Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 04.12.2017 ,Time:8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 04 December 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۴؍ دسمبر ۲۰۱۷
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
صدرِ جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کہا ہے کہ جسمانی طور پر معذور افراد کے حقوق کا تحفظ ضروری ہے اور انہیں ہر طرح کی سہولت بہم پہنچانے کیلئے حکومت کوشاں ہے۔ بین الاقوامی یومِ معذورافراد کی مناسبت سے کل نئی دہلی میں منعقدہ ایک پروگرام سے وہ خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر صدرِ مملکت کے ہاتھوں قومی ایوارڈز برائے معذور افراد بھی تقسیم کیے گئے۔ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں مہاراشٹر کے پرنئے بوراڑے اور گوری گاڈگل کے علاوہ اداروں کے زمرے میں ای ٹی سی نیشنل اسوسی ایشن فار بلائنڈ انڈیا اور دی جلگائوں پیوپلز کوآپریٹیو بینک بھی شامل ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ریاست میں معذور افراد کیلئے چلائے جانے والے تمام اداروں کو تجارتی تربیتی مراکز کا درجہ دینے کا اعلان وزیر برائے فروغِ ہنر سنبھاجی پاٹل نلنگیکر نے کیا ہے۔ کل لاتور میں یومِ معذوراں کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے وہ خطاب کررہے تھے۔ لاتور کے ضلع کلکٹر جی شریکانت نے اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معذور افراد کے لیے تین فیصد فنڈ مختص ہے اور معذوروں کے حقوق کی ادائیگی کیلئے انتظامی افسران کوشش کریں گے۔
عثمان آباد ضلع میں اس حوالے سے معذوروں کے کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے گئے۔ ان مقابلوں میں 30/ اسکولوں کے 660/ معذور طلبہ شرکت کررہے ہیں۔ جالنہ میں بھی ضلع پریشد کے زیرِ اہتمام معذور طلبہ کے کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے گئے۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر دیپک چودھری کے ہاتھوں ان کھیلوں کا افتتاح عمل میں آیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
وزیرِ صحت ڈاکٹر دیپک ساونت نے کہا ہے کہ الزائمر اور اس سے متعلق عارضوں کے سلسلے میں عوام میں شکوک و شبہات جنم لیتے ہیں اس لیے ان مریضوں کے رشتہ داروںکو تربیت دینے کیلئے محکمۂ صحتِ عامہ پہل کریگا۔ کل ممبئی میں الزائمر مرض سے متعلق بیداری کیلئے منعقدہ ایک پروگرام سے وہ خطاب کررہے تھے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ریاستی اِمدادِ باہمی بینک نے مستقبل میں قرض کی فراہمی کی پالیسی تبدیل کرتے ہوئے چھوٹے تاجروں کو قرض دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بینک کے چیئرمین ایم ایل سکھدیو نے کل شولا پور میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی امدادِ باہمی بینک کی مالی حالت بہتر ہوئی ہے اور اب بینک منافع میں کام کررہی ہے۔ اس لیے اب دیہی علاقوں میں بینک کے جال میں توسیع کی جائیگی۔ اس کے علاوہ چھوٹے کاروباریوں کو قرض فراہم کرنے کیلئے رقم بھی مختص کی جائیگی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
اورنگ آباد کے مولانا آزاد ریسرچ سینٹر میں ’’شاعرِ خوش جمال سکندر علی وجد‘‘ کے عنوان سے دو روزہ قومی سمینار کا افتتاح کل عمل میں آیا۔ اس پروگرام کے افتتاحی اجلاس کی صدارت ڈاکٹر ارتکاز افضل نے کی۔ پروفیسر سیّد ظہیر علی نے کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے سکندر علی وجد کو اُردو ادب کے اُستاد شعراء حالی اور آزاد کی شاعری کی کڑی قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ وجد کی شاعری میں محنت کشوںکا درد جھلکتا ہے۔ خان مقیم خان نے استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ادب‘ زبان اور تہذیب کے توسط سے سماج میں بھائی چارگی اور مساوات کے پیغام کو عام کیا جاسکتا ہے۔ اس اجلاس میں آغا مرزا بیگ کی کتاب ’’تاریخ پٹن‘‘ کا اجراء بھی عمل میں آیا۔ اس اجلاس میں ادیب شعراء اور ریسرچ اسکالرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بعد ازاں شاہ حسین نہری کی صدارت میں ایک شعری نشست بھی منعقد کی گئی۔
آج مختلف مقالہ نگار سکندر علی وجد کی شخصیت اور شاعری پر مقالہ جات پیش کریں گے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
تعمیراتِ عامہ کے وزیر چندرکانت پاٹل نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ آئندہ 15/ دسمبر تک ریاست کی سڑکوں پر موجود تمام گڑھوں کو بھردیا جائیگا۔ کل ایوت محل میں سڑکوں کے مرمتی کاموں کا جائزہ لینے کے بعد اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ منترالیہ میں ہر افسر کو ریاست کے تین اضلاع کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اور یہ افسران متعلقہ اضلاع میں سڑکوں کی مکمل مرمت کو یقینی بنائیں گے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی آج پارٹی کی صدارت کیلئے ہونے والے انتخابات کیلئے اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کریں گے۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی اور سابق وزیرِ اعظم منموہن سنگھ اس موقع پر موجود رہیں گے۔ اب تک اس عہدے کے لیے کوئی اور اُمیدواری داخل نہیں کی گئی۔ پارٹی صدارت کیلئے ادخال ِنامزدگی کا آج آخری دِن ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ہنگولی کے رُکنِ پارلیمنٹ راجیو ساتو کو کل گجرات میں گرفتاری کے بعد رہا کردیا گیا۔ کانگریس اور بی جے پی کارکنوں کے درمیان ہوئے تنازعے کے بعد پولس نے راجیو ساتو کو گرفتار کیا تھا۔ اس موقع پر راجیو ساتو کو مبینہ طور پر زدوکوب کیے جانے کی مذمت میں ہنگولی ضلع کے آکھاڑہ باڑا پور بس اسٹینڈ پر سنگباری کی گئی۔ جس سے کافی بسوں کو نقصان پہنچا۔ باڑا پور میں بھی سڑکوں پر ٹائر جلاکر مظاہرین نے احتجاج کیا۔

No comments:
Post a Comment