Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 01 March 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : یکم مارچ ۲۰۱۷
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
رائے گڑھ قلعہ کی بقاء اَور تحفظ کے لیے 600/کروڑ رُوپیوں کے فنڈ کی فراہمی کو مرکزی حکومت نے منظوری دی ہے۔ یہ بات وَزیرِ اَعلیٰ دیویندر فرنویس نے کہی ہے۔ رائے گڑھ سمیت رِیاست کے دیگر قلعے اَور مشہور و معروف غاروں کے تحفظ اَور جدید کاری کی راہ میں دَرپیش مسائل پر کل وَزیرِ اَعلیٰ نے مرکزی وَزیرِ سیاحت و ثقافت جناب مہیش شرما سے نئی دِلّی میں بات چیت کی۔ اِس کے بعد صحیفہ نگاروں سے بات چیت کے دَوران اُنھوں نے کہا کہ رِیاست کے شیواجی مہاراج کے دَور کے قلعوں اَور گڑھیوں کی مرمت اَور جدید کاری کے کاموں کا جلد ہی آغاز کیا جائیگا۔ اِسی بیچ وَزیرِ اَعلیٰ نے توّر کی خریدی کی مدت میں 15/ اپریل تک اِضافہ کردِئیے جانے کی بھی بات کہی ہے۔
---------------------------------
اَورنگ آباد اَور بیڑ سمیت رِیاست کے آٹھ شہروں کے پوسٹ Offices میں پاسپورٹ کی اِجرائی کے لیے خدمات فراہم کی جائیگی۔ کل وزارتِ خارجی اُمور کی جانب سے یہ اِعلان کیا گیا ہے۔ گذشتہ ماہ سے محکمۂ پوسٹ کے اِشتراک سے پاسپورٹ سروِس کا آغاز کیا گیا ہے۔ مراٹھوا ڑہ کے اَورنگ آباد اَور بیڑ کے علاوہ جلگائوں‘ کولہا پور‘ پمپری چنچوڑ‘ ممبئی میں گھاٹ کوپر‘ جنوب وَسطی ممبئی اَور شمال وَسطی ممبئی کے پوسٹ آفس میں یہ پاسپورٹ مراکز شروع کیے جائیں گے۔
---------------------------------
حکومت کی نظر میں مسافروں کا تحفظ زِیادہ اَہم ہے یا مراٹھی زبان کی سختی؟ ممبئی ہائی کورٹ نے اِس ضمن میں رِیاستی سرکار سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت یہ واضح کرے کہ وہ کس معاملہ کو زِیادہ ترجیح دیتی ہے۔ رِکشوں کے نئے پرمٹ کے لیے حکومت کی جانب سے مراٹھی زبان کا علم اَور آٹھویں کامیاب ہونے کی شرط کو لازِمی قرار دِئیے جانے کے معاملے کو کئی رِکشہ ڈَرائیور یونینس نے ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ اِن معاملات کی سماعت کے دَوران عدالت نے حکومت سے یہ جواب طلب کیا ہے۔
---------------------------------
اِس سال گرما میں دَرجۂ حرارَت ہر سال کے اَوسط سے زِیادہ رَہے گا۔ محکمۂ موسمیات نے یہ پیش گوئی کی ہے۔ P.T.I. کے ذَرائعوں سے موصولہ اِطلاع میں کہا گیا ہے کہ بہت سی رِیاستیں شدید گرم لہر کی زَد میں بھی آسکتی ہے۔ دَریں اَثناء راجدھانی دِلّی میں کل گذشتہ دَس سالوں کا سب سے زِیادہ دَرجۂ حرارَت ریکارڈ کیا گیا۔
---------------------------------
بارہویں جماعت کے اِمتحانات کل سے شروع ہوچکے ہیں۔ رِیاست بھر کے 9/ علاقائی بورڈس کے ذَریعہ دو ہزار 710/ اِمتحانی مراکز پر یہ اِمتحان لیے جارَہے ہیں۔ اِس اِمتحان میں اِس سال 15/ لاکھ 5/ ہزار 365/ طلبہ شرکت کررَہے ہیں، جس میں سے 8/ لاکھ 48/ ہزار 929/ لڑکے جبکہ 6/ لاکھ 56/ ہزار 426/ لڑکیاں ہیں۔ اِمتحان میں نقل کے معاملات کی روک تھام کے لیے 250/ Visiting دَستے تشکیل دِئیے گئے ہیں۔ دَریں اَثناء اِس اِمتحان کے دَوران لاتور ضلع کے نلنگا تعلقہ کے موضع شیونی کوتل میں ماس کاپی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اِمتحان شروع ہوتے ہی اِجتماعی نقل کا سلسلہ شروع ہوجانے کی خبر ملی ہے۔محکمۂ تعلیمات نے اِس معاملہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سینٹر چیف تبدیل کرنے کا حکم دِیا ہے۔
---------------------------------
تبادلہ کیے گئے مقام پر رُجوع ہونے سے اِنکار کرنے والے ناندیڑ ضلع کے 25/ اَساتذہ پر ممبئی ہائی کورٹ کی اَورنگ آباد بینچ نے فی کس 15/ ہزار رُوپئوں کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ اِسی طرح رُجوع نہ ہونے کی مدت کے دَرمیان اُن کی تنخواہوں کی کٹوتی کابھی حکم عدالت نے دِیا ہے۔ جون 2016ء کے اَساتذہ کے تبادلوں کے دَرمیان ناندیڑ ضلع پریشد اِنتظامیہ نے 188/ اَساتذہ کی سینئریٹی کے مطابق تبادلے کیے تھے۔ ضلع پریشد اِنتظامیہ کے خلاف اِس ضمن میں 100/ سے زائد اَساتذہ نے عدالت میں عرضداشت داخل کی تھی۔
---------------------------------
سینئر ساہتیک اَور کوی‘ پرنسپل گجمل مالی‘ کل اَورنگ آباد میں چل بسے۔ وہ 83/ برس کے تھے۔ گذشتہ کچھ دِنوں سے وہ شہر کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ مہاتما پھلے کے نظریات کے مطابق ملک میں تعلیمی ترویج و ترقی میں مالی نے نمایاں خدمات اَنجام دیں۔ وہ شہر کے پنڈت جواہر لال نہرو کالج کے طویل عرصے تک پرنسپل رَہے۔ آج دوپہر ایک بجے اَورنگ آباد میں اُن کی آخری رسومات اَدا کی جائیگی۔
---------------------------------
جالنہ پیپلس کوآپریٹیو بینک کے ڈائریکٹرس نے بدنا پور میں زَرعی مزدوروں اَور قلیوں کی جعلی دَستاویزات تیار کرکے ان کے نام پر سونے کے زیورات رَہن رَکھ کر قرضۂ جات حاصل کیے تھے۔ اِس معاملے میں بینک کے اَفسران اَور ملازِمین کے خلاف تعزیری جرم داخل کرنے کے اِحکامات بدنا پور عدالت نے دِئیے ہیں۔ بینک کی بدنا پور برانچ سے تقریباً دیڑھ کروڑ رُوپئوں کے جعلی قرضۂ جات حاصل کیے گئے تھے۔ اِس ضمن میں اَکتوبر اَور دِسمبر 2015 کے دَرمیان بدنا پور پولس تھانہ میں شکایات دَرج کروائی گئی تھیں۔ سونے کے زیورات رَہن رَکھتے وَقت نقلی زیورات اَصلی ہونے کا بینک کی جانب سے سرٹیفکیٹ دِیا گیا تھا۔

No comments:
Post a Comment