Saturday, 16 December 2017


Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 16 December 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۱۶؍دسمبر  ۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 مرکزی کا بینہ نے تین طلاق پر پا بندی عائد کر نے والے بل کو کل منظوری دیدی۔ کا بینی اجلاس کے بعد مرکزی وزیر روی شنکر پر ساد نے
یہ اطلاع دی ۔ اِسکے علا وہ کا بینہ نے فیصلہ کیاہے کہ ڈیجیٹل لین دین کو فروغ دینے کے لیے دو ہزار روپیوں تک کے لین دین پر لگنے والے مر چنٹ ڈِسکائونٹ ریٹMDR کو حکو مت خود بر داشت کریگی۔ نیشنل میڈیکل کمیشن بل 2017؁ کو بھی کل کا بینہ نے منظوری کر لیا۔
****************************
 پارلیمنٹ کا سر مائی اجلاس کل سے شروع ہو گیا ہے۔ لو ک سبھا میں وزیر اعظم نریندر مود ی نے کا بینی توسیع کے بعد شامل ہوئے نئے وزراء کا تعا رف کر وا یا۔اِسکے بعد اسپیکر سُمترا مہا جن نے تین مو جود ہ اور سات سابق آنجہا نی اراکین پار لیمنٹ کو خراج عقیدت پیش کر نے کے بعد ایوان کی کار وائی پیر تک ملتوی کر دی۔
 دوسری جانب راجیہ سبھا میں بھی وزیر اعظم نے نئے وزراء کا تعا رف پیش کیا۔ اسپیکر وینکیا نائیڈو نے جنتا دل کے سابق صدر شرد یادو اور  پارٹی رہنما علی انور کو اُنکی پار ٹی کی جانب سے پارٹی مخالف کار وائیوں میں شامل ہونے کی وجہ بتا تے ہوئے نا اہل قرار دینے کے بعد اُنکی راجیہ سبھا رکنیت کے ختم ہونے کا اعلان کیا۔ اِس بات پر اپو زیشن اراکین نے ہنگا مہ بر پار کر دیا جسکے بعد اسپیکر کو کار وائی پہلے دوپہر بارہ بجے تک اور پھر دو پہر ڈھائی بجے تک کے لیے ملتوی کر نی پڑی۔
****************************
 دوسری جانب وزیر اعظم نریند ر مودی کی جانب سے گجرات انتخا بات کی تشہیر کے دوران سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منمو ہن سنگھ پر لگائے گئے الزا مات کی مخا لفت میں اپو زیشن جماعتوں نے کل راجیہ سبھا میں خوب ہنگا مہ کیا۔ انتخا بی تشہیر کے دوران مودی نے ڈاکٹر سنگھ پر پا کستانی وفد کے ساتھ مبینہ طور پر خفیہ ملا قات کرنے کا الزام لگا یا تھا۔ شور و غل کے بیچ ایوان کی کار وائی بار بار ملتوی کر نی پڑی۔ دو پہر ڈھا ئی بجے کام کاج دو بارہ شروع ہونے پر کانگریس رہنما آنند شر ما نے اِس موضوع پر بحث کا مطالبہ کیا تا ہم نائب اسپیکر P. J. Kurien کی جانب سے اُنکا مطالبہ نا منظور کیئے جانے کے بعد کانگریس اراکین نے نعرے بازی شروع کردی۔ اِسکے بعد راجیہ سبھا کی کار وائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
****************************
 زراعت کے ریاستی وزیر پانڈو رنگ پھُنڈکر نے اعلان کیا ہے کہ مراٹھواڑہ،وِدربھ اور خاندیش کے علاقوں میں کپاس کی فصل کا نقصان جھیل رہے کسانوں کے لیے ریاستی اسمبلی کے سر مائی اجلاس کے اختتام سے پہلے ہی نقصان بھر پائی ظا ہر کر دی جائیگی۔ پھُنڈ کر نے کل قا نون ساز اسمبلی میں یہ اعلان کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ کپاس کے نا قص بیج فروخت کر نے والی کمپنیوں سے بھی نقصان بھر پائی وصول کی جائیگی اور اِسطرح کی کمپنیوں پر چھا پے مار ے جائیں گے۔اِس دوران نیشنلِسٹ کانگریس پارٹی رہنما اجیت پوار نے کپاس اُگا نے والے متا ثرہ کسانوں کو 25؍ ہزار روپئے فی ہیکٹر اور گیہوں اُگا نے والے کسانوں کو دس ہزار روپئے فی ہیکٹر کے حساب سے نقصان بھر پائی ادا کر نے کا مطالبہ کیا ۔
****************************
 صدر جمہوریہ رامناتھ کووِند نے طلباء سے کہا ہے کہ وہ اپنی تعلیم کی تکمیل کے بعد اپنی ذمہ داریوں کو ایمانداری ،سچائی اور عزم کے ساتھ اداکریں ۔ موتی لال نہرو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنا لو جی الہ آ باد کے14؍ ویں تقسیم اسناد پروگرام سے خطاب کر تے ہوئے کل اُنھوں نے کہا کہ وطن کی تعمیر کا احساس نوجوانوں میں جگا نا ضروری ہے ۔ مشہور بھارتی دانشور چا نکیہ ،سابق صدر آنجہا نی اے پی جے عبد الکلام اور معروف میٹرو مین ای شری دھرن کے کر دار کا ذکر  کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ ہر نوجوان کو اُنکے طرز  زندگی ،عہد اور کام کے تئیں اُنکی ایمانداری سے سبق لینا چا ہیے۔
****************************
 محصول کے ریاستی وزیر چندر کانت پاٹل نے کل قا نون ساز کونسل میں کہا کہ مراٹھا سماج کو ریزر ویشن اور دیگر سہو لیات فرا ہم کرنے کے بارے میں ریاستی حکو مت کا موقف مثبت رہا ہے اور اِس کام کے لیے حکو مت نے کئی اسکیمیں بھی شروع کی ہیں۔ قا نون ساز کونسل کے رکن شرد رنپِسے نے مراٹھا ریزویشن کے بارے میں سوال اُٹھا یا تھا۔
****************************
 موجودہ دور میں خواتین کو انسا نی حقوق کے معاملے میں کئی چیلینجوں کا سامنا ہے تا ہم خواتین انسانی حقوق کے لیے جدو جہد کر رہی ہیں۔ اِن خیا لات کا اظہار خاتون سما جی کار کن رضیہ پٹیل نے کیا وہ کل اورنگ آباد کےMGM کالج آف جرنلزم اینڈ ماس کمیو نِکیشن کی جانب سے انسانی حقوق اور خواتین کے موضوع پر منعقدہ خصو صی سیمینار سے خطاب کر رہی تھیں۔ رضیہ پٹیل نے کہا کہ ملک میں سبھی ذات اور مذا ہت سے تعلق رکھنے والی خواتین کو انصاف دلانے والے قوا نین بنا نے کی ضرورت ہے۔
****************************
 ممبئی-آگرہ قو می شاہراہ پر ناسک کے چانڈوڑ کے مقام پر پولس نے کل ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ ضبط کیا۔ اِس معاملے میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اِن افراد سے25؍ بندوقیں ،19؍ ریوالور اور چار ہزار140؍ زندہ کاڑ توس بر آ مد کیئے گئے ہیں۔ نا سک دیہی پولس نے یہ اطلاع دی۔
****************************
 بیڑ ضلع کے امبہ جو گائی تعلقے میں منعقد ہو رہے 39؍ ویں مراٹھواڑہ سا ہتیہ سمیلن کا افتتاح بیڑ ضلع کی رابطہ وزیر پنکجا منڈے کرینگی۔ استقبا لیہ کمیٹی کے صدر  راجے صاحب دیشمکھ نے نا مہ نگاروں سے گفتگو کے دوران یہ بات کہی۔ مراٹھواڑہ سا ہتیہ سمیلن 24؍ اور25؍ دسمبر کو امبہ جو گائی میں منعقدہو رہا ہے ۔ دیشمکھ نے بتا یا کہ بڑودہ میں ہونے والے اکھِل بھار تیہ مراٹھی سا ہتیہ سمیلن کے صدر لکشمی کانت دیشمکھ ہی اِس سمیلن کی صدارت کرینگے۔
****************************

 

No comments: