ وار آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے کَل کورو نا وباء سے غیر متاثرہ دیہی علاقوں اور شہر سے دور واقع اسکولوں کو شروع کرنے کی ہدا یت دی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ساتھ آن لائن اور ڈیجیٹل تعلیمی طریقۂ کار پر مبنی منصوبوں پر فوری عمل آ وری کی ہدایت دی ہے۔ ریاست کے اسکو لی تعلیم کی وزیر ور شاء گائیکواڑ کی موجو د گی میں کَل منعقدہ میٹنگ میں و زیر اعلیٰ نے مذکورہ ہدایات جاری کیں۔اُنہوں نے میٹنگ میں اپنے اُس بیان کا اعلان کیا کہ اسکو لیں بھلے ہی بر وقت نہ کھلے لیکن تعلیمی سر گر میوں کا آ غاز ہو جا نا چا ہیے۔ وزیر اعلیٰ نے ریاست کے اُن علاقوں میں جہاں کورونا متاثرین کی زیادہ تعداد نہیں ہے ‘ نویں‘ دسویں اور بارہویں جماعتیں جو لائی مہینے سے ‘ چھٹی تا آٹھویں جماعتیں‘ ماہِ اگست سے تیسری سے پانچویں جماعت ستمبر مہینے سے جب کہ اوّل تا دوم جماعتیں اسکو ل انتظا میہ کمیٹی کی اجازت سے شروع کرنے کے احکامات دیے ہیں۔ محکمۂ تعلیم کے احکا مات کے مطا بق گیارہویں جماعت کا آغاز آئندہ مہینے دسویں کے نتائج کے بعد کیا جائے گا۔ وزیر  اعلیٰ نے دورانِ تعلیم طلباء کی صحت کا مکمل دھیان رکھنے کی بھی ہدایت دی ہے۔
 اسکو لوں میں صفائی‘ جراثم کش ادویات کا چھڑ کائو اور پینے کے پانی کی سہولیات مہیا کی جائے گی۔ اسکول شروع کرنے سے قبل اسکول انتظا میہ کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جائے گا۔ ریاست کی اسکو لی تعلیم کی وزیر ور شا گائیکواڑ نے دور در شن اور آکاشوانی کا فوقیت دے کر استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے بتا یا کہ اِس خصوص میں مرکزی وزیر پر کاش جائوڑیکر سے بات چیت کر کے تعلیمی چینل بھی مہیا کیا جائے گا۔ ورشا گائیکوار نے بتا یا کہ آن لائن طریقہ تعلیم پہلی اور دوسری جماعتوں کے لیے استعمال نہیں کیا جا ئے گا۔ تا ہم  تیسری تا پانچویں جماعتوں کے لیے یو میہ ایک گھنٹہ اور ان سے بڑی جماعتوں کے لیے یو میہ دو گھنٹے آن لائن طریقہ تعلیم کے استعمال کا منصوبہ ہے۔

***** ***** ***** 

 ریاست میں کل Magnetic Maharashtra-2   کا آغاز ہوا اِس کے ساتھ ہی صنعتکاری کے شعبے میں16؍ہزار30؍ کروڑ روپئے  سر مایہ کاری کے مختلف معاہدوں پر  دستخط کیے گئے۔ممبئی میں وزیر اعلیٰ ادھو ٹھا کرے  اور وزیر صنعت سبھاش دیسائی کی موجود گی میںمختلف ممالک کے تجارتی سفیر ‘ سر مایہ کار اور صنعتکاروں کی آن لائن آڈیو ویژول میٹنگ میں اِن معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ یہ معاہدے امریکہ‘ چین ‘ جنوبی کوریا  سمیت کچھ بھارتی سر مایہ کاروں کے ساتھ کیے گئے ہیں۔ اِس موقعے پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں سر مایہ کار ی کرنے والی چھوٹی بڑی صنعتوں کو کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونے دی جائے گی۔ اِن معاہدوں کے تحت ممبئی‘ تھا نہ‘ رائے گڑھ ‘ پو نا اور احمد نگر  میں سر ما یہ کاری کی جائے گی۔

***** ***** ***** 

 وزیر اعظم نریندر مودی آج اور کل ویڈ یو کانفرنسنگ کے ذریعے تمام ریاستوں کے وزاراء اعلیٰ اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے منتظمین سے بتا دلۂ خیال کر یں گے۔ وزیر اعظم آج دو پہر تین بجے
21؍ ریاستوں کے وزارء اعلی سے اور کَل مہاراشٹر سمیت 15؍ ریاستوں کے وزراء اعلیٰ سے تبا دلۂ خیال کریں گے۔

***** ***** ***** 

 اِنڈین میڈیکل ریسرچ کونسل نے کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں کورونا انفکشن کی تصدیق کے تیز تر طریقہ کار   اسٹینڈرڈ کیو کووِڈ19؍   استعمال کرنے کی صلاح دی ہے۔اِس کے لیے جدید آلات بھی فراہم کیے گئے ہیں۔ اِس تیز رفتار طریقہ جانچ میں ناک کے سیال کی جانچ کر کے مرض کی تصدیق کی جاسکے گی۔ اِس طریقہ جانچ میں جن افراد کی جانچ رپورٹ منفی آئے گی اُن صرف R T P C R  اضا فی جانچ کرنے کی ضرورت ہو گی۔
 اِسی دوران اِنڈین میڈیکل ریسرچ کونسل  نے  اُس خبر کی تر دید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ آئندہ نومبر مہینے میں ملک بھر میں کووڈ 19؍ کا پھلائو عروج پر پہنچ جائے گا۔ خیال رہے کہ متعلقہ خبر میں  ICMR کی تحقیق کا حوالہ دیا گیا تھا ۔اِدارے نے ٹوئیٹ پیغام کے ذریعے اس کی تر دید کی ہے۔

***** ***** ***** 

 ملک بھر میں کورونا مرض سے صحت یاب ہونے والوں کا تنا سب51.7؍ فیصد ہو چکا ہے۔ ملک کے کُل3؍ لاکھ 32؍ہزار424؍ مریضوں میں سے ایک لاکھ 69؍ہزار797؍ کورونا مریض اب تک شفا یاب چکے ہیں جب کہ ایک لاکھ53؍ہزار106؍ مریض زیر علاج ہیں۔ یہ اطلاع مرکزی وزارت صحت کی جانب سے فراہم کی گئی ہے۔ وہیں ملک میں اِس مرض سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 9؍ہزار520؍ ہو چکی ہے۔ بھارت کورونا وباء سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا دنیا کا چو تھا ملک بن چکا ہے۔

***** ***** ***** 

 ریاست میں کل کورونا وائرس کے 2؍ ہزار786؍ نئے معاملات درج کیے گئے ۔ جس کے بعد ریاست میں اِس وباء کے متاثرین کی کُل تعدادایک لا کھ10؍ ہزار 744؍ ہو چکی ہے۔ کل اِس مرض سے 178؍ مریض ہلاک ہو گئے۔ جس میں ممبئی کے68؍ مریض شامل ہیں۔ ریاست میں اب تک اِس بیماری سے4 ؍ہزار128؍ مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ جب کہ کل دِن بھر میں 5؍ہزار71؍ مریض شفا یاب ہو کر گھر لوٹ چکے ہیں۔ ریاست میں اب تک56؍ہزار49؍ مریض اِس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور  فی الحال 50؍ہزار554؍ مریض زیر علاج ہیں۔

***** ***** ***** 

 اورنگ آ باد شہر میں کَل 8؍ کورونا متاثرین کی موت واقع ہو گئی۔ جن میں CIDCO-N6؍ کی90؍ سالہ خا تون‘ منصوری کا لو نی کا60؍ سالہ شخص‘ روشن گیٹ کا56؍ سالہ مرد‘ شیو شنکر کا لو نی کی70؍ سالہ خا تون‘ بائیجی پور ہ کا
73؍ سالہ شخص‘ رحیم نگر کی40؍ سالہ خا تون آ صفیہ کا لو نی کا47؍ سالہ جو نا بازار کا64؍ سالہ شخص شامل ہے۔ ضلعے میں مرض سے اب تک 158؍ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
 ابھی ابھی موصولہ خبر کے مطا بق اورنگ آ باد ضلعے میں آج صبح مزید93؍ مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
جس کے ساتھ ہی کورونا وائر س سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر2؍ہزار918؍ ہو چکی ہے۔جن میں سے ایک ہزار549؍ افراد علاج کے بعد صحت یاب ہوچکے ہیں  اور  اب صرف ایک ہزار211؍ مریض زیر علا ج ہیں۔
 دریں اثناء کل ضلعے میں کورونا کے 130؍ نئے معا ملات سامنے آئے جس میں80؍ اورنگ آ باد شہر کے جبکہ50؍ مریض دیہا علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ ضلعے میں اِ س وباء کے متاثرین کی کل تعداد اب 2؍ہزار825؍
ہو چکی ہے۔ جس میں سے ایک ہزار502؍ مریض شفا یاب بھی ہوئے ہیں۔

***** ***** ***** 

***** ***** *****
 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** 

 لاتور ضلعے میں کل مزید سات افراد کورونا سے متاثر پائے گئے۔ جن میں سے6؍ کا تعلق اُدگیر سے ہے جب کہ ایک مریض لاتور شہر کا ہے۔ لاتور ضلعے میں اب کورونا متاثرین کی کُل تعداد 198؍ ہو چکی ہے۔ اسی دوران کل کھاڈ گائوں روڈ کا رہائشی مریض دوران علاج انتقال ہو گیا۔ ضلعے میں اب تک 10؍ افراد اِس مرض سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
 جالنہ ضلعے میں بھی کل اِسی مرض کے14؍ نئے معاملات درج کیے گئے ہیں۔ شہر کے بھاگیہ نگر علاقے کے 2؍ مریض اِن میں شامل ہیں جس کے بعد اِس علاقے میں جراثم کُش دوائوں کا چھڑ کائو کیا گیا ہے۔

***** ***** ***** 

 بیڑ ضلعے میں کل کورونا کے2؍ نئے مریض سامنے آئے جن میں سے ایک مریـض زم زم کا لو نی اور دوسرا مسرت کا لو نی کا رہائشی ہے۔ ضلعے میں کورونا مریضوں کی کل تعداد اب 90 ہو چکی ہے۔
 ناندیڑ ضلعے میں کل کورونا کے10؍ نئے مریضوں کی موجود گی کا انکشاف ہوا ہے۔ جن میں سے 9؍ مُد کھیڑ کے اور ایک ناندیڑ شہر کے بر کت پورے کا رہائشی ہے۔ ضلعے میں کورونا متاثرین کی کُل تعداد  اب266؍ ہو چکی ہے۔ اب تک100؍ مریض شفا یاب بھی ہوئے ہیں۔ضلعے میں فی الحال 73؍ مریض زیرعلاج ہیں۔ جب کہ کورونا سے 13؍ افراد کی اب تک موت واقع ہو چکی ہے۔
 دریں اثناء ضلع سر جن ڈاکٹر نیل کنٹھ بھوسیکر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا سے متعلق افواہوں پر یقین نہ کریں اور خوف زدہ نہ ہوں۔ انتہائی اہم کاموں کے علا وہ گھروں سے با ہر نہ نکلیں۔ اُنہوں نے شہر یان سے آ روگیہ سیتو ایپ ڈائون لوڈ کر نے کی بھی اپیل کی ہے۔ 

***** ***** ***** 

 پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کل مسلسل 9؍ ویں دفع اضا فہ کیا گیا۔پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر48؍ پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر23؍ پیسوں کا اضا فہ کیا گیا ہے۔

***** ***** ***** 

 ہنگولی ضلعے میں گزیٹیڈ افسران کی تنظیم نے کل کام کاج بند احتجا شروع کر دیا ۔ یہ احتجاج رہائشی ضلع کلکٹر چندر کانت سُریہ ونشی کے ساتھ نا زیبا سلوک کرنے والے پولس سب انسپکٹر کو معطل کرنے سمیت دیگر مطالبات ک لیے کیا جا رہا ہے۔ اِس تحریک کو مختلف تنظیموں کی حمایت حاصل ہونے کے سبب پولس محکمے کے علا وہ دیگر تمام سر کاری  دفتروں  میں کام کاج ٹھپ ہو گیا تھا۔ احتجاج کرنے والوں نے انتباہ دیا ہے کہ اگر محکمہ پولس متعلقہ افسر پر کار وائی نہیں کر تا  تو ہنگولی میں غیر معینہ مدت کے لیے کام کاج بند احتجاج جا ری رہے گا۔

***** ***** ***** 

 اورنگ آباد اور پر بھنی شہر وں سمیت اِن ضلعوں کے مختلف مقامات پر کل زور دار بارش ہوئی ۔
جالنہ ضلعے کے بھو کر دن اور بد نا پور تعلقے جات میں کل دو پہر تین بجے کے قریب مو سلا دھار بارش ہوئی۔ تعلقے کے نا نجا‘ جین پور کو ٹھارہ‘ تاندر واڑی ‘ سبحان پور‘ ما لکھیڑہ‘ آو ہا نہ‘ پیر جپور‘ سیلو ‘ پاردھ‘ راجور ‘ سپورہ بازار جو کھیڑہ‘ حسن آ باد علاقوں میں دیڑھ گھنٹہ بارش کے بعد کھیتوں میں پانی بہنے لگا۔ جالنہ شہر میں بھی کَل رِم جھم بارش ہوئی۔ بد نا پور سے گزر نے ولی دو دھنا ندی میں سیلاب آ گیا۔ تعلقے کے سو م تھا نہ ‘ ڈاور گائوں ‘ پیر واڑی میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی۔ لاتور ضلعے میں کل کم و بیش 5.41؍ ملی میٹر بارش درج کی گئی ۔ ضلع انتظا میہ نے بتا یا کہ اب تک ہونے والی بر سات ضلعے میں ہر برس ہونے والی بارش کا تقریباً 13.65؍ فیصد ہے۔

***** ***** *****



 آخر میں خاص خبروں کی سر خیاں ایک بارپھر
٭
ریاست میں اسکولوں کے مر حلہ وار آغاز کو منظوری ‘ یکم جولائی سے اسکول ہوں گے شروع

٭
آن لائن اور ڈیجیٹل طریقہ تعلیم کے منصوبوں پر فوری عمل در آ مد کرنے کی وزیر اعلیٰ کی ہدا یت

٭
صنعتی شعبے میں16؍ہزار کروڑ روپیوں کی سر ما یہ کاری کے مختلف معاہدے طئے

٭
ریاست میں کَل مزید2؍ہزار786؍ کورونا مریضوں کی موجودگی کا انکشاف 178؍ کی موت
 اور
٭
اورنگ آ باد میں بھی کورونا سے 8؍ مریض ہلاک‘ 93؍ نئے معاملے بھی ہوئے درج

٭
پیٹرول کی قیمت میں کل مسلسل 9؍ ویں دفع 48؍ پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 23؍ پیسوں کا اضا فہ
اِسی کے ساتھ علاقائی خبریں ختم ہو ئی۔
٭٭٭٭٭

No comments:

आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 20.04.2026 रोजीचे दुपारी 01.00 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date - 20 April 2026 Time 01.00 to 01.05 PM Language Marathi आकाशवाणी छत्र...