Tuesday, 27 June 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 27 June 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۷ ؍جون  ۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 قرض معافی کے ضمن میں مکمل اسٹڈی کر نے کے لیے ریاستی حکو مت ایک اسٹڈی گروپ تشکیل دیں۔
یہ بات شیو سینا چیف اُدّھو ٹھاکرے نے کہی ہے۔ وہ کل اورنگ آباد میں کسا نوں سے بات چیت کے سلسلے میں منعقد پریس کانفرنس سے مخا طب تھے۔ احتجا جی کسا نوں پر داخل کیئے گئے جرم فوراً واپس لینے کا  اُنھوں نے دو با رہ مطالبہ کیا۔ کسا نوں کی قرض معا فی اسکیم کا فائدہ 40؍ لاکھ کسا نوں کو ہواہے۔ اِسکی فہرست حکو مت جاری کریں۔ شیو سینا کے اراکین اسمبلی ،اراکین پارلیمنٹ ایوان میں حکو مت سے اِس فہرست کا حساب طلب کرینگے۔ یہ بات کہتے ہوئے ٹھاکرے نے کہا کہ قرض معافی کے فائدے کے سلسلے میں جانچ کرنے کے لیے21؍ جون سے ناندیڑ سے اورنگ آ باد کا وہ دو رہ کرینگے۔ تر قی کے لیے شیو سینا کی مخا لفت نہیں ہے۔ اِسکی وجہ سے ایکسپریس ہائی وے کے لیے اراضی تحویل میں لینے کے بارے میں کسا نوں سے بات چیت کر کے ہی فیصلہ لیا جائے۔ یہ بات ٹھاکرے نے کہی اِسی بیچ ٹھاکرے نے مالی واڑہ اور پڑشی میں ایکسپریس ہائی وے سے متا ثرہ کسا نوں سے بات چیت کی۔
****************************
 عام قر ض معا فی کا مطالبہ کرنے والی شیو سینا دیڑھ لاکھ روپیوں تک قر ض معا فی پر مطمئن کیسے ہو گئی ۔
 ایسا سوال حزب مخا لف پارٹی رہنما رادھا کرشن وِکھے پاٹل نے کیا ہے۔ کل احمد نگر ضلع کے با بھڑیشور زرعی سائنسی مرکز میں غیر مو سمی بارش سے متا ثرہ کسا نوں کو نقصان بھر پائی کے  چیکس تقسیم کر نے کے بعد وہ مخا طب تھے۔ کسا نوں کا سات بارہ کورا کرنے کے رول پر اگر شیو سینا قائم ہے تو وہ اقتدار سے باہر آ کر حزب مخا لف پارٹیوں کے احتجاج میں شامل ہو۔ یہ بات وِکھے پاٹل نے کہی۔
****************************
 احمد نگر ضلع کے پو نتمبّا کے کسا نوں کے گروپس نے کل ممبئی میں سا بق مرکزی وزیر زراعت شرد پوار سے ملا قات کی۔
 ریاستی حکو مت کی جانب سے ظاہر کیئے گئے قرض معا فی کے فیصلے پر اِن گروپس نے نا راضگی کا اظہار کیا ہے۔ ریگو لر قر ض کی قِسطیں ادا کر نے والوں کو زیادہ فائدہ حاصل ہو ایسا اِن گروپس کا کہنا ہے۔
****************************
 حکو مت نے سُکا نو کمیٹی کی تجویز یں مسترد کر کے مقر ض معا فی کا فیصلہ لے کر ریاست کے کسا نوں کو دھو کہ دیا ہے ایسا الزام کمیٹی کے رکن سبھاش لومٹے نے عائد کیا۔ وہ کل اورنگ آ باد میں صحا فیوں سے مخا طب تھے۔ حکو مت کے اِس فیصلے کے خلاف سُکا نو کمیٹی کی جانب سے 9؍ جو لائی سے23؍ جو لائی کی در میان  نا سک سے تمام ریاست میں بیداری دورہ شروع کیا جائیگا۔ یہ بات لو مٹے نے کہی۔
****************************
 تمام ملک میں میڈیکل اِسی طرح ڈینٹل کالجس میں آل اِنڈیا ریزر ویشن کے تحت 15؍ فیصد نشستوں کے لیے داخلوں کا عمل 3؍ جو لائی سے شروع ہو رہا ہے۔ 3؍ جولائی سے 11؍ جو لائی کے در میان طلباء کو آن لائن فارم داخل کرنا ہے۔ پہلے رائونڈ کی داخلہ فہرست
15؍ جو لائی کو ظاہر کی جائیگی۔ دوسرے رائونڈ کے داخلوں کا عمل یکم اگست کے بعد شروع ہو گا۔
****************************
 اِنجینئر نگ کالجس میں داخلوں کے عمل میں پہلے رائونڈ میں متبا دل در خواستیں داخل کر نے کا کل آ خری دن تھا۔
اِسکی وجہ سے کل اورنگ آ باد شہر کے انجینئر نگ کالجس میں تمام دن طلباء کا ہجوم نظر آ یا۔ عید الفطر کے ضمن میں تعطیل ہونے کے با وجود داخلوں کا عمل جا ری تھا۔ طلباء کو کسی قسم کی دِقت پیش نہ آ ئے اِسکا خیال رکھا گیا ہے۔ یہ بات اِنفار میشن تیکنا لو جی تعلیمی محکمہ کے ڈِپٹی ڈائریکٹر مہیش شیو نکر نے کہی۔
****************************
 کل تمام ملک میں عید الفطر جوش و خروش اور  روایتی انداز میں منائی گئی۔
اورنگ آ باد میں مختلف عید گا ہوں اور مسا جد میں عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔ عید گاہ چھائو نی میں علماء اور دانشوروں نے خطاب کیا۔ مو لا نا ذاکر صاحب نے عید الفطر کی نماز پڑھائی۔ پر بھنی،بیڑ سمیت مراٹھواڑہ کے مختلف مقا مات پر عید الفطر کی نماز ادا کی گئی مسلم بھائیوں نے ایک دو سرے کو عید کی مبا رکباد پیش کی۔
****************************
 راجرشی شا ہوں مہا راج کی جینتی کے سلسلے میں کل مختلف مقا مات پر اُنھیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
 اِسی طرح کل سماجی انصاف دِن بھی منا یا گیا۔ وِدّھان بھون میں قا نون ساز اسمبلی صدر ہری بھائو باگڑے نے اور وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے سہیادری ہال میں راجرشی شاہو مہا راج کے مجسمے کو ہار پہنا کر خراج عقیدت پیش کیا۔ کو لہا پور میں رابط وزیر چندر کانت پاٹل نے قصبہ با ئوڑا میں لکشمی ویلاس پیلیس میں شا ہو مہا راج کی تصویر کو گل ہائی عقیدت پیش کر کے خراج عقیدت پیش کیا۔
****************************
 سما جی انصاف دن کے موقع پر کل ناسک،دھولیہ،ناندیڑ،بیڑ ، لا تور شہروں میں ریلیاں نکالی گئی۔اورنگ آ باد ،پر بھنی اور جالنہ میں بھی سما جی انصاف دن کے موقع پر مختلف پرو گرامس کا اہتمام کیا گیا تھا۔
****************************
 ریاست میں کل بھی کئی مقا مات پر بارش ہو ئی ۔ کو کن سمیت ممبئی، تھا نے ،نا سک ،کو لہا پور ،ستا رہ میں کل با رش ہونے کی خبریں مو صول ہوئیں ۔
اورنگ آ باد اِسی طرح ناندیر شہر اور اِسکے نو ا حی علاقوں میں کل شام رِم جھِم بارش ہو ئی۔ ہنگو لی ضلع میں کل شب بارش ہوئی۔ پر بھنی ضلع کے جِنتور،گنگا کھیڑ تعلقوں میں کل شام بارش ہوئی۔ ناندیڑ ضلع میں بھی کل شب دیڑھ گھنٹہ مو سلا دھار بارش ہوئی۔
****************************
 

No comments: