Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 12.12.2017 ,Time:8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 12 December 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۱۲؍ دسمبر ۲۰۱۷
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
اسمبلی کے سرمائی اجلاس کا کل ناگپور میں آغاز ہوا۔ اجلاس کے پہلے ہی دن کسانوں کے مسائل پر حکومت اور حزبِ مخالف برہم ہوگئے۔ گذشتہ پندرہ سال میں فرنٹ حکومت نے کسانوں کے چہروں سے پانی صاف کرنے کا کام کیا۔ کسانوں کی خودکشی یہ اس کا نتیجہ ہے۔ ایسا حملہ کل وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے حزبِ مخالف پر کیا۔
قانون ساز اسمبلی میں کام کاج کی شروعات ہوتے ہی اجلاس کے تمام کام کاج مسترد کرکے قرض معافی پر بحث کرنے کا مطالبہ حزبِ مخالف پارٹی رہنما رادھا کرشن وکھے پاٹل نے کیا۔تاہم وکھے پاٹل کے اس مطالبے کو مسترد کرنے کی وجہ سے اجلاس میں حکومت کے خلاف حزبِ مخالف نے زوردار نعرے بازی کی۔
قانون ساز کونسل میں بھی کسانوں کی قرض معافی سمیت کسانوں کے دیگر مسائل پر حزبِ مخالف نے حکومت کو گھیرے میں لانے کی کوشش کرتے ہوئے ہنگامہ کیا۔ حکومت اسی اجلاس میں بحث کے لیے تیار ہے۔ ایسا تیقن وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے دینے کے باوجود حزبِ مخالف نے ہنگامہ جاری رکھنے کی وجہ سے اجلاس کی کاروائی دو مرتبہ دس منٹ کیلئے اس کے بعد پندرہ منٹ کیلئے اور بعد میں دن بھر کیلئے ملتوی کرنی پڑی۔ اس سے قبل اجلاس کا کام کاج شروع ہوتے ہی نومنتخبہ رُکن پرساد لاڈ کو حلف دلوایا گیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
اجلاس کے پہلے ہی دن کل جملہ 26/ ہزار 402/ کروڑ 32/ لاکھ روپئوں کے ضمنی مطالبات قانون ساز کونسل میں پیش کیے گئے۔ کسانوں کو قرض سے نجات دلانے کیلئے 15/ ہزار کروڑ روپیوں کے مطالبات اس میں شامل ہیں۔
ان ضمنی مطالبات پر اسی اجلاس میں گفت و شنید کی جائیگی۔
اسی بیچ سرمائی اجلاس کے کل پہلے ہی دن ودربھ ریاست آندولن کمیٹی نے ودربھ بند کا اعلان کیا تھا۔ ناگپور اور ایوت محل اضلاع میں اس بند کا ملا جلا اثر دکھائی دیا۔ تاہم گڑچرولی ضلع میں اسکول‘ کالجیس‘ دُکانیں بند رکھ کر یہ بند منایا گیا۔ اس کی اطلاع ہمارے نمائندے نے دی۔ گذشتہ لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنمائوں نے کیے گئے ودربھ کے مختلف وعدوں کو نہ کرنے پر رُکنِ پارلیمنٹ سپریہ سُڑے کی قیادت میں کل ناگپور میں ’’راستہ روکو‘‘ احتجاج کیا گیا۔ اسکی وجہ سے ناگپور شہر کا نظامِ ٹریفک مفلوج ہوکر رہ گیا تھا۔
اسی بیچ کسانوں کے مختلف مطالبات پر آج راشٹروادی کانگریس پارٹی سمیت تمام حزبِ مخالف پارٹیاں یکجا آکر ناگپور میں ودھان بھون پر مورچہ نکالیں گے۔ راجیہ سبھا کے حزبِ مخالف پارٹی رہنما غلام نبی آزاد اور راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار اس مورچے کی قیادت کرینگے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
کانگریس پارٹی کے قومی صدر عہدے پر اہل گاندھی کو بلا مقابلہ منتخب کرلیا گیا ہے۔ پارٹی الیکشن کے چیف مُلا پلّی رام چندرن نے کل نئی دلّی میں صحافتی کانفرنس میں اس کا اعلان کیا۔ 16/ دسمبر کو وہ پارٹی صدر کے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ صدر کے عہدے کیلئے راہل گاندھی کی واحد درخواست آئی تھی۔ کانگریس کے وہ 18ویں صدر اور اس عہدے پر فائز ہونے والے گاندھی خاندان کے چھٹے فرد ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ریاستی حکومت کے ملازمین کیلئے ساتویں تنخواہ کمیشن کی سفارشات یکم جنوری 2016ء سے عائد کی جائے‘ سبکدوش ہونے کی عمر 60/ کی جائے‘ پانچ یوم کا ہفتہ کیا جائے‘ اس کے علاوہ مختلف مطالبات کیلئے کل تمام ریاست میں احتجاج کیا گیا۔ اورنگ آباد‘ جالنہ‘ بیڑ‘ پربھنی‘ ہنگولی‘ ناندیڑ‘ عثمان آباد اور لاتور میں ملازمین نے ضلع کلکٹر دفاتر کے روبرو احتجاج کیا۔
<>><<>><<>><<>><<>><<>>
کنوٹ بلدیہ کے عام انتخابات کل ہورہے ہیں۔ رائے دہی کیلئے ضلع کلکٹر نے کنوٹ شہر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
آنجہانی گوپی ناتھ منڈے کی 68/ ویں جینتی کے سلسلے میں بیڑ ضلع کے گوپی ناتھ گڑھ میں آج منعقد کیا گیا پروگرام منسوخ کردیا گیا ہے۔ دیہی ترقیاتی وزیر پنکجا منڈے نے اس کی اطلاع دی۔ پرلی ویجناتھ شکر کارخانے میں گذشتہ ہفتے ہوئے حادثے کے مدِنظر یہ پروگرام منسوخ کردیا گیا ۔ یہ بات منڈے نے کہی۔ تاہم جینتی کے سلسلے میں گوپی ناتھ گڑھ پر آنے والے افراد سے اپنے خاندان سمیت ملاقات کریں گے۔ اسکی وضاحت پنکجا منڈے نے کی۔

No comments:
Post a Comment