Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 03.08.2018 ,Time:8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 03 August 2018
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۳؍اگست ۲۰۱۸
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
پسماندہ طبقات کے قومی کمیشن کو آئینی درجہ فراہم کرنے والے 23/ ویں ترمیمی بل کو کل لوک سبھا میں منظور کرلیا گیا۔ لوک سبھا نے اس بِل کو گذشتہ سال اپریل میں ہی منظور کرلیا تھا تاہم اگست میں راجیہ سبھا نے اسے کچھ اصلاحات کے ساتھ منظور کرکے دوبارہ لوک سبھا میں بھیج دیا تھا جہاں کل لوک سبھا نے ان اصلاحات کو مسترد کرتے ہوئے اسے دو تہائی اکثریت سے منظور کرلیا۔ پارلیمانی اُمور کے مرکزی وزیر اننت کمار نے بل کی منظوری کے بعد ایوان میں موجود سبھی 406/اراکینِ پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔ اب راجیہ سبھا میں بھی اس بِل کے اتفاقِ رائے سے منظور ہونے کی اُمید ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مہاراشٹر کے وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے تیقن دیا ہیکہ مراٹھا سماج کو مقررہ وقت پر ریزرویشن ضرور دیا جائیگا۔ مراٹھا ریزرویشن کے مسئلے کا حل نکالنے کیلئے کل ممبئی میں مختلف شعبوں کے سرکردہ نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اُنھوں نے یہ بات کہی۔ پھڑنویس نے مزید کہا کہ مراٹھا سماج کو ریزرویشن دینے کے عہد کی حکومت پابند ہے اور ریزرویشن دینے کے لیے قانون سازی کے عمل کو جلد سے جلد مکمل کرلیا جائیگا۔ وزیرِ اعلیٰ پھڑنویس نے مظاہرین سے دوبارہ اپیل کی کہ وہ احتجاج کے دوران تشدد سے دُور رہیں اور خود کُشی جیسا قدم نہ اُٹھائیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
اس دوران مراٹھا کرانتی مورچہ نے احتجاج واپس لینے سے انکار کردیا ہے۔ مراٹھا کرانتی مورچہ کے منتظمین نے واضح کیا کہ جب تک ریاستی حکومت مراٹھا ریزرویشن کے بارے میں کوئی تحریری تیقن نہیں دیتی تب تک اُن کا احتجاج جاری رہیگا۔ بیڑ ضلعے کے پرلی تعلقے میں مورچے کے ضلعی منتظمین کی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا۔ اُنھوں نے انتباہ دیا کہ اگر 7/ اگست تک حکومت نے ریزرویشن دینے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں لیا تو 9/ اگست سے ریاست بھر میں شدید دھرنا احتجاج کیا جائیگا۔ منتظمین نے مطالبہ کیا کہ مراٹھا ریزرویشن کیلئے محصول کے وزیر چندر کانت پاٹل کی صدارت میں بنی ذیلی کمیٹی کو ردّ کیا جائے اور سارے فیصلے وزیرِ اعلیٰ پھڑنویس خود لیں۔ منتظمین نے مظاہرین سے احتجاج کے دوران تشدد سے گریز کرنے اور سرکاری و نجی املاک کو نقصان نہ پہنچانے کی اپیل بھی کی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
اس بیچ مراٹھا ریزرویشن کے مطالبے پر کل ناندیڑ ضلع کے مالیگائوں میں ناندیڑ۔ اورنگ آباد شاہراہ پر راستہ روکو احتجاج کیا گیا۔ دوسری جانب نائیگائوں میں رکنِ اسمبلی وسنت رائو چوہان کے گھر کے باہر مظاہرین نے گھنٹہ بجاکر احتجاج درج کروایا۔ دھولیہ ضلع کلکٹر دفتر کے روبرو کل لگاتار تیرہویں دن بھی دھرنا احتجاج جاری تھا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
معروف سماجی خدمتگار انّا ہزارے نے کہا ہیکہ وہ 2 / اکتوبر سے مرکزی حکومت کیخلاف بھوک ہڑتال کریں گے۔ انّا ہزارے نے کہا کہ مرکزی حکومت نے کسانوں کے مفادات‘ لوک پال اور لوک آیُکت کی تقرری کے بارے میں کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے ہیں۔ اس بارے میں وزیرِ اعظم دفتر کے مملکتی وزیر جتندر سنگھ کو بھیجے اپنے خط میں انا ہزار نے کہا کہ وہ 2/ اکتوبر سے احمد نگر ضلعے میں اُن کے آبائی گائوں رالے گن سدّھی میں بھوک ہڑتال شروع کریں گے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
بیڑ ضلعے کو تقسیم کرکے امبہ جوگائی کو الگ ضلع بنانے سے متعلق اپّر چیف سیکریٹری کی قیادت والی کمیٹی نے کل اپنی رپورٹ پیش کردی۔ اس بارے میں جاری بیان میں یہ جانکاری دی گئی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
اساتذہ کی اہلیت کے قومی امتحان‘ C-TET کیلئے آن لائن درخواستیں پیش کرنے کی آخری تاریخ 27/ اگست مقرر کی گئی ہے۔ امتحانی فیس تیس اگست تک جمع کروائی جاسکتی ہے۔ C-TET امتحان کیلئے آن لائن درخواستیں ویب سائٹ www.ctet.nic.in پر قبول کی جائیں گی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مراٹھا‘ مسلم‘ دھنگر اور کولی سماج کو ریزرویشن دینے کے مطالبے پر اورنگ آباد ضلع کانگریس کمیٹی کی جانب سے کل ضلع کلکٹر دفتر کے روبرو احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر کانگریس کے عہدیداران اور کارکن بڑی تعداد میں موجود تھے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
پربھنی ضلعے کے نئے پولس سپرنٹنڈنٹ کے طور پر کرشن کانت اُپادھیائے نے کل اپنا عہدہ سنبھال لیا۔ اس موقعے پر اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اُپادھیائے نے پربھنی ضلعے سے غیر قانونی کاموں کو ختم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
چین کے نان ژنگ میں جاری ورلڈ بیڈ منٹن سپر سیریز کے خواتین کے سنگلز مقابلوں میں بھارت کی سائنہ نہوال اور پی وی سندھو اپنے اپنے مقابلے جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔
وہیں مسکڈ ڈبلز میں بھارت کی اشونی بوپنّا اور اُن کے جوڑی دار سات وِک سائی راج کی جوڑی نے بھی سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا ہے۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں میں بھارت کے بی سائی پرنیت نے بھی سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ تاہم مردوں کے سنگلز مقابلوں میں ہی بھارت کے کدامبی شریکانت کا سفر کوارٹر فائنل میں ہار کے ساتھ کل ختم ہوگیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
لندن میں جاری خواتین کے ہاکی عالمی کپ کے سیمی فائنل مقابلے میں کل آئر لینڈ نے بھارتی ٹیم کو پنالٹی شوٹ آئوٹ میں تین کے مقابلے ایک گول کے فرق سے ہرادیا۔
کھیل کے آخر تک دونوں ٹیمیں ایک ۔ ایک گول کے ساتھ برابری پر رہیں‘ جسکے بعد پنالٹی شوٹ آئوٹ کے ذریعے میچ کا نتیجہ نکالا گیا۔

No comments:
Post a Comment