Saturday, 30 December 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 30 December 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  30؍دسمبر  ۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 ممبئی کی کملامل میں آتشزدگی کے معاملے میں ممبئی میونسپل کارپوریشن کے پانچ افسران کواپنے کام میںلاپرواہی برتنے پرمعطل کردیاگیاہے۔ وزیراعلیٰ دیویندرپھڑنویس نے کل مل کے احاطے کادورہ کرکے حالات کاجائزہ لیا۔وزیراعلیٰ نے اس معاملے کی جانچ کرکے خاطیوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کاحکم ممبئی میونسپل کمشنرکودیاہے۔پھڑنویس نے اس واقعہ پراظہارافسوس کرتے ہوئے مہلوکین کے افرادخاندان کی تعزیت بھی کی۔دریں اثناء بی جے پی رکن پارلیمنٹ کبرٹ سومیّا نے مل کے احاطے میںہوٹلیں چلانے کی اجازت دینے والے افسران کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ اسی طرح ممبئی کانگریس صدرسنجے نروپم نے سوال کیا کہ اتنی کم جگہ میں50؍ہوٹلوں کی اجازت کیسے دی گئی؟
 اسمبلی کے حزب اختلاف رہنمارادھاکرشن ویکھے پاٹل نے کہا کہ یہ واقعہ میونسپل کارپوریشن کی بدعنوانیوں کی دلالت کرتاہے۔انہوںنے مطالبہ کیا کہ کارپوریشن کی بدعنوانیوں کی تحقیقات سی بی آئی کے ذریعہ کروائی جائے۔جناب پاٹل نے کہا کہ متعلقہ ہوٹل میںکی گئی غیرقانونی تعمیرات کی تحریری شکایت ممبئی میونسپل کارپوریشن کوکی گئی تھی۔
 جمعرات کی نصف شب کولگی اس مہیب آگ میں14؍افرادہلاک ہوگئے جبکہ کئی افرادجھلس گئے ہیں۔گورنرسی ودیا ساگررائونے اس واقعہ پر گہرے دکھ کااظہارکیا۔انہوںنے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ وہ اس نازک وقت میںمتاثرہ کنبوں کے ساتھ ہیں۔
****************************
 ریاست کے ایک ہزار314 اسکول بند کئے جانے کے فیصلے سے متعلق قومی انسانی کمیشن کی نوٹس کا4؍ہفتوں کے اندرجواب دیا جائے گا۔ یہ بات ریاستی وزیرتعلیم ونودتائوڑے نے کہی ہے۔انہوںنے کہا کہ کمیشن کے روبرواس ضمن میں تفصیلی وضاحت پیش کی جائے گی۔وہ کل ممبئی میں ایک پریس کانفرنس سے مخاطب تھے۔انہوںنے مزیدکہاکہ بہوجن سماج کے طلبہ کومعیاری تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لئے حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔
****************************
 وزیراعظم نریندرمودی کل 31؍دسمبرکوآکاشوانی پراپنے ماہانہ پروگرام من کی بات کے ذریعے عوام سے رابطہ کرے گے۔اس سلسلہ کایہ31؍ واں پروگرام رہے گا۔آکاشوانی اوردوردرشن کے سبھی چینلس پرصبح 11؍بجے اس پروگرام کونشرکیاجائے گا۔
****************************
 لوک سبھا میںمنظور کئے گئے تین طلاق بل کوراجیہ سبھا میںبآسانی منظورکروانے کے لئے پارلیمانی امورکے وزیراننت کمارنے سبھی جماعتوں سے تعاون کی اپیل کی ہے۔وہ کل پارلیمنٹ کے احاطے میںاخبارنویسوں سے گفتگوکررہے تھے۔انہوںنے کہاکہ اس معاملے میںحکومت سبھی سیاسی پارٹیوں کے رابطے میںہے۔
****************************
 دیوالیہ پن ترمیمی بل 2017؍ کل لوک سبھا میںمنظورکرلیاگیا۔قرض کی ادائیگی میںٹال مٹول کرنے والوں کی اقساط میں قرض کی ادائیگی کی سہولت ختم کرنا،اسی طرح قرض سے متعلق جائیدادکی فروخت پرامتناع کی تجاویز اس بل میںشامل ہیں۔اس بل پربحث کاجواب دیتے ہوئے وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کانگریس کے اس دعوے کومستردکردیاکہ این ڈی اے دورحکومت میںبینکوں میںقرض کی شکل میں پھنسی ہوئی رقم میں اضافہ ہواہے۔
****************************
 چھتیس گڑھ کے بستر علاقے میںکل سلامتی دستوں نے 12؍ نکسلائٹس کوگرفتارکیا۔سلامتی دستوں کی مشترکہ تلاشی مہم کے دوران سکما ضلع میں یہ گرفتاریاں عمل میںآئی۔
****************************
 بھارتی خلائی تحقیقی ادارہ ،اسروآئندہ 10؍جنوری کو31؍ مصنوعی سیارچے خلاء میں داغے گا۔جن میںامریکہ اورفن لینڈ سمیت دیگر ممالک کے 28؍ نینواورمائکروسیارچے شامل ہیں۔بھارت کے کارٹوسیٹ 2؍ سلسلہ کاتیسراسیارچہ بھی ان میں شامل ہیں۔آندھراپردیش کے سری ہری کوٹا کے ستیش دھون خلائی مرکزسے یہ سیارچے PSLV-C40 خلائی گاڑی کے ذریعے خلاء میں داغے جائیںگے۔
****************************
 نیتی آیوگ کے اٹل انوویشن مشن کے تحت شروع کئے گئے اٹل ٹنکرنگ لیب کے اس پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے میںریاست کے 116؍ اسکولوں کوشامل کیاگیاہے۔نیتی آیوگ نے حال ہی میںاس ضمن میں جاری کردہ ایک بیان میںکہاہے کہ اسکولی طلبہ کی سوچ کوشکل دینے کی غرض سے یہ پروجیکٹ شروع کیاگیاہے۔ اس کے تحت طلبہ کی ریاضی ،سائنس اورٹیکنالوجی مضامین میںدلچسپی بڑھانے اورصلاحیتوں میںاضافے کے لئے اسکولوں میںیہ لیب شروع کئے جارہے ہیں۔مراٹھواڑہ کے لاتورضلع کے 4؍ عثمان آباد2؍ بیڑ، جالنہ ،ناندیڑاورہنگولی اضلاع کاایک ایک اسکول میں تجربہ گاہیں شروع کی جائے گی۔
****************************
 اورنگ آباد کے واٹر اینڈلینڈ مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ ،والمی کے دواعلیٰ افسران کوکل دس لاکھ روپئے رشوت لیتے ہوئے گرفتارکیاگیا۔ڈائریکٹر جنرل ہری بھائو گوساوی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر راجندرشرساگران دونوں افسران نے ایک ملازم پرمعطّلی کی کاروائی کرنے کے لئے رشوت کامطالبہ کیا تھا۔متعلقہ ملازم کی شکایت پرکاروائی کرتے ہوئے کل انسدادبدعنوانی دستے نے دونوں افسران کورنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔
****************************

No comments: