Wednesday, 21 June 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 21 June 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۱ ؍جون  ۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 اشیاء او ر خد مات ٹیکس GST  ،30؍ جون کی آ دھی رات سے ملک بھر میں نا فذ ہو جائیگا۔ صدر جمہوریہ جناب پر نب مکھر جی 30؍ جون کی
آ دھی رات کو اِسے رسمی طور پر نافذ کرینگے۔ مرکزی وزیر مالیات ارون جیٹلی نے کل نئی دِلّی میں منعقدہ اخباری کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ اُنھوں نے کہا کہ GST کائونسل نے سبھی ریاستوں کی رضا مندی سے کئی اہم فیصلے لیے ہیں اور GST کے نافذ ہونے سے بالراست ٹیکس کے نظام میں بنیادی تبدیلیاں رونما ہونگی۔
****************************
 شیو سینا نےBJP  کی قیا دت والے قو می جمہوری محاذNDA کے صدر جمہو ریہ کے امید وار رامناتھ کووند کو اپنی مکمل حما یت کا اعلان کیا ہے۔ ممبئی میں کل منعقدہ ایک اخبا ری کانفرنس میں شیو سینا صدر اُدّھو ٹھاکرے نے کہا کہ اُنکی پار ٹی کو وند کی مکمل حما یت کر تی ہے۔
 اِس بیچ رامناتھ کووند نے کل بہار کے گور نر کے عہدے سے اپنا استعفیٰ دیدیا ۔ کووند23؍ تاریخ کو کا غذات نا مزدگی داخل کرینگے۔ صدر جمہو ریہ جناب پر نب مکھر جی نے بہار کے گور نر کے عہدے کا کو وند کا استعفیٰ منظور کر لیا۔ مغربی بنگال کے گور نر کیسری ناتھ تِر پا ٹھی کو بہار کے گور نر کی اضا فی ذمہ داریاں سو نپی گئی ہیں۔
****************************
 یو گا کاتیسرا بین الاقوامی دن آج ملک اور دنیا بھر میں منا یا جا رہا ہے۔ اِس سال کے یو گادن کا موضوع ہے ’’ ہم آہنگی اور امن کے لیے ہو گا‘‘ بھارت میں اصل تقریب لکھنؤ کے رما بائی امبیڈکر میدان میں ہو رہی ہے جہاں وزیر اعظم نریندر مودی بھی شریک ہیں۔ اِس موقع پر بولتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یو گا میں ذہن کو راحت پہنچا نے کی صلا حیت مو جود ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ وہ ملک کے ہر کونے میں یو گا کرنے والوں کو سلام کر تے ہیں۔ مودی نے کہا کہ دنیا بھر میں یو گاکی مقبو لیت میں اضا فہ ہوا ہے اور دنیا یو گا کی بدو لت بھا رت کی جانب تو جہ دے رہی ہے اور اُس سے جڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔ یو گا دن کے موقع پر آج مراٹھوارہ کے مختلف شہروں میں بھی خصو صی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اورنگ آ باد شہر میں یو گا دن کی خصو صی تقریب جوا ہرلال نہرو اِنجینئر نگ کالج کے میدان میں ہو رہی ہے۔ شہر کے مختلف اسکو لوں ،کالجوں اور سر کا ری دفا تر میں بھی یو گا کیمپ منعقد ہو رہے ہیں۔
****************************
 مقروض کسانوں کو خریف کے موسم کے لیے فوری قرض مہیا کر وانے کے لیے شرائط میں تبدیلی کی گی ہے۔ اب 4؍ لاکھ روپئے سا لانہ کی آ مد نی والے سبھی کسانوں کو قرض مل سکے گا۔ اِسکے علا وہ 4؍ لاکھ روپئے سالانہ سے کم آ مدنی والے کا رو باریوں ،سر کا ری ملازمین کسان،ڈاکٹر ،وکیل اور درس و تدریس سے جڑے کسان بھی یہ قرض حاصل کرنے کے اہل ہونگے۔ اِس بارے میں کل سر کاری حکم نامہ جاری کیا گیا ۔ تاہم مو جو دہ اور سابقہ عوامی نمائندے یہ قرض حاصل کرنے کے اہل نہیں ہونگے۔
****************************
 مہا راشٹر حکو مت نے راجرشی چھتر پتی شاہو مہا راج تعلیمی اخر جات اسکا لر شب کے دائرے میں تو سیع کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب زراعت اور اُس سے جڑے گریجویٹ کو ر سیز کے اہل طلباء بھی اِس اسکا لر شپ کا فائدہ اُٹھا سکیں گے۔ ریاستی کا بینہ کے کل منعقدہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ اِسکے علا و ہ ڈِپلو مہ کے حا مل طلباء دسویں جماعت کے بجائے ڈِپلو مہ کے آخری سال میں50؍ فیصد نمبرات ہونے پر بھی ڈِگری کو رسیز میں داخلہ حاصل کر سکتے ہیں۔ ذہنی معذور طلباء کے لیے در کار نمبرات کی شر ط میں بھی نر می کی گئی ہے۔
****************************
 ریاستی کا بینہ نے مہاراشٹر پا لیسی ریسرچ اِنسٹی ٹیوٹ کے قیام کو بھی کل منظوری دی۔ پو نے کے قریب تا تھوڑے میں یہ اِنسٹی ٹیوٹ شروع کیا جائے گا۔ یہ ادا رہ ریاستی حکو مت کے فیصلے لینے کے عمل سے جڑی پا لیسیوں کا سائنسی بنیادوں پر جائزہ لے گا اور اُنکے موثر نفاذ کو عالمی معیار پر  پر کھے گا۔ اِسکے علا وہ یہ اِدارہ ریاستی حکو مت کے پا لیسیوں،منصبوں اور پرو گراموں کی پا بندی سے جانچ کریگا۔ اسطرح کاکوئی ادا رہ قائم کرنے والی مہا راشٹر ملک کی پہلی ریاست ہے۔
****************************
 ممبئی ہائی کورٹ نے اپنے ایک اہم فیصلے میں کہا کہ تغذیہ کی کمی کاشکار ہونے والے بچّے کی موت ہو جانے پر ضلع کلکٹر اور  ریاست کے چیف سیکریٹری کو ذمہ دار ٹھرا یا جائے گا۔ قبائلی علاقوں میں غذا کی کمی کی وجہ سے ہونے والی بچوں کی اموت کے بارے میں داخل عرضداشتوں کی مشتر کہ سماعت کے دوران عدالت نے یہ تبصرہ کیا۔ اِسکے علا وہ عدالت نے ریاستی حکو مت کو حکم دیا کہ قبائلی علاقوں کی بہبود سے متعلق منصو بوں پر عدالت کی جانب سے اب تک جا ری کی گئی سبھی ہدا یتوں پر 2؍ مہینوںکے اندر عمل آ وری کی جائے ۔
****************************
 اورنگ آ باد کی ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی نے سائی اِنجینئر نگ کالج کا الحاق یعنیAffiliation ردّ کر دیا ہے۔ اِس بارے میں کہا گیا کہ اِنجینئر نگ کو ر سیز میں داخلوں کی ویب سائٹ سے بھی سائی اِنجینئرنگ کالج کا نام ہٹا دیا جائے گا۔
****************************
 مہا راشٹر میں گیا رہویں جماعت کے لیے آن لائن داخلوں کا عمل کل سے شروع ہو گا۔ وزیرتعلیم وِنود تائوڑے نے کل ممبئی میں منعقدہ اخباری کانفرنس میں یہ بات کہی۔ تائو ڑے نے واضح کیا کہ داخلوں کے دوران آرٹس اور کھیلوں کے نمبرات سمیت حاصل شدہ نمبرات کے فیصد کی بنیاد پر داخلے دیئے جائیں گے۔
****************************
 اورنگ آباد کے گورنمنٹ میڈیکل کالج اور اسپتال گھا ٹی کاOPD ،26؍ جون کو عید الفطر کی تعطیل کی وجہ سے بند رہے گا۔ تاہم25؍ جون یعنی اتوار کو گھا ٹی کا OPD کھلا رہے گا۔
****************************
 سابق کھلا ڑی انیل کُمبلے نے بھارتی کر کٹ ٹیم کے چیف کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ کُمبلے نے کلBCCI کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ اِس بیچ بھارتی ٹیم لندن سے سیدھے ویسٹ اِنڈیز روانہ ہو گئی ہے۔
****************************

No comments: