Saturday, 17 June 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 17 June 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۱۷ ؍جون  ۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸

 ممبئی کی خصو صی ٹا ڈاعدالت نے ممبئی میں1993؁ میں ہوئے سلسہ وار بم دھما کوں کے معاملے میں ابو سا لم اور مصطفی ڈوسا سمیت6؍ افراد کو قصور وار قرار دیا ہے۔ دوسری جانب ملزم عبد القیوم شیخ کو الزا مات ثابت نہ ہو نے کی بناء پر بری کر دیا ہے۔1993؁ میں ممبئی میں ہوئے سلسلہ وار بم دھما کوں میں257؍ افراد کی موت ہو گئی تھی اور 713؍ افراد زخمی ہوئے تھے۔ اِن دھما کوں کے کلیدی ملزم یعقوب میمن کو 2015؁ میں پھانسی دیدی گئی تھی۔ قصور وار قرار دیئے گے فیروز خان ،طاہر مرچنٹ ،ریاض صدیقی اور کریم اللہ کی سز ا پر پیر کے روز سے سماعت ہو گی۔
****************************
 حکو مت نے بینک کھاتہ کھولنے اور 50؍ہزار روپیوں یا اُس سے زیادہ کی رقم کے لین دین کے لیے آ دھار کارڈ لازمی قرار دیا ہے۔
جن صارفین نے اپنے بینک کھاتے کھولتے وقت آدھار کارڈ فراہم نہیں کیا تھا اُنھیں 31؍ دسمبر تک آدھار کارڈ نمبر فراہم کرنے کو کہا گیا ہے۔ حکو مت نے وضا حت کی کہ اگر صا رفین ایسا کر نے میں نا کام رہے تو اُنکے بینک کھا توں کو غیر تسلیم شدہ قرار دیا جائیگا۔
****************************
 BJPکے قو می صدر امِت شاہ نے پارٹی کار کنوں سے انتخا بات جیتنے کے ساتھ ساتھ سماجی تبدیلی لا نے کے لیے پارٹی کو مضبوط بنا نے کی اپیل کی ۔ امِت شاہ 3؍ دنوں کے مہا راشٹر دورے پر ہیں جہاں کل ممبئی میں اُنھوں نے یہ بات کہی۔ اپنے دورے کے دوران امِت شاہ  شیو سینا سر براہ اُدّھو ٹھاکرے سے ملا قات کر ینگے۔ PTI کے حوالے سے کہا گیا کہ سمجھا جا رہا ہے کہ صدا رتی انتخا بات کے لیے امید وار منتخب کرنے کے پس منظر میں یہ ملا قات ہو رہی ہے۔ دو نوں رہنمائوں کی ملا قات کے دوران کسا نوں کے لیے قرض معا فی اور وسط مُدتی انتخا بات کے بارے میں بھی تبادلۂ خیال کیے جانے کا امکان ہے۔
****************************
 شیو سینا نے صدر جمہو ریہ کے عہدے کے لیے معروف ماہر زراعت ڈاکٹر ایم۔ ایس۔ سوامی نا تھن کے نام کی تجویز پیش کی ہے۔
کل ممبئی میں اِ س بارے میں بولتے ہوئے شیو سینا صدر اُدّھو ٹھاکرے نے کہا کہ راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ کے سر براہ مو ہن بھاگوت آج بھی شیو سینا کی پہلی پسند ہیں لیکن اگر کسی کو بھاگوت کے نام پر اعتراض ہے تو شیو سینا ڈاکٹر سوا می ناتھن کے نام کی تائید کر یگی۔ ٹھاکرے نے کہا کہ اُنکی رائے میں صدر جمہو ریہ کے عہدے کے امید وار کو بلا مقابلہ چنا جا نا چا ہیے۔
 اِس بیچ حکو مت اور اپو زیشن کے در میان صدا رتی انتخا بات کے بارے میں کل ہوئی پہلی میٹنگ بے نتیجہ رہی کیو نکہ دو نوں طرف سے کسی بھی نام پر تبا دلۂ خیال نہیں کیا گیا۔ صدا رتی امید وار پر اتفاق رائے کے لیے مرکز ی وزراء راجناتھ سنگھ اور وینکیا نائیڈو نے کل کانگریس صدر سو نیا گاندھی اورCPIM جنرل سیکریٹری سیتا رام یچو ری سے علحدہ علحدہ ملا قات کی تھی۔ میٹنگ کے بعد کانگریس رہنما غلام نبی آزاد نے کہا کہ حکو مت نے کوئی نام پیش نہیں کیا ہے۔
****************************
 اطلا عات و نشر یات کے مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو نے کہا کہ حکو مت صحا فت کی مکمل آزا دی کے حق میں ہے اور ملک میں میڈیا پر کسی قسم کی کوئی پا بندی عائد نہیں ہے۔ کل نئی دِلّی میں سالا نہ آ کاشوانی ایوارڈ پیش کرنے کے بعد اظہار خیال کر تے ہوئے نائیڈو نے کہا کہ آکاشوانی مصدقہ خبروں کے لیے
 آبا دی کی ایک بڑی اکثر یت کی اب بھی پہلی پسند بنا ہوا ہے۔ اُنھوں نے کہا ایک ایسے وقت میں جب ٹیلی ویژن چینل اخبا رات اور سوشل میڈیا پلیٹ فا رمس شور ہنگا مے اور سنسنی پھیلارہے ہیں آکاشوانی صحیح اور معتبر خبروں کے نشر ئے کے ساتھ اپنی روایت بر قرار رکھے ہوئے ہے۔ نائیڈونے کہا کہ آکاشوانی دنیا کا سب سے بڑا عوامی نشر یاتی ادارہ ہے اور اِس ادا رے کو عوام کا زبر دست اعتماد حاصل ہے۔
 اِس موقع پر ممبئی آکاشوانی مرکزکو سال 2014-15؁ کے لیے بہترین انتظا می امور کے انعام سے نوازا گیا ۔ ممبئی آکاشوانی کے ڈِپٹی ڈائریکٹر جنرل سُدّھیر سودھیا نے یہ انعام قبول کیا۔
****************************
 یاستی تعلیمی بورڈ کی جانب سے جو لائی مہینے میں با رہویں جماعت کے لیے منعقد کیئے جانے والے سپلِمنٹری امتحان کے لیے در خواستیں داخل کرنے کی تاریخ میں تو سیع کی گئی ہے۔ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امید وار اب بنا ء کسی اضا فی فیس کے 19؍ جون تک اور اضا فی فیس کے ساتھ 20؍ جون تک امتحانی فارم داخل کرسکتے ہیں۔
****************************
 اشیاء اور خد مات ٹیکسGST نافذ ہونے سے پہلے گاہکوں کو فلیٹ کے پو رے پیسے ادا کرنے کے اصرار کر نیوالے بلڈروں پر حکو مت نے لگا م لگا نے کی کوشش کی ہے۔ حکو مت نے کہا ہیکہ GSTنافد ہونے کے بعد بلڈرس گا ہکوں سے وصول کی جانیوا لی قسطوں میں کوئی اضا فہ نہ کریں۔ اِس بات کی خلاف ورزی کرنیوا لے تعمیراتی کا رو باریوں پر حکو مت نے سخت کار وائی کرنے کا انتبا ہ دیا ہے۔
****************************
 اورنگ آباد ضلع میں کل پیش آئے 2؍ مختلف سڑک حادثوں میں 4؍ افراد کی موت ہو گئی۔
کل رات کنّڑ-چالیس گائوں گھاٹ پر جانوروں کو لے جا رہی گاڑی کی ٹرک سے ہوئی آمنے سامنے کی ٹکّر میں2؍ لو گوں کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی ۔ حادثے میں4؍ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اِس حادثے میں کئی جانوروں کی بھی موت ہو گئی۔
 دوسراحا دثہ فرداپور کے قریب واگھور ندی کے پل پر پیش آیا جہاں ٹو وہیلر پر جا رہے ایک جوڑے کو نا معلوم گاڑی نے کچل دیا۔ حادثے میں شو ہر اور بیوی دو نوں کی جائے حادثے پر موت واقع ہو گئی۔
****************************
 نیشنلِسٹ کانگریس پارٹی رہنما اور سابق نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے ریاستی حکو مت پر تنقید کر تے ہوئے کہا کہ اُس نے کسا نوں کا بھرو سہ توڑا ہے۔ اجیت پوار کل لاتور میں پارٹی جلسے کے بعد اخباری کانفرنس میں بول رہے تھے۔ پوار نے خدشہ ظا ہر کیا کہ کسا نوں کو دی گئی قرض معا فی کے فائدوں سے ضرو رت مند کسا ن محروم رہ سکتے ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ وہ حکو مت سے ضرورت مند کسا نوں کو انصاف دلا نے کے لیے کوشش کرینگے اور ضرورت پڑ نے پر جد و جہد بھی کرینگے۔
****************************
 شیو سینا رہنما اور ٹرانسپور ٹ کے ریاستی وزیر دِواکر رائو تے نے کہاہے کہ بھارتی ریزرو بینک کو نوٹ بندی کے دوران ضلع امداد با ہمی بینکوں میں جمع کیئے گئے پرانے کرنسی نوٹ قبول کرنے چا ہیے۔ کل منترا لہ میں منعقدہ اخباری کانفرنس میں رائو تے نے یہ مطالبہ کیا۔
****************************

No comments: