Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 26 June 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: 26؍جون ۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
وزیراعظم نریندرمودی نے 1975 میںلاگو کی گئی ایمرجنسی کویادکیا۔اُنہوں نے کہا کہ ایسی سیاہ رات کوبھولانہیں جاسکتا۔ انہوں نے جمہوریت کی حفاظت کے لیے ہمیشہ چوکنارہنے کی ضرورت پرزوردیا۔آکاشوانی پرمن کی بات پروگرام میںکل ملک اوربیرون ملک کے لوگوں کے لیے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے مودی نے جمہوریت کے ان چاہنے والوں کویادکیا، جنہوں نے اس وقت کی وزیراعظم اندراگاندھی کی طرف سے لاگو کی گئی ایمرجنسی کے خلاف ایک بڑی لڑائی لڑی تھی۔اُنہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ جمہوریت پسندی کی روایت کومستحکم کیاجائے۔
وزیراعظم نے کہ کہ جمہوریت نہ صرف ایک نظام ہے بلکہ ایسا سنسکارہے ،جواقدارکاحصہ ہے۔ انہوں نے اس بات کویادکیا کہ ہمیشہ کی چوکسی آزادی کی قیمت ہے۔
وزیراعظم نے لوگوں سے زوردے کرکہا ہے کہ وہ اپن مصنوعات اورخدمات، حکومت کوفروخت کرنے کے لئے حکومت کی
E-MarketplaceاورE-GEM Portal کااستعمال کریں۔ اُنہوں نے کہاکہ اس کامقصد کم سے کم قیمت اورزیادہ سے زیادہ آسانی ،مستعدی اورشفافیت ہے۔
یوگ کے بین الاقوامی دن کے موقع پرجومحض کچھ دن پہلے منایاگیاہے۔مودی نے کہا کہ یوگ پوری دنیامیںوسعت پاگیاہے اور اس کے دھاگے میں سب لوگ بندھ کریکجاہوگئے ہیں اور اس طرح یہ پوری دنیاکومتحد کرنے کاایک وسیلہ بن گیاہے۔
وزیراعظم نے خلائی سائنس میںسنگ میل کی حیثیت رکھنے والی کامیابیوں کاذکرکرتے ہوئے کہا کہ بھارت کاپرچم نہ صرف زمین پرسربلند ہے بلکہ یہ خلا میںبھی لہرانے لگاہے۔
****************************
کِسانوں پرناانصافی ہوئی توشیوسینا اقتدارکی پرواہ کئے بغیرکِسانوں کے ساتھ رہیںگی۔ایساتیقن شیوسینا چیف اُدھوٹھاکرے نے کل احمدنگر ضلع کے پونتمبامیںکِسانوں کے اجلاس میںدیا۔حکومت نے لیاگیاقرض معافی کافیصلہ یعنی کِسانوں کی یکجہتی کی کامیابی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ہم قرض معافی کاکریڈیٹ لینے نہیں آئے ہیں۔کِسانوں کی توہین کرنے والوں کواُن کامقام دیکھایاجائے۔یہ بات ٹھاکرے نے کہی۔
اسی بیچ ناسک ضلع کے ایولہ میںٹھاکرے نے کل کِسانوں سے بات چیت کی۔قرض معافی کافیصلہ تاریخی ہونے کے باوجودیہ اطمینان بخش نہیں ہے۔یہ بات کہتے ہوئے ٹھاکرے نے 2017 تک تمام قرض داروں کے بقایہ جات معاف کرنے کامطالبہ کیا۔حکومت کے دیڑھ لاکھ روپیوں تک کے قرض معاف کرنے کے فیصلے کافائدہ مراٹھواڑہ اوروِدربھ کے کِسانو ں کوہوگا۔تاہم تمام کسانوں کواس کافائدہ حاصل نہیں ہوگا۔یہ بات ٹھاکرے نے کہی۔اُنہوں نے کہا کہ کِسانوں کے زرعی مال کوضمانت نرخ دی جائے اورسوابھیمانی کمیشن پرعمل درآمدکیاجائے اس کے لئے لڑائی جاری رہے گی۔
دریں اثناء آج اُدھوٹھاکرے اورنگ آبادکے دورے پرآرہے ہیں۔ایکسپریس ہائی وے کی اراضی تحویل میںلینے کے درمیان آرہی روکاوٹوں کے سلسلے میں وہ کل کِسانوں سے بات چیت کریںگے۔
****************************
دیڑھ لاکھ روپیوں تک قرض معافی کاحکومت کافیصلہ وعدہ خلافی ہے۔ایسی تنقید کسانوں کی تنظیم کے رہنمارگھوناتھ پاٹل نے کی ہے۔وہ کل ممبئی میں سُکانوکمیٹی کی میٹنگ کے بعدصحافیوں سے مخاطب تھے۔ اس فیصلے کافائدہ صرف ودربھ اورمراٹھواڑہ کے کسانوں کوحاصل ہوگا۔یہ بات کہتے ہوئے اُنہوںنے کہاکہ کانگریس نے قرض معاف کرتے وقت اراضی کی شرط رکھی تھی اوربھارتیہ جنتاپارٹی نے رقم کی شرط عائد کی ۔کانگریس اوربھارتیہ جنتاپارٹی یہ ایک ہی سکّے کے دوبازوہیں۔ یہ بات پاٹل نے کہی۔
سُکانوکمیٹی کے کنونیئرڈاکٹر اجیت نولے نے فصل قرض سمیت زراعت کے تمام قرض معاف کرنے کاہمارامطالبہ ہے۔ اس کی وجہہ سے حکومت اپنے فیصلے پردوبارہ غورکریں۔ایسی اپیل کرتے ہوئے اُنہوںنے کہاکہ 9؍جولائی کوناسک میںسُکانو کمیٹی کی میٹنگ کے بعدتمام ریاست میںسنگھرش یاترانکالی جائے گی۔
****************************
کل شام یکم شوال المکرم کاچاندنظرآگیا۔آج تمام ملک میںعیدالفطر منائی جاری ہیں۔عیدالفطر کے ضمن میں وزیراعظم نریندر مودی، گورنر سی ودھیاساگررائونے عوام کومبارکبادپیش کی ہے۔عیدکاتہوارسب کی زندگی میں چین سکون اطمینان اورخوشحالی لائے اور اس تہوار سے بھائی چارگی میں اضافہ ہویہ بات گورنرنے اپنے تہنیتی پیغام میںکہی۔
****************************
اورنگ آباد میںمختلف عیدگاہوں اورمساجد میں عیدالفطر کی نماز ادا کی جارہی ہیں۔ عیدگاہ چھائونی میںعیدالفطر کی نمازساڑھے نوبجے اورعید گاہ عثمان پورہ میںعیدکی نمازدس بجے اداکی جائے گی۔اسی طرح عیدگاہ روضہ باغ میں نمازعید ساڑھے نوبجے اداکی جائے گی۔
****************************
چند یوم کے تعطّل کے بعد ریاست میںدوبارہ بارش شروع ہوئی۔کل ممبئی میںنئی ممبئی ،رائے گڑھ ،تھانہ اسی طرح دھولیہ ضلع میں موسلادھاربارش ہوئی۔مراٹھواڑہ میںعثما ن آباد،لاتور،جالنہ اوراورنگ آباد اضلاع میں کل بارش ہوئی۔

No comments:
Post a Comment