Saturday, 24 June 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 24 June 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۴ ؍جون  ۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 صدر جمہو ریہ کے عہدے کے لیے قو می جمہو ری محاذ NDA کے امید وار  رامناتھ کووند نے کل اپنی در خواست داخل کی۔
اِس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی اور BJPصدر امت شاہ سمیت کئی مرکزی و زراء اورBJP کی حکو مت والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ بھی کووند کے ہمراہ مو جود تھے۔ کاغذات نامزد گی داخل کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کووند نے کہا کہ صدر جمہو ریہ کا عہدہ جمہوری نظام میں نہا یت جلیل القدر عہدہ ہے اور وہ اُسکے وقار کو بر قرار  رکھنے کی پو ری کوشش کرینگے۔
****************************
 شہری تر قیات کی مرکزی وزا رت نے سمارٹ سِٹی منصو بے کے تیسرے مر حلے کے30؍ شہروں کے ناموں کا کل اعلان کیا۔
اِن میں پِمپری چِنچوڑ شہربھی شامل ہے۔ سمارت سِٹی منصو بے کے تحت مختلف سہو لیات فراہم کرنے کے مقصد سے اِن30؍ شہروں میں
57؍ ہزار393؍ کروڑ روپیوں کی سر ما یہ کا ری کی جائیگی۔
 واضح ہو کہ سمارٹ سِٹی منصو بے کے تحت اب تک ملک کے90؍ شہروں کو منتخب کیا گیا ہے۔ جِن میں اورنگ آ باد سمیت مہارشٹر کے 11؍ شہر شامل ہیں۔
****************************
  CBSEکی جانب سے میڈیکل کور سیز میں داخلوں کے لیے لیئے گئے NEET امتحان کے نتیجوں کا کل اعلان کیا گیا۔
نتائج کے مطا بق پنچا ب کے نوَ دیپ سنگھ نے ملک بھر میں پہلا مقام حاصل کیا۔ پو نے کے ابھیشیک ڈوگرا نے ملک میں پانچواں اور مہا راشٹر میں پہلا مقام حاصل کیا۔ لاتور کے راجرشی شا ہو کالج کے وِویک وِٹھّل شامنتے نے درج فہرست ذاتوں کے زمرے میں ملک میں پانچواں اور اِسی زمرے میں شاہو کا لج ہی کی طالبہ نیہا گو وِند باسٹے نے ملک میں اُنیسواں مقام حاصل کیا۔
****************************
 بھارتی خلائی تحقیقی تنظیم ISRO ؍نے کلCartosat-2؍سیریز کے2؍ بھارتی سیٹلائٹ سمیت کُل31؍ سیٹلائٹ کا میا بی سے داغے۔ آندھرا پر دیش کے شری ہری کوٹا سے کل صبح PSLV-C38؍ راکٹ نے اِن سیٹلائٹ کو اُنکے مدار میں پہنچا یا ۔ یہ سیٹلائٹس دفاع کے شعبے میں اہم کر دار ادا کرینگے۔
****************************
 مقدّس رمضان المبا رک مہینے کا آخری جمعہ ’’جمعتہ الوادع‘‘ کل ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منا یا گیا۔
لو گوں نے کثیر تعداد میں جمعہ کی نماز یں ادا کیں اور ماہِ رمضان کو پُر نم آنکھوں سے وِداع کیا۔ اِس موقع پر ملک بھر کی مسا جد میں ملک میں امن ، تر قی اور خوشحالی کی دعائیں ما نگی گئیں۔ مختلف تنظیموں اور افراد نے جمعتہ الوداع کے موقع پر غُر با میں کپڑے اور دیگر ضروری اشیاء تقسیم کی۔
****************************
 اورنگ آباشہر کے پیٹرول پمپوں کی جانچ کے دوران ایک پیٹرول پمپ پر ناپ تول میں کمی کا معاملہ سامنے آ یا ہے۔
 تھانے کرائم برانچ ،اورنگ آباد کرائم برانچ  اور  وزن و پیمائش کے محکمے کے افسران کی مشتر کہ جانچ کے دوران ایک لیٹر میں قریب
55؍ تا 75؍ ملی لیٹر پیٹرول کم دیئے جانے کا انکشاف ہوا۔ ناپ تول میں اِس کمی کے منظر عام پر آ نے کے بعد پولس نے پیٹرول پمپ کے اہم ساز و سا مان کو ضبط کر لیا۔
****************************
 وزیر اعظم نریندر مودی کل اتوار کو آ کاشوانی پر نشر ہونے والے اپنے پرو گرام من کی بات کے ذریعے عوام سے خطاب کرینگے۔
 کل نشر ہونے والا پروگرام من کی بات سلسلے کی 33؍ ویں قسط ہو گا۔ آکاشوانی اور دور درشن کے سبھی چینلز کل صبح11؍ بجے سے اِسے نشر کرینگے۔
****************************
 لاتور کے میئر سُریش پوار نے کہا ہے کہ وہ لاتور شہر کو24؍ گھنٹے پانی فراہم کرنیکے وعدے کے پا بند ہیں۔
لاتور میں کل امرُت یو جنا کے تحت گاندھی چوک  تا  کنہیری چوک کے در میان نئی واٹر لائن کے کام کا سنگِ بنیاد رکھتے ہوئے پوار نے یہ بات کہی۔ اُنھوں نے کہا کہ قریب 2؍ کلو میٹر لمبی اِس پانی کی پائپ لائن کا  کام ایک مہینے میں مکمل کر لیا جائیگا۔
****************************
 اورنگ آ باد ضلع کے سِلّوڑ تعلقے سے تعلق رکھنے والے فو جی سندیپ جا دھو کی آخری رسو مات آج اُنکے آبائی گائوں کیَل گائوں میں پورے سر کا ری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔ جموں و کشمیر میں کنٹرول لائن پر پا کستانی فوج کی جانب سے 22؍ جون کو کیئے گئے ایک حملے میں سندیپ جا دھو اور ایک فو جی کی موت ہو گئی تھی۔
****************************
 خوا تین کے گیا رہویں کر کٹ عالمی کپ مقا بلوں کی آج سے بر طا نیہ میں شروعات ہو رہی ہے۔
 آج پہلا مقا بلہ بھارت اور بر طا نیہ کے در میان کھیلا جا ئیگا۔  بھارتی وقت کے مطا بق دو پہر3؍ بجے یہ مقابلہ شروع ہو گا۔
 دریں اثناء  بھارت اور ویسٹ اِنڈیز کے در میان مر دوں کے پانچ ایک روزہ کر کٹ مقا بلوں کی سیریز کا پورٹ آ ف اسپین میں کھیلا گیا۔ پہلا مقا بلہ با رش کی وجہ سے ردّ کر دیا گیا۔
****************************

No comments: