Friday, 23 June 2017


Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 23 June 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۳ ؍جون  ۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 26؍ جولائی کو ہونے والے صدر جمہو ریہ کے انتخا ب کے لیے متحدہ تر قی پسند محاذ UPA کی جانب سے سابق لوک سبھا اسپیکر میرا کُمار کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔ کل نئی دِلّی میں کانگریس صدر سو نیا گاندھی کی جانب سے بلائے گئے اپو زیشن جماعتوں کے اجلاس میں میرا کُمار کے نام پر اتفاق رائے ہوا۔ اجلاس میں سا بق وزیر اعظم منمو ہن سنگھ اور نیشنلِسٹ کانگریس پارٹی صدر شرد پوار سمیت کئی اپوزیشن رہنمائوں نے شر کت کی۔
 اِس بیچ NDA کے صدر جمہوریہ کے امید وار  رامنا تھ کووند کو تملناڈو کی بر سر اقتدار اناّ در مُک اور سا بق وزیر اعلیٰ او پنیر سِلوَم کی اناّدر مُک PTA کی حما یت حاصل ہو گئی ہے۔ کووند آج اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرینگے۔
****************************
 جموں و کشمیر میں کنٹرول لائن پر پاکستانی فوج کی بار ڈر ایکشن ٹیم BATکی جانب سے پونجھ سیکٹر میں بھارتی سر حد میںگھس کر کیئے گئے حملے میں بھارتی فوج کے 2؍ جوان شہید ہو گئے ہیں۔ اِن میں اورنگ آ باد ضلع کے سِلّوڑ تعلقے کے کیل گائوں کے ساکن سندیپ جادھوَ شامل ہیں۔
  دوسرے فوجی شرون ما نے کا تعلق کو لہا پور ضلع سے ہے۔ پاکسا نی فوج کے گروہ نے کل دو پہر کچھ دہشت گردوں کے ساتھ کنٹرول لائن عبور کی اور بھارتی علاقے میں گھس آئے۔ بھارتی فوج کے مطا بق اُس نے اِس حملے کا معقول جواب دیا ہے۔
****************************
 ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آ باد بینچ نے پرائمری اسکو لوں کے اساتذہ کے تبا دلوں سے متعلق سر کا ری حکم ناموں کو چیلنج کر نے والی سبھی در خواستوں کو کل مسترد کر دیا۔ اِسکے بعد ریاستی حکو مت کے دیہی تر قیات کے محکمے کی جانب سے 27؍ فر وری کو جا ری کر دہ تبا دلوں سے متعلق نئی پا لیسیوں کے فیصلے بر قرار رہیں گے۔ واضح ہو کہ اِس معاملے میں مہا راشٹر پرائمری ٹیچرس ایسو سی ایشن سمیت20؍ ذاتی در خواستیں عدالت میں داخل کی گئی تھیں جنھیں کل عدالت نے خارج کر دیا۔
****************************
 بھارت نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے عائدکرہ فیملی ٹیکس خلیجی ملکوں میں ہندوستانی کار کنوں سے ملنے آنے والے اُنکے رشتہ داروں اور دوستوں پر عائد ہو گا۔اگلے مہینے کی ایک تاریخ سے نافذ ہونے والے ٹیکس کے بارے میںایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزارت خارجہ کے تر جمان نے کہا کہ اگر وہاں بھارت کے افراد اس سے زیادہ متا ثر ہوئے تو بھارت یہ معاملہ سعودی حکا م کے ساتھ اٹھائے گا۔تر جمان نے کہا کہ ہندوستانی کار کن وہاں روز گار کے لیے جا تے ہیںاور اِن میں زیادہ تر لوگ اپنے خاندان کو ساتھ لے کر نہیں جاتے۔یہ فیس 100؍ ریال کے قریب ہے۔
 ایک دیگر سوال کا جواب دیتے ہوئے تر جما ن نے کہا کہ قطر میں ہندوستانی محفوظ ہیں اور اُن میں سے کسی نے بھی کسی طرح کی پریشا نی کی وجہ سے بھارتی سفارتخا نے سے رجوع نہیں کیا ہے۔ وزارت خارجہ میں تر جمان گو پال باگلے نے کہا کہ عید الفطر کے پیش نظر ہندوستا نیوں کو وطن جانے کے لیے اضا فی پر وازوں کاانتظام کیا گیا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ اِسے انخلاء نہیں سمجھا جا نا چا ہیے۔ تر جمان نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر وطن آنے کی خواہش رکھنے والے ہندوستانیوں کو بعض وسط ایشیائی ملکوں کی جانب سے قطر پر  پر وازوں پر پا بندی کی وجہ سے کچھ دشواریوں کا سا منا ہے۔
****************************
 مہار اشٹر حکو مت کے سبھی افسران ،ملا زمین اپنی ایک جو لائی کی ایک دن کی تنخواہ مدد کے طور پر ریاست میں خود کشی کرنے والے کسا نوں کے افراد خا ندان کو دینگے۔ ملازمین اپنی تنخواہیں وزیر اعلیٰ راحت فنڈ کو دینگے۔ اِس بارے میں عام انتظا میہ شعبے کی جانب سے سر کا ری حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔ جسمیں سبھی سر کاری ملازمین سے قد رتی آفتوں سے پریشان کسانوں کی مدد کے لیے اپنی ایک دن کی تنخواہ دینے کی اپیل کی گئی ہے۔
 دریں اثناء شیو سینا کے سبھی وزراء ،اراکین پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی سمیت مختلف سطح کے عہدیداران نے اپنے ایک مہینے کے بھتّے خود کشی کرنے والے کسا نوں کو امداد کے طور پر دینگے۔
****************************
 بیڑ پولس نے بیڑ ضلع کے آشٹی میں گھڑ یوں کی مرمت کرنے اور ژیراکس کی ایک دکان سے نقلی کرنسی نوٹ چھاپنے والے 2؍ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ اِن دو نوں افراد کے پاس سے پولس نے 2000، 500،100،50؍ اور 10؍ رو پیوں کے نقلی نوٹ بر آ مد کیئے ہیں۔ ضبط کیئے گئے نقلی نو ٹوں کی قیمت2؍ لاکھ 15؍ہزار روپئے ہے۔
****************************
 راجیو گاندھی بے سہا را افراد اسکیم کے تحت نا اہل افراد کو امداد کے اہل قرار دیکر انتظا میہ اور مستحق افراد کے ساتھ جعلسا زی کرنے کے معاملے میں اورنگ آباد ضلع کے سِلّوڑ تعلقے کے اُس وقت کے تحصیلدار راہل گائیکواڑ کو ڈِویژنل کمشنر پُرشوتّم بھا پکر نے کل معطل کر دیا۔ اِس معاملے میں گائیکواڑ کی محکمہ جاتی تحقیقا ت کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
****************************
 مہا راشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا ہے کہ اسرائیل کے زرعی تجر بات پر ریاست میں عمل کرنے پر غور کیا جائیگا۔ بھارت میں اسرائیل کے سفیر ڈینیئل کار من کی قیا دت میں اسرائیلی وفد نے کل وزیر اعلیٰ سے ملا قات کی ۔ اِس موقع پر اُنھوں نے یہ بات کہی۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ اِس بات پر غور کیا جائیگا کہ اسرائیل کے موشائو  زرعی طریقے کو کس طرح ریاست کے کسا نوں کے لیے قابل استعمال بنا ئے جائے۔ پھڑ نویس نے کہا کہ زراعت کے ساتھ زراعت سے جڑے کاروبار ،گلّہ بانی اور دیگر شعبوں میں بھی اِسکے استعمال کی جانچ کی جا ئیگی۔
****************************
 بھارت اور ویسٹ اِنڈیز کے در میان آ ج سے5؍ ایک روز کر کٹ مقا بلوں کی سیریزشروع ہو رہی ہے۔
سیریز کا پہلا مقابلہ آج ویسٹ اِنڈیز کے پورٹ آ ف اسپین میں کھیلا جائیگا۔ بھارتی وقت کے مطا بق یہ میچ شام ساڑھے چھ بجے شروع ہو گا۔ بھارت ویسٹ اِنڈیز کے ساتھ9؍ جو لائی کو ایکT-20 ؍میچ بھی کھیلے گا۔
****************************
 

No comments: