Friday, 30 June 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 30 June 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۳۰ ؍جون  ۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸

 ملک کی سب سے بڑی ٹیکس اصلا حات کے تحت گوڈس اینڈ سر وِس ٹیکس GST آج در میا نی شب سے ملک بھر میں نافذ العمل ہو جائیگا۔
ایک ملک ایک ٹیکس پا لیسی کے مطابق یہ نظام تیار کیا گیا ہے۔ اِس خصوص میں مرکزی حکو مت نے پار لیمنٹ کے وسطی ہال میں شب11؍ بجے ایک خصو صی پرو گرام کا انعقاد کیا ہے جس میں رات12؍ بجے گھنٹہ بجا کر GST کے نفاذ کا اعلان کیا جا ئیگا۔ صدر جمہو ریہ پر نب مکھر جی ،
نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری، وزیر اعظم نریندر مودی،لوک سبھا اِسپیکر سُمِتّرا مہا جن ، سابق وزیر اعظمH. D. Deve Gowda  اور
 دیگر قائدین اِس پرو گرام میں شر کت کریں گے۔
 دریں اثناء کانگریس نے اِس پرو گرام میں شر کت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کانگریس صدر سو نیا گاندھی  اورسابق وزیر اعظم ڈاکٹر منمو ہن سنگھ سمیت کانگریس کے اہم قائدین کے اجلاس میں کل یہ فیصلہ کیا گیا۔ سماج وادی پارٹی،DMK بائیں بازو کی جماعتوں اور تِرنمول کانگریس نے بھی اِس پروگرام کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
****************************
 نائب صدر جمہو ریہ حامد انصا ری کے عہدے کی معیاد 10؍ اگست کو مکمل ہو رہی ہے اِس سے قبل 5؍ اگست کو نائب صدر کے عہدے کے لیے اِنتخا ب کر وائے جائیں گے۔ اعلیٰ انتخا بی کمِشنر نسیم زیدی نے کل نئی دہلی میں ایک اخبا ری کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ اِس انتخا ب کے لیے در خواست نامزد گی داخل کر نے کی آخری تاریخ 18؍ جو لائی ہے۔ نسیم زیدی نے بتا یا کہ 5؍ اگست کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور اِسی دن ووٹوں کی گنتی بھی عمل میں آئے گی۔
****************************
 وزیر اعلی ٰ دیویندر پھڑ نویس نے حکم دیا ہے کہ آبرسانی کے مراٹھواڑہ گرِڈ کے لیے فی الفور مُشیر نامزد کر کے تر جیحی بنیاد پر کام شروع کیا جائے۔ محکمۂ آ برسانی کا جائزاتی اجلاس وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت کل ممبئی میں منعقد ہوا۔ اِس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ چھوٹے آبرسانی منصوبوں کے لیے شمسی توا نا ئی کے آلات کے ذریعے بجلی فراہم کی جائیگی جس سے مصا رف میں کمی ہوگی۔
****************************
 وزیر صحت ڈاکٹر دیپک سا ونت نے کہا ہے کہ سوائن فلو سمیت مختلف وبائی امراض کے علاج اور اُن کے تدا رک کی اسکیموں پر عمل در آ مد کے لیے متعلقہ ادارے عوامی بیدا ری پر توجہ دیں۔ ممبئی سمیت ریاست کے مختلف مقا مات پر سوائن فلو کے مریضوں کی تعداد میں اضا فے کے پیش نظر متعدی امراض سے متعلق کمیٹی کا اجلاس کل طلب کیا تھا۔ ریاست میں جنوری تا جون کے دوران سوائن فلو کے لیے 7؍ہزار سے زائد افراد کی جانچ کی گئی۔ جس میں سے ایک ہزار720؍ مریض سوائن فلو سے متا ثرہ قرار دیئے گئے۔
****************************
 شیو سینا سر براہ اُدّھو ٹھا کرے نے کہا ہے کہ ریاست کے کسا ن کو قر ض سے مکمل طور پر نجات ملنے تک اُن کی پارٹی جد و جہد جاری رکھے گی۔ کل ناندیڑ میں ایک پرو گرام سے خطاب کر تے ہوئے اُنھوں نے اپنے اِس مطالبے کا اعا دہ کیا کہ کسا نوں کے2017؁ء تک کے سا ت بارہ پر سے قرض کا نام و نشان مٹ جا نا چا ہیے۔ اِس کے علا وہ اُنھوں نے مطالبہ کیا کہ آ بپا شی منصو بے مکمل کیئے جائیں اور کسا نوں کو 24؍ گھنٹے بجلی مہیا کی جائے۔ شیو سینا سر براہ نے انتباہ دیا کہ کسا نوں کے مکمل طور پر مطمئن ہو جانے تک سمرُدّھی ایکسپریس وے کا کام ہونے نہیں دیا جائیگا۔ اپنے اِس دورے میں اُدّھو ٹھا کرے نے ناندیڑ کے علا وہ پر بھنی، ہنگولی اور جالنہ کے کسا نوں سے بھی گفتگو کی۔
****************************
 راشٹر وادی کانگریس کے ضلع صدر سنیل تٹکرے نے کہا ہے کہ ریاست کے نواسی لاکھ کسا نوں کو قر ض معا فی کا فائدہ بہم پہنچا نے کے لیے لائی گئی چھتر پتی شیوا جی مہا راج کرشی سنمان یو جنا کا اُن کی پار ٹی خیر مقدم کر تی ہے۔ کل ایک اطلا عی کانفرنس میں اپنی پار ٹی کے موقف کی وضا حت کر تے ہوئے تٹکرے نے کہا کہ اُن کی پارٹی اُمید کر تی ہے کہ اِس اسکیم کے نفاذ میں شفا فیت ہو گی اور مطالبہ کیا کہ قر ض معا فی کا عمل اندرون ایک ماہ مکمل کر لیا جائے ۔
****************************
 اورنگ آ با د ضلع سہکا ری دودھ اُتپا دن سنگھ نے دودھ کی قیمت فروخت میں فی لیٹر4؍ روپئے کا اضا فہ کیا ہے۔
 اِس طرح اب کل سے مہا نند دودھ44؍ روپئے فی لیٹر کے حساب سے دستیاب ہو گا۔ اِس تنظیم کے صدر ہری بھائو باگڑے کی زیر صدارت کل منعقدہ ایک اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ جموں و کشمیر میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے سِلّوڑ تعلقے کے سندیپ جا دھَو کے افراد خاندان کو 2؍ لاکھ روپئے کی امداد  دینے کا فیصلہ بھی اِس اجلاس میں کیا گیا۔
****************************
 

No comments: