Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 22 December 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۲؍دسمبر ۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
ٹو جی اِسپیکٹر م منی لانڈرنگ معاملے میں دہلی کی ایک خصو صی عدالت نے کل سا بق وزیر اے راجہ اور ڈی ایم کے کی رکن پارلیمنٹ Kanimozhi سمیت19؍ ملزمان کو نا کا فی ثبوتوں کے با عث با عزت بری کر دیا۔ اِس فیصلے کے خلاف سی بی آئی اعلیٰ عدلیہ میں در خواست دائر کریگی۔ سی بی آئی نے کہا ہے کہ خصو صی عدالت کے فیصلے کو دیکھنے سے ابتدائی طور پر یہ بات عیاں ہے کہ الزا مات ثابت کر نے کے لیے حکو مت کی جانب سے جو ثبوت فراہم کیئے گئے اُن پر پور ی طرح غور نہیں کیا گیا۔ اور وضا حت کی کہ اِس خصوص میں ضروری اقدا مات کیئے جائیں گے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹور یٹ بھی اِن19؍ ملزمان کی رہائی کے خلاف عدالت عالیہ سے رجوع کریگا۔
****************************
ناندیڑ- امرُتّسر ہوائی سر وِس کل سے شروع ہو گی۔ یہ پرواز ہفتے میں دو بار سنیچر اور اتوار کو رہے گی۔ کل پہلی پر واز امرُتسّر سے ناندیڑ پہنچے گی۔ دنیا بھر سے امرُتّسر آنے والے سکھ زائرین کے لیے ناندیڑ گرودوارے کی زیارت میں آ سانی بہم پہنچا نے کی غرض سے یہ پر واز شروع کی گئی ہے۔
مرکزی حکو مت کی اُڑان اِسکیم کے تحت نا سک کے اوجھر سے ممبئی اور پونے کے لیے، جلگائوں سے ممبئی کے لیے پر وازوں کا کل سے آ غاز ہو رہا ہے۔ محکمۂ ہوا بازی کی جانب سے کو لہا پور،امرا وتی ،گو ندیا، نا سک ،جلگائوں،شولا پور، رتنا گِری اور سندھو دُرگ کے ہوائی اڈوں کو آر سی ایس ہوائی اڈے قرار دیا گیا ہے اور اِن ہوائی اڈوں سے مر حلہ وار پر واز وں کا آ غاز عمل میں آئیگا۔
****************************
مرکزی حکو مت نے مسور اور چنے پر30؍ فیصد در آ مدا تی ٹیکس عائد کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزارت خزا نہ نے بتا یا کہ آئندہ موسم ربیع میں بڑ ے پیما نے پر دالوں کی پیداوار متوقع ہے اور اگر اِن دا لوںکو سستے داموں پر در آمد کیا جا تا ہے تو کسانوں کو بڑے پیما نے پر نقصان ہونے کا خد شہ ہے۔ اِس خد شے کے پیش نظر در آمدا تی ٹیکس عائد کر نے کا فیصلہ کیا گیا ۔ سر دست توّر کی دال پر10؍ فیصد اور پیلے مٹر پر 50؍ فیصد در آ مداتی ٹیکس عائد ہے تا ہم بقیہ کسی دال پر کوئی ٹیکس نہیں ہے۔
****************************
وزیر تعلیم وِنود تائوڑے نے کل قا نون ساز اسمبلی میں تیقن دیا ہے کہ بیڑ ضلع کے اردو میڈیم اسکو لوں میں اسا تذہ کی خا لی آ سا میوں کو بہت جلد پُر کیا جائیگا۔ اِس خصو ص میں رکن قا نون سا ز کونسل امر سنگھ پنڈت کی جانب سے پو چھے گئے ایک سوال کا وزیر موصوف جواب دے رہے تھے۔
****************************
وزیر محصول چندر کانت پاٹل نے کل ریاستی اسمبلی کو بتا یا کہ مراٹھا ریزر ویشن کے معاملے پر ضروری کار وائی جاری ہے۔ کل ایک توجہ دلائو نو ٹِس کا جواب دیتے ہوئے وزیر موصوف نے بتا یا کہ اِس خصوص میں کمیشن برائے پسماندہ طبقات کی رپورٹ آئندہ مارچ تک موصول ہو جائیگی۔
****************************
رکن اسمبلی سُجیت سنگھ چو ہان نے کل قا نون ساز کونسل میں مطالبہ کیا کہ پنڈھر پور اور دیگر مندروں کی طرزپر تُلجا پور کے تُلجا بھوا نی مندر کے لیے بھی حکو مت کی جانب سے چیئر مین اور بورڈ آف ٹرسٹیز نامزد کیا جائے ۔ اب تک تُلجا بھوا نی مندر کے ضلع کلکٹر اِس کے صدر ہوتے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ فی الحال مندر کمیٹی کا وہی دستور نا فذالعمل ہے جو نظام حکو مت کے دور سے چلا آرہا ہے ۔
****************************
آبرسانی اور صفائی کے وزیر ببن رائو لونیکر نے بتا یا ہے کہ ریاست کاپہلا خود کار آ بی مشاہداتی مرکز جالنہ ضلع کے منٹھا میں قائم کیا گیاہے اور دیگر مقا مات پر اِس طرح کی آبزر ویٹری کی تعمیر کا کام جا ری ہے۔ کل ناگپور میں اِس سلسلے میں منعقدہ ایک جائزاتی اجلاس سے وہ خطاب کر رہے تھے۔ اُنھوں نے بتا یا کہ ریاست میں اسطرح کی12؍ خود کار آبزر ویٹریز کے قیام کی تجویز ہے اور اِسے سر کا ری منظوری بھی مل چکی ہے۔
****************************
جی ایس ٹی شعبے کے ایڈیشنل کمِشنر اشوک کمار نے اِنتباہ دیا ہے کہ معینہ مدت میں جی ایس ٹی ریٹرن جمع نہ کرنے والے تا جروں کے خلاف سخت کار وائی کی جائے گی۔ کل اورنگ آ باد میں اخبا ری نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے اُنھوں نے بتا یا کہ جی ایس ٹی نافذ العمل ہونے کے بعد سے اب تک صرف 11؍ ہزار 500؍ تاجروں نے ہی ریٹرنز جمع کر وائے ہیں اور نصف سے زائد تاجروں کی جانب سے اب تک گوشوا رے جمع نہ کروائے جانے پر اُنھوں نے تشویش کا اظہار کیا ۔
****************************
ہنگو لی ٹریفِک پولس شعبے کاملازم پریتم چو ہان اور ہنگو لی شہر پولس اِسٹیشن کے ڈرائیور نوَناتھ جا دھو کو نقلی نو ٹوں کی جعلسازی کے معاملے میں ملازمت سے بر طرف کر دیا گیا ہے۔ کھیتوں میں گنّے کی کٹائی کا کام کر نے والے ایک مزدور نے دو پولس ملازمین اور دیگر تین افراد کے خلاف اِس جعلسازی کی شکا یت کی تھی اِس شکا یت پر تحقیقات میں قصور وار پائے جانے کے بعد اُنھیں بر طرف کر دیا گیا یہ اطلاع سُپرنٹنڈنٹ اروِند چا ور یا نے دی۔

No comments:
Post a Comment