Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 20 December 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۰؍دسمبر ۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
زراعت کے مملکتی وزیر سدا بھائو کھوت نے کہا ہے کہ نقصان زدہ فصلوں کے پنچنا مے کر نے کے احکا مات جاری کر دیئے گئے ہیں اور شکا یتیں درج کر نے کا کام شر وع ہو چکا ہے۔ کھوت نے کل ریاستی قا نون ساز کونسل میں یہ اطلاع دی۔ اُنھوں نے کہا کہ پنچنا موں سے متعلق رپورٹ مرکزی حکو مت کو بھی روانہ کی جائیگی۔ کھوت نے کہا کہ سر مائی اجلاس ختم ہونے سے پہلے ہی متا ثرہ کسانوں کو امداد فراہم کردی جائیگی۔ کھوت نے مزید کہا کہ BT بیجوں پر تحقیق کا کام پوری رفتار سے جاری ہے۔ اِس بیچ کل لوک سبھا میں رکن پارلیمنٹ سُپریہ سُلے نے مہا راشٹر میں کپاس کی فصل کو بڑے پیما نے پر ہوئے نقصان کا معاملہ اُٹھا یا۔
دوسری جانب رکن پارلیمنٹ پر تا پ رائو جا دھو نے بھی اِس سوال پر ایوان کی توجہ مبذول کر وا تے ہوئے ریاست کے کسانوں کو مرکز کی جانب سے مالی مدد فراہم کر نے کا مطالبہ کیا۔
****************************
وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا ہے کہ جانچ میں اِس بات کے کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں جِس سے یہ ثابت ہو سکے کہ ناگپور -ممبئی ایکسپریس وے پرکسانوں کی زمینیں سر کا ری افسران نے خریدی ہوں۔ قا نون ساز کونسل میں کل وقفہ سوالات کے دوران پھڑ نویس نے یہ بات کہی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگر کسی کے پاس اِس بارے میں کوئی ثبوت ہوتو وہ حکو مت کو پیش کر ے جسکی جانچ کی جا ئیگی۔
پھڑ نویس نے کہا کہ ناگپور-ممبئی ایکسپریس وے کے لیے زمینیں تحویل میں دینے سے اِنکار کرنے والے کسانوں سے حکو مت کی بات چیت جاری ہے۔
****************************
اورنگ آ باد کے رہائشی ڈِپٹی کلکٹر وِشومبھر گاونڈے اور عام انتظا میہ محکمے کے ڈِپٹی کلکٹر دیویندر کٹکے کو ڈویژنل کمشنر پُر شو تّم بھا پکر نے معطل کر دیا۔ اِن افسران کو شروعاتی جانچ کے دوران کُل، انعام اور گائران زمینوں کی فروخت میں ہوئی بے ضابطگیو کا خا طی پا یا گیا ہے۔ پیٹھن تعلقے کے بھائو صاحب کالے نے اِن بے ضابطگیوں کی شکا یت کی تھی۔ بھاپکر نے بتا یا کہ اِس بارے میں ایڈیشنل ضلع کلکٹرپی ایل سور مارے، سُبکدوش ایڈیشنل ضلع کلکٹر کِسن لوانڈے اور اُس وقت کے نائب ضلع کلکٹر رویندر راجپوت کو بھی نوٹس جاری کیئے گئے ہیں۔
اِس بیچ اورنگ آباد گریجویٹ حلقہ انتخاب کے رکن اسمبلی ستیش چوہان نے بھی کل اِن افسران پر کار وائی کر نے کا مطالبہ
قا نون ساز کونسل میں کیا ۔چوہان نے الزام لگا یا کہ کُل، انعام اور گائران کی مختص قریب125؍ معاملات کی زمینیں فروخت کرنے کی اجا زت دے کر اِن افسران نے2013 سے2017 کے در میا ن حکو مت کا150؍ کروڑ روپیوں کا نقصان کیا ہے۔ چو ہان نے کہا کہ اِس معاملے میں اُس وقت کے افسران کے ساتھ ساتھ متعلقہ محکموں کے ملازمین کی بھی ملی بھگت رہی ہے۔
****************************
بیڑ ضلع کے پر لی تعلقے میں سال2015-16 کے دوران جل یُکت شِوار منصو بے کے فرضی کام کرنے والے 24؍ افسران اور ملازمین کو زر عی کمشنر یٹ نے معطل کر دیا ہے۔ تحقیقا ت کے دوران جل یُکت شِوار منصو بے کے قریب چار کروڑ روپیوں سے زیادہ رقم کے کاموں کو فرضی پا یا گیا ہے۔
****************************
انتخا بی کمیشن کی جانب سے کل اورنگ آ باد میں منعقدہ کوئز مقابلے میں احمد نگر ضلع نے پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ تھا نے اور عثمان آ باد ضلعوں کی ٹیموں کو بالتر تیب دوسرا اور تیسرا مقام ملاہے۔ فاتح ٹیم قو می سطح پر مہا راشٹر کی نمائند گی کرے گی۔ اِن مقا بلوں میں
36؍ ضلعوں کے 72؍ طلباء نے شِر کت کی۔
****************************
کسا نوں کے مسائل کی یکسوئی کے مطالبے پر پر بھنی میں کل شیو سینا کی جانب سے ضلع کلکٹر دفتر پر جلوس نکا لا گیا۔ احتجاج کی قیادت پر بھنی کے رکن پارلیمنٹ سنجئے جا دھو نے کی۔ اِسکے بعد منعقدہ جلسہ ٔ عام میں جا دھو نے میونسپل کار پوریشن اور پو لس پر سخت تنقید کی۔
****************************
بی جے پی نے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کانگریس کو خود اپنا جائزہ لینا چاہیے کیونکہ وہ ایک کے بعد ایک ریاست میں چنائو ہار رہی ہے اور اپنی نا کا می کو چھپا نے کے لیے جیت کی نئی تشریح کر رہی ہے۔ پارٹی کے اعلیٰ رہنما اور مرکزی وزیر پر کاش جائوڑیکر نے نئی دِلّی میں نا مہ نگار وں سے گفتگو کر تے ہوئے یہ بات کہی اُنھوں نے کہا کہ کانگریس کے بی جے پی سے یہ کہنے سے کہ وہ اپنے گریبان میں جھانکے کانگریس کے تکبُّر کا اظہار ہو تا ہے۔ جائوڑیکر نے کہا کہ عوام ریاستوں میں کانگریس کو جھٹکا دے رہی ہیں اور وہ اپنی ساکھ کھو رہی ہے۔ اُنھوں نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی کا مقصد اور مشن تر قی ہے اور عوام نے بی جے پی پر بھروسہ کیا ہے۔ رافیل سودے پر کانگریس صدر راہل گاندھی کے الزا م کے بارے میں جائو ڑیکر نے کہا کہ را فیل بوفورس نہیں ہے اور یہ اب تک کیے گئے دِفاعی سودو میں سب سے زیادہ صاف و شفاف سواد ہے۔
****************************
بھارت اور سری لنکا کے در میان آج کٹک میں پہلاT-20؍ کر کٹ میچ کھیلا جائے گا۔ دو نوں ملکوں کے در میان تینT-20؍ میچ کھیلے جائیں گے۔ بھارت کی ٹیم کے کپتان روہِت شر ما ہونگے جبکہ تھِسارا پریرا سری لنکا کی ٹیم کی قیادت کرینگے۔ یہ میچ شام سات بجے شروع ہو گا۔

No comments:
Post a Comment