Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 01.08.2018 ,Time:8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 02 July 2018
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲؍جولائی ۲۰۱۸
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
ریاستی کابینہ نے ریاست امدادِ باہمی تنظیم بِل میں اصلاح کرنے کے فیصلے کو منظوری دیدی۔ کل منعقدہ کابینی اجلاس میں یہ فیصلہ لیا گیا۔ اس فیصلے کا مقصد گھروں کی تعمیر سے تعلق رکھنے والی امدادِ باہمی تنظیموں کے کام کاج اور انتظامیہ کو مزید آسان بنانا ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
انّا صاحب پاٹل مالی ترقیاتی کارپوریشن کی سود کی واپسی اسکیم میں شریک ہونے والے مراٹھا سماج کے نوجوانوں کے قرضہ جات کی ضمانت اب حکومت دیگی۔ کل منعقدہ کابینی اجلاس میں یہ فیصلہ لیا گیا۔ محصول کے ریاستی وزیر چندر کانت پاٹل نے یہ اطلاع دی۔ پاٹل کی صدارت میں مراٹھا سماج کو ریزرویشن دینے کیلئے نامزد کردہ ذیلی کمیٹی کی کل میٹنگ ہوئی جس میں یہ فیصلہ لیا گیا۔ میٹنگ میں ایم فِل اور P.hd. تحقیق کرنے والے طلبہ کو اسکالر شپ دینے‘ مسابقتی امتحانات کی تیاری کیلئے پونے میں جدید سہولیات سے آراستہ مرکز شروع کرنے اور دیگر مقامات پر مسابقتی امتحانات کی تیاری کرنے والے طلبہ کی فیس کی ادائیگی جیسے اہم فیصلے کیے گئے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
اس بیچ مہاراشٹر کے وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے کہا ہیکہ اُنہیں اُمید ہے کہ مراٹھا ریزرویشن کے بارے میں پسماندہ طبقات کمیشن کی رپورٹ جلد ہی موصول ہوگی۔ پھڑنویس نے کل ممبئی میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کا موقف ہیکہ مراٹھا سماج کو وہ ریزرویشن ملے جو قانونی طور پر بھی مضبوط ہو۔ پھڑنویس نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے مہاراشٹر میں اقتدار میں آنے کے بعد پہلا قانون مراٹھا ریزرویشن کا ہی بنایا۔ اُنھوں نے احتجاجیوں سے اپیل کی کہ وہ قانونی پیچیدگیوں کو سمجھیں‘ تشدد سے باز رہیں اور اپنی جان نہ دیں۔
دریں اثناء وزیرِ اعلیٰ نے مراٹھا ریزرویشن کے پس منظر میں کل ممبئی میں محکمۂ داخلہ کے ساتھ میٹنگ کی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس میٹنگ میں ریاستی وزیرِ داخلہ دیپک کیسرکر کے علاوہ داخلہ سیکریٹری اور دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
دریں اثناء مراٹھا ریزرویشن کے مطالبے پر کل اورنگ آباد ضلعے کے ویجاپور تعلقے میں منیاڑ ڈیم کے قریب احتجاجیوں نے پانی میں اُتر کر مظاہرے کیے۔ کسی بھی طرح کے ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے بڑی تعدادمیں پولس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔ خلدآباد تعلقے کے بازار سائونگی میں اِندا پور پھاٹے پر کل مظاہرین نے ایس ٹی بس پر پتھرائو کیا اور اسے آگ لگانے کی کوشش کی۔ پربھنی ضلعے کے پالم تعلقے میں مراٹھا سماج کے لوگوں نے سر منڈواکر اپنا احتجاج درج کروایا۔ وہیں لاتور میں مراٹھا سماج کے بارے میں مبینہ قابلِ اعتراض تبصرہ کرنے پر رکنِ پارلیمنٹ نارائن رانے کا علامتی پتلہ جلایا گیا۔
دوسری جانب مراٹھا ریزرویشن کیلئے ناسک۔ پونے شاہراہ پر بھی مظاہرین نے راستہ روکو احتجاج کیا‘ جس کے بعد پونے کی جانب جارہی ایس ٹی بسوں کے 66/ رائونڈ ردّ کردئیے گئے۔
جالنہ ضلعے میں کل مراٹھا سماج کے لوگوں نے ریزرویشن کا اعلان ہونے تک بے مدت دھرنا احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا۔ آج صبح دس بجے سے سنبھاجی گارڈن کے قریب دھرنے کی شروعات ہوگی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مرکزی وزیرِ داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہیکہ ریاستی حکومتیں‘ ملک کے مختلف حصوں میں بسے روہنگیائوں کو ملک بدر کرنے کا اختیار رکھتی ہیں۔ لوک سبھا میں کل وقفۂ سوالات کے دوران بولتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے یہ وضاحت کی۔ اس موضوع پر بولتے ہوئے مملکتی وزیرِ داخلہ کِرن رِجیجو نے کہا کہ روہنگیائوں کو واپس میانمار بھیجنے کا عمل شروع ہوچکا ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
سپریم کورٹ نے CBI کی عدالت کے جج‘ جسٹس بی ایچ لویا کی موت کی خصوصی جانچ ٹیم سے دوبارہ تفتیش کروانے کی ممبئی بار ایسوسی ایشن کی درخواست مسترد کردی ہے۔
واضح رہے کہ ایک دسمبر 2014 کو ناگپور میں ایک شادی کی تقریب میں جاتے ہوئے لویا کی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوگئی تھی۔ تاہم اُنکی بہن کی جانب سے لویا کی موت پر سوال کھڑے کیے جانے کے بعد آزادانہ جانچ کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
جلگائوں۔سانگلی او رمیرج۔ کُپواڑ میونسپل کارپوریشنوں کیلئے آج رائے دہی ہوگی۔ ان دونوں مقامات پر بھارتیہ جنتا پارٹی اور شیوسینا الگ الگ انتخابات لڑرہے ہیں جبکہ کانگریس اور NCP نے آپس میں اتحاد کرلیا ہے۔ ووٹوں کی گنتی 3/ اگست کو ہوگی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
جالنہ ضلعے کے نئے پولس سپرنٹنڈنٹ ایس چیتنیہ نے کل اپنا عہدہ سنبھال لیا۔ اُنھوں نے سبکدوش ہورہے پولس سپرنٹنڈنٹ رامناتھ پوکلے سے چارج حاصل کیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مرکزی حکومت جلد ہی ہجوم کے ذریعے ہورہے تشدد یعنی ماب لنچنگ کے مجرموں کو موت کی سزا دینے سے متعلق بِل پیش کریگی۔ ایوت محل کے ناتھ جوگی سماج کے وفد سے گفتگو کے دوران مالیات کے مرکزی وزیرِ مملکت ہنس راج آہیر نے یہ بات کہی۔ اُنھوں نے کہا کہ 12/ سال سے کم عمر کی بچیوں پر جنسی مظالم کرنے والے افراد کو پھانسی دینے کی طرز پر ہی یہ بِل بھی ہوگا۔

No comments:
Post a Comment