Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 01.05.2018 ,Time:8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 13 April 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۳؍ اپریل ۲۰۱۸
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
***** ***** *****
مہاراشٹر ریاست کے قیام کی 58/ ویں سالگرہ آج جوش و خروش سے منائی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں ریاست بھر میں مختلف پروگرام منعقد کیے جارہے ہیں۔ اورنگ آباد میں اب سے کچھ دیر قبل پولس کمشنریٹ میدان پر رابطہ وزیر ڈاکٹر دیپک ساونت کے ہاتھوں پرچم کشائی عمل میں آئی۔ ناندیڑ میں رابطہ وزیر رام داس کدم کے ہاتھوں‘ بیڑ میں ضلع کی رابطہ وزیر پنکجا منڈے اور لاتور میں سنبھاجی پاٹل نلنگیکر کے ہاتھوں پرچم کشائی کی سرکاری تقریب ہوئی۔ دریں اثناء یومِ مہاراشٹر کی مناسبت سے آج تعطیل کے سبب اورنگ آباد کے گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال گھاٹی کا اوپی ڈی بند رہے گا۔
------------------------------
مراٹھی اسکولوں کیلئے بین الاقوامی تعلیمی بورڈ کے قیام کا فیصلہ ریاستی حکومت نے کیا ہے۔ کل ممبئی میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ تعلیم ونود تائوڑے نے بتایا کہ مرکزی ثانوی تعلیمی بورڈ سی بی ایس ای اور قومی ثانوی تعلیمی بورڈ آئی سی ایس ای کی طرز پر ہی یہ بورڈ مراٹھی اسکولوں کا نصاب طئے کرے گا۔ ابتداء میں 13/ مراٹھی اسکولوں کو اس بورڈ سے جوڑا جائیگا۔ بعد ازاں ہر ضلع کا کم از کم ایک مراٹھی اسکول اس بورڈ سے منسلک کیا جائیگا۔ ریاستی ثانوی اور اعلیٰ ثانوی بورڈ کے بعد یہ ریاست کا دوسرا تعلیمی بورڈ رہیگا۔
------------------------------
55/ ویں ریاستی فلم ایوارڈز کل ممبئی میں وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس کے ہاتھوں تقسیم کیے گئے۔ اپنے دور کے مقبول اداکار دھرمیندر کو راج کپور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔ وی شانتا رام ایوارڈ اداکار وجئے چوہان کو راج کپور گرانقدر تعاون ایوارڈ‘ معروف ہدایت کار راج کمار ہیرانی کو اور وی شانتا رام گرانقدر تعاون ایوارڈ اداکارہ مرنال کلکرنی کو دیا گیا۔
------------------------------
محکمۂ خزانہ کے اپّر چیف سیکریٹری ڈی کے جین نے کل ریاست کے چیف سیکریٹری کی حیثیت سے عہدے کا جائزہ لیا۔ انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس کی 1983 کی بیچ کے ڈی کے جین نے دھولیہ کے ایڈیشنل کلکٹر کی حیثیت سے اپنی خدمات کا آغاز کیا تھا۔ اس کے بعد اُنھوں نے ریاست اور مرکز کی حکومتوں میں اہم عہدوں پر خدمات سر انجام دیں۔ سبکدوش چیف سیکریٹری سمیت ملِک کو ریاست کا چیف اطلاعاتی کمشنر نامزد کیا گیا ہے۔
------------------------------
سانگلی ضلع کے پلوس کڑے گائوں اسمبلی حلقے میں ضمنی انتخاب کیلئے کانگریس نے وشوجیت کدم کو اپنا اُمیدوار نامزد کیا ہے۔ سابق وزیر ڈاکٹر پتنگ رائو کدم کے انتقال کے باعث یہ نشست خالی ہوگئی تھی۔ وشوجیت کدم‘ ڈاکٹر پتنگ رائو کدم کے فرزند اور ریاستی یووک کانگریس کے صدر ہیں۔
------------------------------
احمد نگر ضلع کے جام کھیڑ میں پیش آئی دوہرے قتل کی واردات کے سلسلے میں پولس نے 5/ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولس سپرنٹنڈنٹ رنجن کمار شرما نے بتایا کہ گرفتار شدگان کے نام کیلاش مانے‘ پرکاش مانے‘ دتّا گائیکواڑ‘ سچن جادھو‘ اور باپو کاڑے ہیں۔ راشٹروادی کانگریس کے سرگرم کارکن یوگیش راڑے بھات اور راکیش راڑے بھات کو گذشتہ سنیچر کو جام کھیڑ بازار کمیٹی کے احاطے میں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا تھا۔ اس واردات کے خلاف جام کھیڑ میں دو دن کا بند منایا گیا۔
------------------------------
دوہرے قتل کی اس واردات کے پس منظر میں مملکتی وزیرِ داخلہ دیپک کیسرکر نے کل احمدنگر ضلع کے اعلیٰ پولس افسران سے ملاقات کی۔ بعد ازاں ایک اخباری کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ احمد نگر ضلع میں غنڈہ گردی اور مجرمانہ سرگرمیوں کی انسداد کیلئے محکمۂ پولس نے مؤثر حکمت ِ عملی تیار کی ہے۔
------------------------------
بودھ پورنیما کل ملک بھر میں روایتی عقیدت کے ساتھ منائی گئی۔ ’’بودھ جینتی 2018‘‘ فیسٹیول کا افتتاح وزیرِ اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ موجودہ دور کے مسائل حل کرنے کیلئے بھگوان گوتم بدھ کے بتائے ہوئے راستوں پر چلنا ہوگا۔ اورنگ آباد سمیت مراٹھواڑہ بھر میں بھی اس خصوص میں مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔
------------------------------
اورنگ آباد شہر میں اب تین دنوں کے وقفے سے پانی فراہم کیا جائیگا۔ اس سے قبل شہر کے کچھ علاقوںمیں 7/ دنوں کے وقفے سے پانی سپلائی کیا جاتا تھا۔ شہر کے میئر نندکمار گھوڑیلے نے آبرسانی سے متعلق معقول منصوبہ بندی کا حکم دیا تھا جس کے بعد اب شہر کے تمام علاقوں میں تین دن کے وقفے سے پانی فراہم کیا جائیگا۔ دریں اثناء موسمِ گرما کے باعث پانی کی طلب میں اضافہ ہوا ہے اور جائیکواڑی آبی منصوبے سے کی جانے والی آبرسانی ناکافی ہورہی ہے اس لیے شہر میں 2/ دن کی بجائے تین دنوں کے وقفے سے پانی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
------------------------------
اورنگ آباد کے میئر نند کمار گھوڑیلے نے دعویٰ کیا ہے کہ کل شہر میں مہاسوچھتا مہم چلاکر راستوں پر جمع تقریباً 90/ فیصد کچرا اُٹھا لیا گیا ہے۔ کل صبح تین گھنٹے طویل مہا سوچھتا ابھیان کے بعد وہ نامہ نگاروں سے گفتگو کررہے تھے۔ اُنھوں نے بتایا کہ شہر میں بنائے گئے 4 مراکز پر اس کچرے کو الگ الگ حصوں میں تقسیم کرکے اس پر پروسیسنگ کی جارہی ہے۔

No comments:
Post a Comment