Wednesday, 27 December 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 27 December 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  27؍دسمبر  ۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 ممبئی۔ناسک ۔ناگپورسمردھی شاہراہ کاکام آئندہ فبروری سے شروع کیاجائے گا۔یہ بات وَزیراعلیٰ دِیویندرفڑنویس نے کہی ہے۔کل ناسک میںتعمیرات کے پیشے سے وابستہ افرادکی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میںوَزیراعلیٰ نے کہا کہ اس شاہراہ کے لئے درکارزمین کی 50؍ فیصدی زمین تحویل میںلی جاچکی ہے۔لہذاجلدہی ٹینڈرکے مراحل مکمل کئے جائیںگے۔ترنبکیشورکے تیورتی ناتھ مہاراج مندرکاسنگِ بنیادبھی وزیراعلیٰ کے ہاتھوں رکھاگیا۔
****************************
 ممبئی کے مضافات بوریولی کی زمین کی کم قیمت پرفروخت اورتعمیراتی کانٹراکٹر ستیش مانگے کودھمکی دینے کے الزامات کے تحت سختی کی رخصت پر بھیجے گئے مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے نائب صدررادھے شیام موپل وارکوکلین چٹ مل گئی ہے۔ ان دونوں الزامات کے تحت گذشتہ مانسون اجلاس میںحزبِ اختلاف نے حکومت سے جواب طلب کیاتھا۔گذشتہ 145؍ دنوں کی رخصت منظورکرتے ہوئے شعبہ جنرل ایڈمنسٹریشن نے وپل وارکورجوع ہونے کے احکامات دئیے ہیں۔
****************************
 ریاست کے 27؍اضلاع کی آئندہ جنوری ۔فبروری 2018 میںمعیادختم کررہی 671گرام پنچایتوں کے چنائوں میںکل اوسطاً 82؍ فیصد رائے دہی ہوئی۔یہ بات ریاست کے الیکشن کمشنرجے ایس سہاریہ نے کہی ہے۔آج ووٹوں کی گنتی ہوگی۔اورنگ آبادضلع کی 2، بیڑ کی 157، لاتور کی پانچ،ناندیڑ3 ، پربھنی 2، بلڈانہ 42 اسی طرح جالنہ اورعثمان آبادکی ایک ایک گرام پنچایت اسی میںشامل ہیں۔
****************************
 جاسوسی کے الزام کے تحت پاکستان کے زیر حراست بھارتی بحریہ کے موظف افسرکلبھوشن جادھوکے افرادِخاندان کوجادھو سے ملاقات کے دوران حکومتِ پاکستان اورپاکستانی میڈیا کی جانب سے نامناسب رویہ کاسامناکرناپڑا۔یہ بات وزارت خارجہ کے ذرائعوں موصولہ اطلاع میںکہی گئی ہے۔کلبھوشن سے ملاقات سے پہلے ان کی والدہ اوراہلیہ کومنگل سوتر، چوڑیاں اورٹکلی نکالنے کوکہاگیا۔ اسی طرح کپڑے بھی تبدیل کرنے کوکہاگیا۔نیز مراٹھی زبان میں گفتگوبھی نہیں کرنے دی گئی۔جادھوکی اہلیہ اوروالدہ سے میڈیا افرادگفتگونہیں کرنے کے یہ فیصلہ ہوجانے کے باوجودپاکستانی میڈیا کے نمائندوں نے ان دونوں سے تیکھے سوالات کئے۔
****************************
 اساتذہ معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کی اخلاقی تربیت بھی کریں۔ریاست کے وزیرمحصول چندرکانت پاٹل نے یہ بات کہی ہے۔وہ کل بیڑ ضلع کے تعلقہ منجلے گائوں میںمنعقدہ ایک تقریب سے مخاطب تھے۔انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں کے ساتھ ساتھ شہری علاقوں کے 10؍لاکھ طلبہ کوخود کی صنعتیں شروع کرنے کے لئے 10؍ لاکھ روپئے کابناء سودکاقرض فراہم کیاجائے گا۔
****************************

 دھنگرسماج کوشیڈول ٹرائب میںشامل کرنے پرحکومت کومجبورکیاجائے گا۔یہ بات رکن اسمبلی رام ہری روپن ورنے کہی ہے۔ وہ کل لاتور میں دھنگر سماج کے ودھو۔ورتعارفی اجلاس کی افتتاحی تقریب سے مخاطب تھے۔انہوںنے کہاکہ حکومت دھنگرسماج کے ریزرویشن کے معاملے کوالتواء میں ڈال رہی ہے۔
****************************
 لاتورمیںکل کانگریس کے اراکین کارپوریشن نے میونسپل کارپوریشن کی عمارت کے روبروحزب اقتداربی جے پی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے کہا کہ جھوٹے وعدوں کی بنیادپراقتدارحاصل کرنے والی بی جے پی نے گذشتہ 7؍ماہ میںکوئی گرمی کے کام نہیںکئے۔اس موقع پرمیونسپل انتظامیہ کوایک محضر بھی دیاگیا۔
****************************
 پربھنی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے صاف بھارت مہم کے تحت صفائی سروے 2018؍ میںپربھنی شہر کی صاف صفائی سے متعلق درجہ بندی کی جائے گی۔اس کے لئے آئندہ 30؍ دسمبر تک مختلف مقابلوں کاانعقادکیاگیاہے۔میئرمیناورپوٹک نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ پربھنی شہر کانام اونچا کرنے کے لئے ہمیں اپنے گھروں کے ساتھ ساتھ شہر کی صفائی پربھی بھرپورتوجہ دینی ہوگی۔
****************************
 لاتور شہرکوصاف ستھراشہربنانے کے لئے لاتورواسیوں کی سوچ بدلناضروری ہے۔یہ بات لاتورضلع کے رابطہ وزیرسنبھاجی پاٹل نلنگیکر نے کہی ہے۔ آدرش کوآپریٹیوہائوزنگ سوسائٹی کے گولڈن جوبلی تقریب سے مخاطبت کے دوران انہوںنے یہ بات کہی۔انہوں نے کہا کہ شہر کی صفائی کا ذمہ میونسپل کارپوریشن پرہے۔تاہم اس کام کے لئے عوام کے تعاون کی ضرورت پربھی جناب نلنگیکر نے زوردیا۔
****************************
 پربھنی ضلع کے تعلقہ گنگاکھیڑمیں کل دیویانگ گونگے کھلاڑیوں کے کھیل کے مقابلوں کاافتتاح ضلع کلکٹر پی شیوشنکرکے ہاتھوں عمل میںآیا۔ ضلع کلکٹر نے افتتاح کے بعدکہاکہ اس طرح کے مقابلوں سے گونگے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔
****************************
 

No comments:

Text-आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 14.08.2025 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 14 August 2025 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्र...