Sunday, 31 December 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 31 December 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  31؍دسمبر  ۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 فلم سرٹیفکیشن کے مرکزی بورڈ نے کچھ تبدیلیوں کے ساتھ سنجے لیلابھنسالی کی فلم ’پدماوتی ‘کومنظوری دینے کافیصلہ کیاہے۔جمعرات کوسینسر بورڈ کی جائزہ کمیٹی کی میٹنگ کے بعدیہ فیصلہ کیاگیا۔اس فلم کوUA سرٹیفکیٹ دیاگیاہے۔
 فلم سرٹیفکیشن کے مرکزی بورڈ نے ایک بیان میںکہا ہے کہ مطلوبہ بدیلیاں کیے جانے اوراس کی حتمی شکل پیش کئے جانے کے بعد ضابطوں کے مطابق سرٹیفکیٹ جاری کیاجائے گا۔
 ہمارے نامہ نگارنے بتایا ہے کہ سرٹیفکیشن بورڈ نے فلم کے ٹائٹل میںتبدیلی کے ساتھ ساتھ تقریباً 26؍ مناظر ہٹائے جانے کے لئے کہاہے۔
****************************
 مہاراشٹر میںکملاملس کمپائونڈ میںآگ لگنے کے واقعے میں14؍افرادکی موت ہونے کے ایک دن بعدممبئی عظمیٰ میونسپل کارپوریشن نے غیر قانونی تعمیرات کی بناء پرریستوران اورایک Pub کے خلاف تین نئی ایف آئی آردرج کی ہیں۔
 Pub کے دوساتھی مالکان کے خلاف لُک آئوٹ نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ممبئی کے میونسپل کارپوریشن نے غیر قانونی ریستوران کے خلاف اپنی کاروائی شروع کردی ہے اورغیر قانونی تعمیرات کومنہدم کرناشروع کردیاہے۔
****************************
 پانی کی پیداواراورانتظام بیش بہا ہے۔یہ بات وسنت رائو نائیک مراٹھواڑہ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلرڈاکٹر بی ۔وینکٹیشورلونے کہی ہے۔ پربھنی میںمنعقد18؍ویں ریاستی آبپاشی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے وہ کل مخاطب تھے۔پانی کی پیداواریہ نیا تصوّر تمام ملک میں شروع ہوگیاہے۔ پنجاب رائو زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر وی ایم بھالے اس موقع پرموجودتھے۔زرعی، آبپاشی، صنعت وغیرہ شعبوں میںنمایاں کارکردگی انجام دینے والے افرادکااس موقع پرخیرمقدم کیاگیا۔آج کانفرنس کااختتام عمل میںآئے گا۔
****************************
 وزیراعلیٰ دیویندرپھڑنویس آج ناندیڑکے دورے پرتشریف لارہے ہیں۔صبح دس بجے کے قریب وزیراعلیٰ بذریعہ طیارہ ناندیڑ آئیںگے۔ قندھارتحصیل آفس کی نئی عمارت کاافتتاح وزیراعلیٰ کے ہاتھوں عمل میںآئے گا۔گروگوویند سنگھ کی جینتی کے سلسلے میںناندیڑ کے سچکھنڈ گرودوارے کے احاطے میںمنعقدپروگرام میںوزیراعلیٰ موجودرہیںگے۔
****************************
 وزیراعظم نریندرمودی آج صبح 11؍بجے آکاشوانی پرمن کی بات پروگرام میںسامعین کے ساتھ تبادلہ خیال کریںگے۔ من کی بات پروگرام کا یہ 39؍واں ایڈیشن آکاشوانی اوردوردرشن کے تمام نیٹ ورک پرنشرکیاجائے گا۔یہ پروگرام وزیراعظم کے دفتر اوروزارت اطلاعات ونشریات کے You Tube چینلوں اوردوردرشن نیوزپربھی دستیاب ہوگا۔آکاشوانی ،ہندی نشریہ کے فوراً بعدیہ پروگرام علاقائی زبانوں میںبھی نشر کرے گا۔علاقائی زبانوں میںیہ پروگرام رات بجے 8؍بجے دوبارہ نشرکیاجائے گا۔
****************************
 مشہورگلوکارہ آشالتاکرل گیکرکل صبح اورنگ آبادمیںطویل علالت کے باعث چل بسی۔وہ 75؍برس کی تھیں۔ اُنہوںنے پنڈت بھیم سین جوشی،پنڈت سامتاپرسادسمیت موسیقی کے شعبے کے کئی اہم شخصیتوں کے ساتھ ملک وبیرون ملک کئی پروگرامس میںگلوکاری کے جوہردیکھائے تھے۔
 ان کے جسدِخاکی پرکل اورنگ آباد میںآخری رسومات اداکردی گئی۔
****************************
 ناندیڑ۔واگھیلامیونسپل کارپوریشن کے اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے پرکانگریس پارٹی کے شمیم عبداللہ کوبلامقابلہ منتخب کرلیاگیاہے۔ خواتین بہبوداطفال کمیٹی کے چیئرمین کے طورپرکانگریس کی سنگیتا توپے کراورڈپٹی چیئرمین کے عہدے پرالکاشہانے کومنتخب کیاگیاہے۔اسٹینڈنگ کمیٹی کے 16؍میںسے 15؍ کانگریس کے نمائندے اوربھارتیہ جنتاپارٹی کاایک نمائندہ اس طرح 16؍نمائندے اس سے قبل ہی بلامقابلہ منتخب قراردئیے گئے ہے۔
****************************
 فصلوں کوپانی دینے کے لئے کسان قطرہ قطرہ آبپاشی طریقہ کارکازیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ ایسی اپیل قانون سازاسمبلی کے صدر ہری بھائو باگڑے نے کی ہے۔وہ کل اورنگ آبادضلع کے پھلمبری میںایک سنگِ بنیادتقریب سے مخاطب تھے۔
****************************
 اورنگ آبادشہرکواسمارٹ شہر بنانے کے نظریہ سے شہ کے زنگ آلودبرقی تاروں اوربرقی ٹرانسفارمرس کوتبدیل کرنے کے لئے مرکزی حکومت سے ایک ہزارکروڑروپیوں کامطالبہ کیاگیاہے۔رکن پارلیمنٹ چندرکانت کھیرے نے یہ بات کہی۔وہ کل ضلعی سطح کی میٹنگ سے مخاطب تھے۔
****************************
 

No comments: