Thursday, 22 June 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 22 June 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۲ ؍جون  ۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸

 یو گا کا بین الاقوا می دن کل دنیا بھر میں منا یا گیا۔ برطانیہ،امریکہ،فرانس،بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ سمیت 80؍مما لک میں یو گا دن تقریبات منعقد ہو ئیں جہاں ہزا روں لوگوں نے یو گا کیا۔ متحدہ عرب اما رت میں ہوئی تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی کا پیغام پڑھ کر سنا یا گیا۔ عالمی شہرت یافتہ دیوارِ چین پر بھی لو گوں نے یو گا کیا۔
 نئی دِلّی میں راشٹر پتی بھون میں صدر جمہو ریہ جناب پر نب مکھر جی نے اور لکھنٔو میں منعقدہ تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی نے یو گا کیا۔
بھارتی بحریہ کے جوانوں نے بحری بیڑے  INS Vikramaditya  اورjalashwa  پر اور ITBPکے جوانوں نے لدّاخ کے منفی25؍ ڈِگری سیلس درجہ حرارت میں یو گا کیا۔ مہا راشٹر میں وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے ممبئی پولس کی جانب سے منعقدہ یوگا تقریبات میں شر کت کی۔
 اورنگ آ با د میں بھی یو گا دن کے موقع پر جوا ہر لال نہرو اِنجینئر نگ کالج کے میدان میں مرکزی تقریب منعقد کی گئی تھی۔ اِسکے علا وہ جالنہ ،بیڑ، ناندیڑ، پر بھنی، ہنگو لی اور عثمان آ باد میں بھی لو گوں نے یو گا دن تقریبات میں شر کت کی۔
****************************
 یو گا کے فروغ کے لیے دیئے جانے والے وزیر اعظم انعام کے لیے پو نے کی رام منی ائینگرسما رک یو گ سنستھا کو چنا گیا ہے۔ اِس تنظیم کو گذشتہ 40؍سالوں کے دروان ملک اور بیرون ملک میں یو گا کے فروغ کے لیے کی گئی کا وشوں کے عوض یہ انعام دیا جا رہا ہے۔ ملک بھر میں مو صول100؍ تجا ویز میں سے مذکو رہ تنظیم کو اِس انعام کے لیے منتخب کیا گیا۔
****************************
 اپو زیشن جماعتیں آج نئی دِلّی میں صدا رتی انتخا بات اور اُنکے صدا رتی امید وار پر تبا دلۂ خیال کے لیے میٹنگ کرینگی۔ کانگریس صدر سو نیا گاندھی نے اِس ضمن میں اپو زیشن رہنمائوں کو مدعو کیا ہے۔ اِس سے قبل کانگریس نے کہا تھا کہBJP کی جانب سے رامنا تھ کو وند کوNDA کے صدا رتی امید وار پیش کرنے کا فیصلہ یکطر فہ ہے۔ سینئرکانگریس رہنما غلام نبی آزاد نے الزام لگا یا تھا کہ رامناتھ کووند کے نام پر کانگریس پارٹی سے کوئی تبادلۂ خیال نہیں کیا گیا۔کہا جا رہا ہے کہ کانگریس رہنما اور سا بق اسپیکر میرا کمار کو UPA کی صدا رتی امید وار کے طور پر پیش کیاجا سکتا ہے۔
****************************
 مہا راشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے سبھی نیشنلائز ،پیشہ ورانہ، ریاستی امداد با ہمی ضلع امداد با ہمی اور دیگر بینکوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ریاستی حکو مت کی جانب سے کسا نوں کے لیے اعلان کر دہ 10؍ہزار روپیوں کے فوری قر ض فراہم کر نے کے عمل میں تیزی لائیں۔
 وزیر اعلیٰ پھڑ نویس کی صدا رت میں کل ممبئی میں ریاستی سطح کے بینکرس کی کمیٹی کا خصو صی اجلاس منعقد ہوا جہاں وزیر اعلیٰ نے یہ اپیل کی۔ اُنھوں نے کہا کہ بینکوں کی جانب سے کسا نوں کو دیئے گئے قر ضہ جات کی معلو مات حکو مت کے پاس جمع کر وانے پر بینکوں کو فوری طور پر سود سمیت رقم ادا کر دی جائیگی۔
 دریں اثناء محصول کے ریاستی وزیر چندر کانت پاٹل نے انتباہ دیا ہے کہ جو بینک کسا نوں کو خریف کے موسم کے لیے 10؍ہزار روپیوں کے فوری قرض فراہم کر نے میں تسا ہلی بر تیں گے اُن کے خلاف سخت کار وائی کی جائیگی۔ کل شو لا پور میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے پا ٹل نے کہا کہ جو بینک مشکل اقتصا دی حالات سے گذر رہے ہیں وہ ریاستی امداد باہمی بینکوں سے مدد مانگ سکتے ہیں اورحکو مت ایسی بینکوں کی مدد کر نے کے لیے تیار ہے۔
****************************
 حکو مت نے نوٹ بندی کے دوران ضلع امداد با ہمی بینکوں میں جمع ہو ئے500؍ اور 1000؍ روپیوں کے پر ا نے کر نسی نوٹ 20؍جولائی تک بھارتی ریزرو بینک میں جمع کر نے کی اجا زت دیدی ۔ حکو مت نے وضا حت کی کہ کسی بھی ضلع امدا با ہمی بینک میں 10؍ نومبر  تا   14 ؍ نومبر2016 ؁ تک جمع ہوئے  اور کسی بھی بینک یا ڈاک دفتر میں 30؍ دسمبر2016؁ تک جمع ہوئے پرا نے کرنسی نوٹ ہی
RBI میں جمع کیئے جا سکتے ہیں۔ تا ہم اِن بینکوں اور ڈاک خانوںکو یہ نوٹ 31؍ دسمبر2016؁ تکRBI میں جمع نہ کر نے کی و جو ہات کی وضا حت بھی کر نی ہو گی۔
****************************
 مہا راشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے ہدا یت دی ہے کہ ریاست کے سبھی سر کاری اور امدادی خانگی اسکو لوں میں تعلیم کے معیار کو بلند کر نے کے لیے اور طلباء کی صحیح تعداد کا پتہ لگا نے کے لیے طلباء کی معلو مات کو اُنکے آ دھارنمبر سے جوڑ نے کا کام تیزی سے مکمل کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ ریاست میں تعلیمی اصلا حات کے لیے کیئے جانے والے اقدا مات سے متعلق جائزہ اجلاس میں بول رہے تھے۔ اُنھوں نے ریاست کے تمام اسکو لوں کی صحیح معلو مات جمع کر کے اُنھیں پبلک کلائوڈ پر اپ لوٹ کرنے کی بھی ہدا یت دی۔ اِس دوران وزیر اعلیٰ نے اسکو لوں میں چہرے پہچاننے والے بایو میٹرک سسٹم کو لازمی کرنے کی بھی ہدا یت دی۔
****************************
 مرکزی حکو مت نے خریف کی14؍ فصلوں کی امدادی قیمت میں اضا فہ کیا ہے۔ اِن میں چاول،جوار،سو یا بین، کپاس سمیت توّر اور مونگ شامل ہیں۔ چاول کی قیمت میں80؍ روپئے فی کوئنٹل دَلہَن کی قیمت میں400؍ روپئے اور سو یا بین کی قیمت میں پونے تین سو روپئے اضا فہ کیا گیا ہے۔ کپاس کی امدادی قیمت میں بھی 108؍ روپئے فی کونئٹل کا اضا فہ کیا گیا ہے۔
****************************

No comments: