Thursday, 29 June 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 29 June 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۹ ؍جون  ۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 مرکزی کا بینہ نے مرکزی ملا زمین کے لیے سا تویں پے کمیشن کی سفا رشات کو منظوری دیدی ۔
 وزیر اعظم نریندر مودی کی قیا دت میں کل ہوئے کا بینی اجلاس میں سا تویں پے کمیشن کے ذریعے پیش کر دہ سفا رشات کو بھتّوں میں کچھ تبدیلیوں کے ساتھ منظور کر لیا گیا۔ واضح ہو کہ ساتویں پے کمیشن کی سفا رشات کو ایک جنوری 2016؁ء سے نافذ کیا گیا ہے تاہم ملازمین کی تنظیموں کی جانب سے بھتّوں کے بارے میں نا راضگی کا اظہار کر نے کے بعد کا بینہ نے ایک کمیٹی قائم کر نے کا فیصلہ کیا تھا۔ اِس کمیٹی کی جانب سے سفا رشات پیش کر نے کے بعد کل مرکزی حکو مت نے اِن بھتّوں کو منظوری دی۔ فی الحال بر سر خد مات اور سبکدوش جملہ50؍ لاکھ مرکزی ملا زمین کو ساتویں پے کمیشن سے مالی فائدہ پہنچے گا۔ بھتّوں پر عمل آ وری ایک جو لائی 2017؁ء سے کی جائے گی۔
 ساتویں پے کمیشن نے جملہ53؍ بھتّے ردّ کر نے کی سفا رش کی تھی جن میں سے 12؍ بھتّوں کو چھوڑ کر دیگر بھتّوں کو حکو مت نے ردّ کر دیا ہے۔ پے کمیشن نے ’’X‘‘ زمرے کے شہروں کے لیے 24؍ فیصد،’’Y‘‘ زمرے کے شہروں کے لیے16؍ فیصد اور’’Z‘‘ زمرے کے شہروں کے لیے
8؍ فیصد رہائشی بھتّہ یعنیHRA دینے کی سفا رش کی تھی جسے قائم رکھا گیا ہے۔ تا ہم مہنگا ئی بھتّہ یعنی DA 25 ؍ فیصدہو جانے کے بعد
HRA ،X،Y   اور  Z زمروں کے لیے بالتر تیب 27،  18؍ اور9؍ فیصد ہو گا۔ اِسی طرح مہنگائی بھتّہ 50؍ فیصد ہو جانے پر
HRA بالتر تیب30،20؍ اور10؍ فیصد ہو گا۔ اِسکے علا وہ حکو مت نے حفا ظتی دستوں کے مختلف بھتّوں میں بھی اضا فہ کیا ہے۔
****************************
 صدر جمہو ریہ کے عہدے کے لیےUPA کی امید وار میرا کمار نے کل اپنے کا غذات نامزدگی داخل کیئے۔
اِس موقع پر کانگریس صدر سو نیا گاندھی ،سابق وزیر اعظم منمو ہن سنگھ، نیشنلِسٹ کانگریس پارٹی صدر شرد پوار، مارکسسٹ کمیو نِسٹ پارٹی رہنما سیتا رام یچو ری، کانگریس کی حکمرا نی والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور دیگر اپو زیشن رہنما مو جود تھے۔ صدر جمہو ریہ کے عہدے کے لیے اب تک 95؍ افرادنے در خواستیں داخل کی ہیں۔ اِس بیچ NDA کے امید وار  رامنا تھ کووند نے اپنے کا غذات نامزدگی کی چو تھی نقل داخل کی۔ صدر جمہو ریہ کے لیے 17؍ جولائی کو رائے دہی ہو گی۔ جمو ں کشمیر میں بر سر اقتدار اورBJP کی حلیف پیپلز ڈیمو کریٹِک پارٹیPDP نے رامنا تھ کووند کی حما یت کا کل اعلان کیا۔ اب تک28؍ سیا سی جماعتیں کو وند کو اپنی حما یت کا اعلان کر چکی ہیں۔
****************************
 مرکزی حکو مت نے پہلی جو لائی سے مو جو دہ آ دھار نمبر کو ٹیکس دہندگان کےPAN کے ساتھ منسلک کر نے کو لازمی قرار دیا ہے۔
اِنکم ٹیکس ضابطوں میں اِس سلسلے میں تر میم کی گئی ہے اور اُنھیں جاری بھی کر دیا گیا ہے۔ تر میم شدہ ضابطوں کے مطا بق مستقل اکائونٹ نمبر یعنیPANکے لیے در خواست دیتے وقت 12؍ ہند سوں والے با یو میٹرک آدھار نمبر یا اِس کے لیے دی گئی در خواست کاID دینا لازمی ہوگا۔ براہ راست ٹیکسوں سے متعلق مرکزی بورڈ نے کہا کہ پہلی جو لائی سے PAN حاصل کر نا اور اِنکم ٹیکس ریٹرن داخل کر تے وقت آدھار کو PAN سے جو ڑ نا لازمی ہو گا ۔ وزیر خزا نہ ارون جیٹلی نے2017-18؁ء کے لیے ما لیاتی بل میں ٹیکس تجا ویز میں ایک تر میم کے ذریعے اِنکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کے لیے آ دھار کو لازمی بنا دیا تھا اور آ دھار نمبر کو PAN کے ساتھ منسلک کر دیا تھا تا کہ کثیر مقصدی پین کارڈ س کے استعمال کے ذریعے ٹیکس کی چوری کو روکا جاسکے۔
****************************
 مہا راشٹر کے کسا نوں کو قر ض معا فی دینے سے متعلق آرڈیننس کل جا ری کیا گیا۔
 وزیر اعلیٰ دیویندر پھر نویس نے ’’چھتر پتی شیو ا جی مہا راج شیتکری سمّان یو جنا2017-؁‘‘ کے ذریعے کسا نوں کے34؍ہزار22؍ کروڑ روپیوں کے قرضۂ جات معاف کر نے کا اعلان کیا تھا۔ اِس سے متعلق آرڈیننس کل جا ری کیا گیا۔ آر ڈیننس میں واضح کیا گیا ہے کہ ریاست کے کسا نوں کا
30؍ جون2016؁ء تک کا دیڑھ لاکھ روپیوں تک کا قر ض ہی معا ف کیا جائے گا۔ ساتھ ہی قر ض معا فی کے لیے زرعی زمین کے رقبے کی شرط نافذ نہیں کی جائیگی۔تاہم قرض معا فی کا فائدہ اُنہی کسا نوں کو ہو گا جنھوں نے نیشنلائز،خانگی،دیہی اور ضلع امداد باہمی بینکوں سے قر ض حاصل کیاہو۔
 اِس بیچ ریاستی حکو مت کی جانب سے قر ض معا فی کے اعلان کے بعد شیو سینا صدر اُدّھو ٹھاکرے آج مراٹھواڑہ کے دورے پر آ رہے ہیں۔ ٹھاکرے ناندیڑ، ہنگولی ،پر بھنی اور جالنہ ضلعوں میں کسا نوں سے ملا قات کر ینگے۔
****************************
 مہا راشٹر حکو مت نے ریاست میں پیاز کی ریکارڈ پیدا وار ہونے کے بعد3؍ مہینوں کے لیے پیاز کی بر آ مدات کو منظورید دینے کا مرکزی حکو مت سے مطالبہ کیا ہے ۔ ریاست کے مالیات و منصو بہ بندی کے وزیر Sudhir Mungantiwarنے اِس ضمن میں
مرکزی وزیر مالیات ارون جیٹلی سے کل نئی دِلّی میں ملا قات کی۔   Mungantiwarنے کہا کہ جیٹلی نے ریا ستی حکو مت کے مطالبے پر مثبت ردِّ عمل کا اظہار کیا ہے۔ مہا راشٹر میں اِس سال گذشت سال کے مقابلے پیاز کی پیدا وار میں25؍ اضا فہ ہوا ہے۔ ساتھ ہی دیگر ریاستوں میں بھی پیاز کی ریکارڈ پیدا وار درج کی گئی ہے۔
****************************

No comments:

Text-आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर – दिनांक 15.08.2025 रोजीचे सकाळी 11.00 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date 15 August 2025 Time 11.00 to 11.05 AM Language Marathi आकाशवाणी छत्...