Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 25 December 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: 25؍دسمبر ۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
یوگ یعنی جسمانی ،جذباتی اورروحانی طورپرصحت مندرہنے کابہترین طریقہ کارہے۔یہ بات نائب صدرِ جمہوریہ ایم۔وینکیانائیڈونے کہی ہے۔ ممبئی میںکل یوگ سنستھان کی صدسالہ تقاریب کاافتتاح ان کے ہاتھوں عمل میںآیا۔ اس موقع پروہ مخاطب تھے۔یوگ کوکسی بھی طریقے سے مذہب سے منسلک کرنے کے خیال کوترک کرنے کی اپیل اُنہوںنے کی۔یوگ کی اسٹڈی کرنے کے بعدشخصیت کی نشوونماہوتی ہے۔یہ بات نائب صدر جمہوریہ نے کہی۔
****************************
کلبھوشن جادھو کی اہلیہ اوراُن کی ماں اُن سے ملنے کے لئے آج پاکستان جائیںگی۔یہ ملاقات اسلام آبادمیںپاکستان کی وزارت خارجہ میں ہوگی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان میںبھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنرجے پی سنگھ اُن کے ہمراہ ہوںگے۔اس مہینے کی 20 تاریخ کوپاکستان نے اسلام آبادجانے کے لئے انہیں ویزاجاری کیاتھا تاکہ وہ جادھو سے ملاقات کرسکیں۔جادھو سے ملاقات کرنے کے بعد یہ دونوں آج ہی بھارت واپس آجائیں گے۔ ذرائع نے اس کی اطلاع دی۔
****************************
صدرِ جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کرسمس کے موقع پربھارت اوربیرون ملک ہم وطنوں، خاص طورپرعیسائی بھائیوں ، بہنوں کومبارکباددی ہے۔ اپنے پیغام میں جناب کووند نے کہاہے کہ حضرت عیسیٰ کی پیدائش کی جشن والے دن سے محبت ، قربانی اورہمدردی کے آفاقی پیغام کوفروغ حاصل ہوگا۔ نائب صدرِجمہوریہ ایم وینکیانائیڈونے بھی کرسمس کے سلسلے میںملک کے عوام کومبارکبادپیش کی ہے۔
****************************
کل امباجوگائی میں39؍ویں مراٹھواڑہ ساہتیہ سمیلن کاافتتاح عمل میںآیا۔ادب کوفروغ دینے کے لئے زباں کی نہیں بلکہ کردار کی ضرورت ہے۔ یہ بات بیڑضلع کی رابطہ وزیرپنکجامنڈے نے کہی۔اس موقع پرسمیلن کے صدرپروفیسررنگناتھ تیواری ،آل انڈیا مراٹھی ساہتیہ سمیلن کے صدراکشے کمارکاڑے سمیت کئی معززشخصیتیں موجودتھیں۔اس سے قبل شہرمیںبیداری ریلی نکالی گئی۔اس ریلی میںضلع پریشدثانوی اورپرائمری اسکولس اسی طرح مختلف نجی اسکولوں کے طلباء وطالبات نے حصہ لیا۔
****************************
آل انڈیا مسلم پرنسل لاء بورڈ نے مجوزہ Muslim Women Protection of Rights of Marriage Bill 2017 کی مخالفت کرنے کافیصلہ کیاہے۔اترپردیش کے شہر لکھنئو میںندوۃ العلماء میںکل بورڈ کی ایگزیکٹیو کی ہنگامی میٹنگ میںآل انڈیا مسلم پرنسل لاء بورڈ نے تین طلاق سے متعلق مرکز کے مجوزہ بل پرتبادلہ خیال کیا اوراسے شریعت کے اصولوں کے منافی اورمسلم پرنسل لاء میںمداخلت قراردیا۔آکاشوانی لکھنئو کے نامہ نگارنے خبردی ہے کہ میٹنگ کے بعد جاری ایک پریس ریلیز میںبورڈ نے یہ بھی کہا کہ مجوزہ بل کی دفعات آئین میںفراہم کی گئی مذہبی عقیدے کی ضمانت میںبھی مداخلت ہے۔مجوزہ بل کے تحت ایک ساتھ تین طلاق کے طریقے کوجرم قراردیاگیاہے۔اس بل کواگلے ہفتے لوک سبھا میںپیش کیا جائے گا۔مجوزہ بل کے مطابق ایک ساتھ تین طلاق دئیے جانے کی کاروائی کوناقابل ضمانت جرم بنادیاگیاہے۔اس کے نتیجے میںتین سال تک کی قید کی سزا ہوسکتی ہے۔اس بل کے تحت شوہرکواپنی بیوی اوربچوں کے گزربسرکاخرش برداشت کرنالازمی ہوگا۔
سری لنکاکے خلاف تیسرے ٹیونٹی۔ٹیونٹی کرکٹ مقابلے میںکامیابی حاصل کرتے ہوئے بھارت نے یہ سیریزتین صفر سے جیت لی ہے۔ ممبئی میںہوئے کل کے مقابلے میںبھارت نے پانچ وکٹس سے سری لنکاسے کامیابی حاصل کی۔پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سری لنکانے مقرر بیس اوورس میں سات وکٹس کے نقصان پر135؍ رنزبنائیں۔ بھارت نے یہ نشانہ آخری اوورمیںحاصل کرلیا۔
****************************
61؍ویں مہاراشٹر کیسری کشتی مقابلے کاخطاب پونا کے ابھیجیت کٹکے نے حاصل کیاہے۔پوناضلع کے بھوگائوں میںہوئے مقابلے کے آخری رائونڈمیںابھیجیت نے کرن بھگت کو10-7 سے شکست دے د ی۔راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدرشردپوارکے ہاتھوںابھیجیت کوچاندی کاگدادے کر خیر مقدم کیاگیا۔ابھجیت اس مقابلے میںگذشتہ سال دوسرے نمبرپررہے تھے۔
****************************
بیڑضلع کے امباجوگائی سے قریب امباامدادباہمی شکرکارخانے کے پاس کاردرخت سے ٹکرانے کی وجہہ سے ہوئے حادثے میں ایک شخص ہلاک اوردیگرتین افرادزخمی ہوگئے۔کل شب دس بجے کے قریب یہ حادثہ پیش آیا۔
****************************
ناندیڑمیںمنعقد شری گروگووند سنگھ جی گولڈن اورسلورٹرافی ہاکی کے مقابلے کافائنل بی ایس ایف جالندھراورناسک آرٹیلری ، تاپ خانہ ان دو ٹیموں کے درمیان آج کھیلاجارہاہے۔ضلع کلکٹر کے ہاتھوں مقابلے میںکامیابی حاصل کرنے والوں کوانعامات تقسیم کئے جائیںگے۔

No comments:
Post a Comment