Sunday, 24 December 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 24 December 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۴؍دسمبر  ۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 رانچی میں سی بی آئی کی خصو صی عدالت نے چارہ گھپلے کے معاملے میں کل بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پر ساد یادو اور دیگر15؍ لوگوں کوقصور وار قرار دیا ہے جبکہ ایک اور سا بق وزیر اعلیٰ جگن ناتھ مِشرا سمیت چھ لوگوں کو بری کر دیا گیاہے۔ سی بی آئی کے جج شیو پال سنگھ نے کھچا کھچ بھری عدالت میں1991؁ اور1994؁ کے در میان دیو گھر سر کاری خزا نے سے جعلسازی کے ذریعے 89 ؍ لاکھ 27؍ ہزار روپئے نکالنے کے معاملے میں اپنا فیصلہ سنا یا۔ عدالت چارہ گھپلہ کیس میں قصوروار قرار دیئے گئے لا لو پر ساد اور دیگر15؍ کے خلاف اگلے مہینے کی3؍ تاریخ کو سزا کی نو عیت کا اعلان کرے گی۔ آر جے ڈی کے سر براہ لا لو پر ساد یادو اور قصور وار ٹھہرا ئے گئے دیگر لو گوں کو فیصلے کے اعلان کے فوراً بعد تحویل میں لے لیا۔ لا لو پر ساد کو رانچی کے بر سا منڈا جیل لے جایا گیا۔
27؍ اکتو بر1997؁ کو38؍ افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی تھی اور اُن میں گیار ہ لوگ انتقال کر چکے ہیں اور تین سر کاری گواہ بن گئے ہیں جبکہ دیگر دو ملزمین نے اپنا جرم قبول کر لیا تھا۔ انہیں 2006-07؁ کو قصور وار ٹھہرا یا گیا تھا۔ آر جے ڈی لیڈر رگھو ونش پر ساد سنگھ نے کہا ہے کہ پارٹی سی بی آئی کی عدالت کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ جا ئے گی۔ آر جے ڈی چیف کو پہلے ہی ایک اور چا رہ گھپلہ کیس میں مجرم گر دانا جا چکا ہے جس کے سبب انہیں لوک سبھا کی اپنی سیٹ گنوا نی پڑی تھی اور نہیں چُنائو لڑنے سے نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔
****************************
 ہمارے پاس دیگر لو گوں کو دینے اور تقسیم کر نے کا فن یہ انسانی نسل کی سب سے اہم قدر ہیں۔ یہ بات نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو نے کہی۔ وہ کل شِر ڈی میں گلو بل سا ئی ٹیمپل ٹرسٹ کی کانفرنس سے مخا طب تھے۔ شِر ڈی کے سائی بابا کے دیکھائے گئے راستے پر عمل کر کے سب لو گ سماج کے لیے مثبت رول ادا کریں ایسی اپیل اِس موقع پر نائیڈو نے کی ۔ اِس موقع پر نائب صدر جمہو ریہ کے ہاتھوں ڈاک ٹکٹ کا اجراء عمل میں آ یا۔ یکم اکتو بر2017؁ سے 18؍ اکتوبر2018؁ کے در میان شرڈی سائی بابا سما دھی صد سالہ تقا ریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔
****************************
 مکمل دیہی مہا راشٹر کو مارچ2018؁ تک کھلے میں رفع حا جت سے پاک کر نے کا منصو بہ تیار کر لیا گیا ہے۔ یہ بات ریاست کے پانی فراہمی اور صفائی  وزیر ببن رائو لو نیکر نے کہی ۔ کل نئی دِلّی میں سائنس بھون میں مرکزی سو چھتا وزا رت کی جانب سے گنگا گرام سوچھتا کانفرنس کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اِس موقع پر لو نیکر مخا طب تھے۔ بطور صدر پینے کے پانی اور سوچھتا کی مرکزی وزیر اوما بھارتی مو جود تھیں۔ ملک میں کھُلے میں رفع حا جت سے پاک کر نے میں گرام پنچایتوں میں مہاراشٹر سر فہرست ہے۔ ریاست کے گیارہ اضلاع 204؍ تعلقے اور22؍ ہزار 310؍ گرام پنچا یت کھُلے میں رفع حا جت سے آزاد ہو گئے ہیں۔
اِسکی اطلاع لو نیکر نے دی۔ باقی ماندہ ریاست کو کھُلے میں رفع حا جت سے پاک کر نے کے لیے ریاست کو تین ہزار چھ سو کروڑ روپیوں کی ضرورت ہے۔ اِس موقع پر مرکزی وزیر او ما بھار تی نے مثبت تیقن دیا۔
****************************
 جموں کشمیر میں راجو ر ضلع کے لائن آف کنٹرول سے قریب کیری سیکٹر میں پا کستان نے گشتی فو جیوں پر کی گئی فائر ینگ میں ہندوستانی فو ج کے ایک میجر سمیت تین فو جی شہید ہو گئے اور ایک فرد زخمی ہو گیا۔ شہید میجر پر فُل امبا داس مو ہرکر یہ مہا راشٹر کے بھنڈا را ضلع کے متو طن ہے ۔ پا کستان کے اِس حملے کا ہندوستانی فوج نے زور دار جواب دیا ۔ اِسکی اطلاع وِزا رت دِفاع نے دی۔
****************************
 غیر یقینی حا لات کا مقابلہ کرنے کی صلا حیت شرد پوار میں ہے۔ اُنکا پیدائشی مقام مہا راشٹر ہے تاہم اُنکے کار نا مے پورے ملک میں پھیل گئے ہیں اِن الفاظ میں سا بق وزیر اعظم ڈاکٹر منمو ہن سنگھ نے راشٹر ادی کانگریس صدر سابق مرکزی وزیر شرد پوار کی ستائش کی ہے۔ شیش رائو چو ہان کی تصنیف کر دہ پدم وِبھو شن شرد پوار The Great Anigmaاِس کتاب کی رسم اجرائی کل اورنگ آ باد میں ڈاکٹر منو ہن سنگھ کے ہاتھوں عمل میں آئی اِس موقع پر وہ مخا طب تھے۔
****************************
 بیڑ ضلع کے امبا جو گائی میں منعقدہ دو روزہ 39؍ ویں مراٹھواڑہ ساہتیہ سمیلن کا آج آ غاز ہو رہاہے۔ صبح دس بجے ریاست کی خواتین و بہبود اطفال وزیر پنکجا منڈے کے ہاتھوں مختلف معززیں کی مو جود گی میں اِس سمیلن کا افتتاح عمل میں آئے گا۔ اِس سے قبل بیداری ریلی کا اہتمام کیاگیا ہے۔ سینئر ادیب پرو فیسر رنگناتھ تیواری سمیلن میں بطور صدر مو جود رہینگے۔
****************************
 مرکزی حکو مت کی پر واز اسکیم کے تحت کل سے ریاست میں ناسک ،جلگائوں اور ناندیڑ سے نئی طیارہ خد مات کا آ غاز ہو ا۔ ناسک سے قریب اوجھر طیرانگاہ سے ممبئی اور پو نا کے لیے طیارہ خد مات شروع کی گئی۔
****************************

No comments: