Thursday, 28 December 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 28 December 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  28؍دسمبر  ۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 سابق وزیراعظم منموہن سنگھ اورسابقہ نائب صدرجمہوریہ حامدانصاری کی ملک کے تئیں سنجیدگی کاہم احترام کرتے ہیں۔نیزان رہنمائوں سے متعلق وزیراعظم نریندرمودی نے کوئی ریمارک نہیں کیاہے۔وزیرخزانہ ارون جیٹلی نے کل راجیہ سبھا میںایک تحریری وضاحت میںیہ بات کہی۔
 گجرات انتخابات کی تشہیری مہم کے دوران وزیراعظم نریندرمودی نے منموہن سنگھ اورحامدانصاری کانام لئے بغیر گجرات انتخابات جیتنے کے لئے ان رہنمائوں نے پاکستان سے سازبازکیاہے۔ اس طرح کاالزام عائدکیاتھا۔جس پر کانگریس اراکین نے شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیاتھا کہ وزیراعظم رواں اجلاس میں اس ضمن میںمعافی مانگے۔
 نائب صدروینکیانائیڈونے کانگریس کے اس مطالبہ پرپہل کرتے ہوئے ارون جیٹلی کوہدایت دی کہ وہ اس ضمن میںایوان کے سامنے تحریری وضاحت کرے۔جس کے بعدغلام نبی آزادنے حکومت کاشکریہ اداکیااورایوان کی کاروائی میںتعاون کاتیقن دیا۔
****************************
 آئین سے متعلق قابل اعتراض تبصرہ کرنے پرمرکزی مملکتی وزیراننت کمارہیگڑے کووزارت سے برطرف کیاجائے۔راجیہ سبھا میںحزب اختلاف رہنماغلام نبی آزادنے یہ مطالبہ کیاہے۔ وہ کل پارلیمنٹ کے احاطے میںصحیفہ نگاروں سے بات چیت کررہے تھے۔پارلیمانی امورکے وزیر اننت کمارنے کل لوک سبھا میں اس ضمن میںوضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہیگڑے کے بیان کوغلط اندازمیںپیش کیاجارہاہے اور اس معاملے پرایوان کی کاروائی میںرکاوٹ ڈالنامناسب نہیںہے۔ کل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کاروائی اس موضوع پرباربارملتوی کی گئی۔
 کل دوپہرکے بعد لوک سبھا میںقومی راجدھانی دلّی سے متعلق قانون اورGST اشیاء اورخدمات ٹیکس کے تحت ریاستوں کودئیے جانے والے معاوضے سے متعلق بل کومنظوری دے دی گئی ۔راجیہ سبھا میںبھی کل جنگلاتی علاقہ ایکٹ ترمیمی بل کومنظوری دی گئی۔
****************************
 ریلوے مسافرکرایوں میںاضافہ کی کوئی تجویززیرغورنہیںہے۔یہ بات ریلوے کے مملکتی وزیرراجن گوہن نے کہی ہے۔کل لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میںانہوںنے یہ بات کہی۔
****************************
 بھارتی بحریہ کے موظف افسرکلبھوشن جادھو کے افرادِخاندان کے ساتھ حکومت پاکستان کے برتائو کی شیوسینا رکن پارلیمنٹ اروندساونت نے کل لوک سبھا میںشدید مذمت کی۔کانگریس قائدملک ارجن کھارگے سمیت کئی پارٹیوں کے اراکین نے پاکستان کے اس رویہ پرشدید برہمی کااظہارکیا۔ وزیرخارجہ سشماسوراج اس معاملے پرآج پارلیمنٹ میںبیان دے گی۔
****************************

 ممبئی میںفوجی جانچ ایجنسی NIA کی ایک خصوصی عدالت نے 2008 مالیگائوں بم دھماکہ کیس میںسبھی گیارہ ملزمین کے خلاف منظم جرائم پر کنٹرول سے متعلق مکوکاکے الزامات ترک کردئیے ہیں۔سادھوی پرگیہ سنگھ اورلفٹنٹ کرنل پرسادپروہیت اوردیگر6؍ملزموں کے خلاف غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق قانون اوراسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ چلے گا۔جبکہ دیگر3؍ ملزمین شیام جاجو،شیونارائن کال سنگرام اورپروین ٹاکالکی کو سبھی الزامات سے بری کردیاگیاہے۔
****************************
 مرکزی حکومت نے کچھ چھوٹی بچت اسکیموں پرشرح سودمیں صفراعشاریہ 2؍فیصد ی کی کمی کی ہے۔یہ بات وزیرخزانہ ارون جیٹلی نے کہی ہے۔ جس کے مطابق پبلک پرویڈنٹ فنڈ پراب 7؍اعشاریہ 8؍فیصد کے بجائے 7؍اعشاریہ 6؍فیصد کی شرح سے سوددیاجائے گا۔ اسی طرح کسان وکاس پتر کی شرح سودبھی 7؍ اعشاریہ 5؍ سے کھٹاکر7؍ اعشاریہ 5، جبکہ سوکنپاسمردھی یوجنا کی شرح سودبھی 8؍اعشاریہ سے 3 گھٹاکر8؍ اعشاریہ ایک کرنے کافیصلہ کیاگیاہے۔
****************************
 بیڑضلع گرام پنچایت انتخابات میںعوام نے زیادہ ترنوجوان امیدواروں کوپسندکیاہے۔نل ونڈی تعلقے میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کوشکست کا سامناکرناپڑا۔اسی طرح بیڑ تعلقے میں9؍میںسے 4؍گرام پنچایتو ں پرشیوسنگرام پارٹی نے کامیابی حاصل کی ہے۔گیورائی تعلقے کی 32؍ میںسے شیوسینا 12، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی 15 جبکہ بی جے پی کو10؍ نشستیں ملی ہیں۔
 عثمان آبادضلع کی صرف ایک گرام پنچایت کے انتخاب ہوئے جہاں کانگریس کے تائیدکردہ پینل نے کامیابی حاصل کی۔
****************************
 عثمان آبادضلع کے اساتذہ ضلع کوتعلیمی اعتبارسے ترقی یافتہ بنانے کے لئے انتھک محنت کریں۔یہ بات رکن اسمبلی راناجگجیت سنگھ پاٹل نے کہی ہے۔وہ کل عثمان آبادضلع پریشدکی جانب سے مثالی معلم ایوارڈ کی تقسیم کی تقریب سے مخاطب تھے۔اس موقع پردوریاستی اورقومی ایوارڈ یافتہ اساتذہ سمیت پرائمری ، سیکنڈری اور خصوصی اساتذہ کااستقبال کیاگیا۔
****************************
 

No comments: