Wednesday, 28 June 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 28 June 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۸ ؍جون  ۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا ہے کہ زرعی شعبے میں سر ما یہ کا ری میں اضا فے کے ذریعے کسا نوںکو قرضوں سے نجات دلا نے کے لیے حکو مت کو شاں ہے اور اُن کے تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کیئے جائینگے۔ احمد نگر ضلع کے پو ن تا نبہ اور اطراف و اکناف کے40؍ دیہاتوں سے تعلق رکھنے والے کسا نوں کے نمائندہ وفد نے کل وزیر اعلیٰ سے ملا قات کی اور کسا نوں کے قر ض معاف کیئے جانے پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔ اِس موقع پر پھڑ نویس نے کہا کہ کاشتکا روں کی تر قی کے لیے حکو مت کی جانب سے متعدد اِقدا مات کیئے جا رہے ہیں۔اُنھوں نے بتا یا کہ جل یوکت شیوار یو جنا کے با عث پانی کا اتنا ذحیرہ ہو گیا ہے کہ متوا تر 2؍قحط تک مقا بلہ کیا جا سکتا ہے۔
****************************
 مہا راشٹر پر دیش کانگریس کمیٹی کے صدر اور  رکن پار لیمنٹ اشوک چو ہان نے کہا ہے کہ ریاستی حکو مت کی جانب سے قر ض معا فی کا اعلان گمراہ کن ہے۔ جب تک کسا نوں کے قرضہ جات مکمل طور پر معاف نہیں کیئے جا تے اور زرعی پیدا وار کو ضما نتی نرخ نہیں دیئے جاتے تب تک کانگریس کی جد و جہد جا ری رہیگی۔ کل ممبئی میں صحیفہ نگاروں سے گفتگو کر تے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ ریاستی حکو مت نے قرض معافی کے نام پر صرف اعداد و شمار کا کھیل کیا ہے۔ قر ض معا فی کے لیے لا دی گئی دیڑھ لاکھ روپئے کی حد کی شر ط پر اُنھوں نے سخت تنقید کی۔
****************************
 رکن پارلیمنٹ سمبھا جی راجے بھونسلے نے کہا ہے کہ فصلوں کی ضما نتی قیمتیں دینے اور دلالی پر قا بو پانے تک کسا نوں کے مسائل بر قرار  رہیں گے۔ کل اورنگ آ باد میں نامہ نگا روں سے گفتگو کر تے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ مو جودہ حا لات میں صرف ضرورتمند کسانوں کے قرضے معاف کرنے کی ضرورت ہے۔ مراٹھا ریزر ویشن کے موضوع پر اُنھوں نے یہ مسئلہ فوری طور پر حل کر نے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مراٹھا تنظیموں کے عہدیدا ران اِس ضمن میں وزیر اعلیٰ سے ملا قات کر کے گفت و شنید کریں ۔
****************************
 راجشری شاہو مہا راج کی جینتی کی منا سبت سے کل ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی میں سمبھا جی راجے نے خطاب کیا۔ اِس موقع پر اُنھوں نے سوال اٹھا یا کہ نام نہاد تر قی پسندوں نے پھُلے،شاہو،امبیڈکر کے افکار پر کتنا عمل کیا ہے۔ اور وضا حت کی کہ شا ہو گھرانے کے وارث ہونے کی حیثیت سے وہ صرف مراٹھوں کے نہیں بلکہ تمام پسما ندہ اقوام کے قائد ہیں۔
****************************
 قرض کی اقسا ط پا بندی سے ادا کر نے والے ناندیڑ کے کسا نوں نے قر ض معاف ہونے تک اقسا ط ادا نہ کرنے کا اجتما عی حلف لیاہے۔ اردھا پور میں کل منعقدہ ایک اجلاس میں اِن کسا نوں نے بینک کھا توں میں مو جو د قر ض مکمل طور پر معاف ہونے تک اپنی تحریک جا ری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ ہمارے نما ئندے نے بتا یا کہ اِن کسا نوں کا کہنا ہے کہ پو ری پا بندی کے ساتھ قرض کی اقساط ادا کرنے والے کسا نوں کا کوئی فائدہ نہیں ہو تا۔
****************************
 سر کا ری اِسکیموں سے استفادہ کرنے کے لیے آدھا ر کارڈ لازمی کیئے جانے کے حکم نا مے پر حکم التواء جاری کرنے سے عدالت عظمیٰ نے انکار کر دیا۔ جسٹِس اے۔ایم۔ کھا نولکر  اور جسٹس نوین سنہا پر مشتمل تعطیلا تی بینچ نے کل یہ فیصلہ دیا۔ بینچ نے کہا کہ آ دھار کارڈ کی آئینی حیثیت کا تعین عدالت کے دائرہ کار سے باہر ہے۔ اِس سما عت کے دوران سر کاری وکیل تُشار مہتا نے عدالت کو بتا یا کہ آدھارکارڈ جمع کر نے کی آخری تاریخ حکو مت نے30؍ جون سے بڑھا کر 30؍ ستمبر کر دی ہے۔ اِس خصوص میں آئندہ سماعت 7؍ جولائی کو ہو گی۔
****************************
 گوڈس اینڈ سر وِس ٹیکس GST میں مراٹھی ڈراموں اور فلموں کے250؍ روپئے تک کے ٹکٹ پر دی گئی سہو لت کو بڑھا کر 500؍ روپئے تک کرنے کے مطالبے پر مرکزی حکو مت سے چا رہ جو ئی کرنے کا تیقن وزیر خزا نہ Sudhir Mungantiwar نے دیا ہے۔ وہ کل ممبئی میں
GST سے متعلق ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ مراٹھی ڈراموں کے ٹکٹوں پر 18؍ فیصد GST لگا یا جائے گا۔ جس میں سے9؍ فیصد مرکزی حکو مت اور9؍ فیصد حصّہ ریاستی حکو مت کو ملے گا۔ اِس اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ ریاستی حکو مت کے حصّہ میں سے ڈرا مہ اور فلم صنعت کو رعایت دی جائے۔
****************************
 ریاست کے ممبئی،کو کن، ناسک ،وسطی مہا راشٹر اور وِدربھ میں کل زور دار بارش ہوئی۔ نا سک شہر سمیت ضلع بھر میں کل زور دار بارش ہوئی۔ جس کے باعث ناسک ضلع کے پُشتوں کے سطح آب میں تقریباً2؍ فیصد اضا فہ ہوا ہے۔ نا گپور شہر میں زور دار بارش کے باعث کل نظام زندگی مفلوج ہو گیا۔ کل دِن بھر میں ناگپورشہر میں111؍ ملی میٹر بار ش ریکارڈ کی گئی۔
****************************
 مراٹھواڑہ میں بھی کل ناندیڑ اور لاتور میں بار ش ہوئی۔ لاتور میں کل دو پہر میں اور ناندیر میں شام کے بعد مو سلا دھار بارش ہوئی۔
****************************

No comments:

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 15 اگست 2025‘ وقت: صبح 06:50 تا 07:00

  Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date: 15 August-2025 Time: 09:00-09:10 am آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر علاقائی خبری...