Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date: 05 May -2026
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۵/مئی۶۲۰۲ء
وقت: ۰۱:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ جمہوریت ہمارے خون میں رچی بسی تہذیبی دھارا ہے۔وزیر اعظم کا عندیہ
٭ مغربی بنگال، تملناڈواور کیرالم میں اقتدار کی تبدیلی۔ آسام اور پڈوچیری میں برسر اقتدار جماعتیں دوبارہ کامیاب۔
٭ اسمبلی ضمنی انتخابات میں بارامتی اور راہوری میں مہایوتی کامیاب
٭ مصنوعی ذہانت کے استعمال سے آگاہ شخص ہی حقیقی تعلیم یافتہ ہے۔ ٹیکواری مہم میں وزیر اعلیٰ کا بیان۔
اور۔۔۔٭ چھتر پتی سمبھاجی نگر میں سرکاری اراضی کے تبادلے۔ والوج میں زمین ایکوائر کرنے اور سڈکو کے ذریعے فنڈ اکٹھا کرنے کو وزیر اعلیٰ کی منظوری
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
بھارتیہ جنتا پارٹی کے قائد اور وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ جمہوریت ہمارے خون میں رچی بسی تہذیبی دھارا ہے۔ ملک کی پانچ ریاستی اسمبلیوں اور سات ضمنی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی اور نتائج کا کل اعلان کیا گیا۔ اس خصوص میں کل نئی دہلی میں بی جے پی صدر دفتر پر منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ان انتخابات میں فتح ملک کے دستور اور آئینی اداروں کی فتح ہے۔ انہوں نے کہا
Byte: Prime Minister Narendra Modi
ان انتخابات میں ہوئی ریکارڈ رائے دہی کا بھی وزیر اعظم نے تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ریکارڈ رائے دہی میں خواتین کا کردار اہم ہے۔ مغربی بنگال میں 93فیصد رائے دہی ایک تاریخی باب ہے۔ جس سے بھارت کی جمہوریت کی شبیہ مزید روشن ہوئی ہے۔
ان انتخابات میں آسام اور پدو چیری میں اقتدار برقرار رکھنے میں بی جے پی کامیاب رہی۔تاہم دیگر ریاستوں میں رائے دہندگان نے برسر اقتدار جماعتوں کو اقتدار سے محروم کردیا۔ مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کا 15/برسو ں سے جاری اقتدار ختم ہوا۔ اسمبلی کی 294میں بی جے پی نے 206نشستیں حاصل کیں۔جبکہ ممتا بنرجی کی زیر قیادت ترنمول کانگریس کو 81/نشستوں پر اکتفا کرنا پڑا۔مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے بھوانی پور حلقہئ انتخاب میں انہیں بی جے پی کے سوویندھو ادھیکاری سے15ہزار 105ووٹوں سے شکست ہوئی۔
آسام میں 126/میں بی جے پی نے 82/نشستیں جیتیں جبکہ کانگریس کے محض 19/امیدوار کامیاب ہوئے۔تمل ناڈو میں انتخابات میں پہلی بار حصہ لینے والی مقبول اداکار وجئے کی جماعتTVK تمڑگاویتری کڑگم کی سنسنی خیز عوامی حمایت کے سبب حکمراں ڈی ایم کے کا اقتدار ختم ہوگیا۔ ٹی وی کے جماعت کو کل 234میں سے 108نشستیں ملیں ہیں۔ جبکہ ڈی ایم کے صرف 59سیٹیں ہی جیت سکی۔ وزیر اعلیٰ کے۔ اسٹالن کو تقریباً آٹھ ہزار آٹھ سو ووٹوں سے شکست ہوئی۔
***** ***** *****
کیرالم میں اسمبلی کی کل 140نشستوں میں کوہوئے انتخابات میں 63نشستوں پر کانگریس کو فتح نصیب ہوئی۔ مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی کو 26/کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کو آٹھ اور انڈین یونین مسلم لیگ کو 22/نشستوں پر کامیابی ملی۔ پدوچیری کی 30نشستوں میں سے آل انڈیا این آر کانگریس کو 12/ڈی ایم کے کو پانچ اور بی جے پی کو چار نشستیں ملیں۔
***** ***** *****
اسمبلی کی خالی نشستوں کے لیے ہوئے ضمنی انتخابات میں بی جے پی نے گجرات، تری پورہ اور ناگالینڈ میں ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل کی۔ جبکہ کانگریس کرناٹک میں ایک نشست جیتنے میں کامیاب ہوئی۔
***** ***** *****
مہاراشٹر کے بارامتی حلقہ انتخاب سے مہایوتی کی امیدوار نائب وزیر اعلیٰ سنیترا پوار نے دو لاکھ 18ہزار 869ووٹ حاصل کئے اور وہ دو لاکھ 18ہزار 34ووٹوں سے کامیاب ہوئیں۔ اس فتح کے بعد سنیترا پوار نے کہا کہ عوام نے انہیں جو کامیابی دی ہے وہ درحقیقت آنجہانی اجیت پوار کو اور ان کے کئے گئے کاموں کو خراج عقیدت ہے۔
اھلیہ نگر ضلع میں راہوری اسمبلی حلقے سے بی جے پی کے اکشے کرڈیلے ایک لاکھ 12/ہزار 587ووٹوں سے کامیاب ہوئے ہیں۔ ان کے قریب تریں حریف راشٹر وادی کانگریس شرد چندر پوار کے گووند موکاٹے 27ہزار 506ووٹ حاصل کر سکے۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے کہا ہے کہ جو مصنوعی ذہانت یعنی آرٹیفیشیل انٹلجنس کے استعمال سے آگا ہ ہو وہی حقیقی معنوں میں خواندہ ہے۔ ممبئی میں منترالیہ میں ریاستی حکومت کو ٹیکواری۔2، تربیتی ہفتے کا کل وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے ٹیکنولوجی کے استعمال سے کاموں کی رفتار بڑھانے کی ترغیب دی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنولوجی سے گھبرا کر خاموش نہیں بیٹھنا چاہئے۔ تکنکی انقلاب کو روکنا کسی کے بھی بس میں نہیں۔اس لیے اس سے ہم آہنگ ہوکرٹیکنالوجی استعمال کرنے سے ترقی کی رفتار تیز ہوگی۔ اور یہ ایک نئی اونچائی تک پہنچائے گی۔
***** ***** *****
پانچ روزہ اس ٹیکواری۔2 وتربیتی مہم میں چھ ہزار سرکاری اہلکا حصہ لے رہے ہیں۔ اے آئی ایجنٹ واسو دیو کا اس پروگرام میں تجربہ کای گیا۔ اے آئی ایجنٹ نے اس پروگرام کے شرکاء سے بات چیت کی اور انہیں پروگرا م کی مکمل معلومات فراہم کی۔
***** ***** *****
ریاست کے مجوزہ تیز رفتار ریلوے ٹریک، قومی شاہراہ اوردیگر اہم شاہراہوں کے حوالے سے شاہراہ و سڑک کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کل نئی دہلی میں ایک جائزاتی اجلاس میں شرکت کی۔ قومی شاہ راہ شعبے کے 527/کلومیٹر کے نو ریاستی پروجیکٹس پر اس اجلاس میں تبادلہ ئ خیال کیا گیا۔ اس میں شرور۔ اہلیہ نگر، اہلیہ نگر وڈالہ، وڈالہ۔چھترپتی سمبھاجی نگر، چھترپتی سمبھاجی نگر۔جالنہ،جالنہ۔واٹور، ناندیڑ۔نرسی۔دیگلور، اور ورورا۔چندرپور۔ بامنی چار لین شاہ راہیں شامل ہیں۔
***** ***** *****
دھاراشیو ضلع کے یوگاسن کھیل تنظیم کے لوک کھلاڑی ہندوی چورے اور ستیش سابڑے کو عالمی یوگ آسن چیمپئن شپ کے لیے بھارتی ٹیم میں منتخب کرلیا گیاہے۔ یہ مقابلے آئندہ 10/مئی سے دو جون تک احمدآباد میں ہونگے۔ اس چمپئن شپ کے لیے ہریانہ میں سیلیکشن کیمپ منعقد ہواہے۔
***** ***** *****
چھتر پتی سمبھاجی نگر سرکاری اراضی کی منتقلی۔ والوج علاقے میں زمین کے حصول اور سڈکو کے ذریعے فنڈز جمع کرنے کی تجویز کو کل وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے منظوری دی ہے۔ چھترپتی سمبھاجی نگر میٹرو پولیٹن ریجن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کا دوسرا اجلاس کل وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں اس اتھاریٹی 2025-26 ترمیم شدہ بجٹ اور 2026-27کے بجٹ کو منظوری دی گئی۔
***** ***** *****
ریاستی تعلیمی بورڈ کے بارہویں کے سپلمینٹری اور گریڈ امپرومنٹ امتحانات کے لیے آج سے درخواست دہی کا عمل شروع ہوا ہے۔ طلباء 15/مئی تک معمول کی فیس کے ساتھ اور 20مئی تک لیٹ فیس کے ساتھ آن لائین درخواست دے سکتے ہیں۔ بورڈ نے طلباء اورسرپرستوں کو ترغیب دی ہے کہ وہ مزید معلومات کے لیے بورڈ کی ویب سائٹ mahahscboard.in پر لاگ ان کر سکتے ہیں۔
***** ***** *****
دھاراشیو ضلع کلکٹر دفتر میں کل 30میگاواٹ کے کلمب ونڈ اینرجی پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کا افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر کیرتی کرن پجار سمیت دیگر افسران موجودتھے۔ اس پروجیکٹ کے لیے دس ہزار کروڑ روپیوں کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ اپنے خطاب میں ضلع کلکٹر کیرتی کرن پجار نے کہا کہ یہ پروجیکٹ ضلع کی ترقی کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔ اور قابل تجدید توانائی کے ذریعے ضلع کی ہمہ گیر ترقی ممکن ہو سکے گی۔
***** ***** *****
پیٹرول اور ڈیزل کی مصنوعی قلت پیدا کئے جانے کے خلاف کل بیڑضلع کلکٹر دفتر پر ایک مورچہ نکالا گیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر کو ایک محضر پیش کیا گیاجس میں ایندھن کی سپلائی بحال کئے جانے اورمصنوعی قلت پر قابو پانے کا مطالبہ کیاگیا۔
اسی دوران لاتور کے کارگزار کلکٹر راہل کمار مینا نے ایندھن کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے پیٹرول پمپ مالکان کے خلاف کاروائی کا انتباہ دیا ہے۔ اس سلسلے میں ضلع کلکٹر دفتر کو چند پیٹرول پمپوں کے خلاف شکایات موصول ہوئیں تھیں۔ بعد ازاں انہوں نے پیٹرول پمپ مالکان کی ایک ورچوئل میٹنگ منعقد کی۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment