Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 21 September 2018
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:21 ؍سِتمبر۲۰۱۸ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
مرکزی حکومت نے مختلف چھوٹی بچتوں کے شرح سود میںاضافہ کرنے کافیصلہ کیاہے۔ اکتوبر سے دسمبر ان تین ماہ کے لئے یہ اضافی شرح ہوگئی۔وزارت مالیات نے ٹیوٹر پراس کی اطلاع دی۔چھوٹی بچت اسکیم بزرگ شہریوں کی بچت اسکیم اور پانچ سال کے ریکننگ ڈپازٹ کے شرح سود میں 0.4 فیصد اضافہ کیاگیاہے۔پبلک پروویڈنٹ فنڈ پی پی ایف اورقومی بچت سرٹیفکیٹ کاشرح سود آٹھ فیصد کردیاگیاہے۔جبکہ پہلے یہ 7اعشاریہ چھ فیصد تھا۔ کسان ویکاس پترپرشرح سود اب 7 اعشاریہ 7 فیصد ہوگا۔
***** ***** *****
برقی مہاوترن کمپنی کی جانب سے ریاست میںپانچ سومقامات پرالیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ مراکزقائم کئے جائیںگے۔سبزتوانائی کے زیادہ سے زیادہ استعمال کوفوقیت حاصل ہو۔اس نظریہ سے یہ فیصلہ کیاگیاہے۔ یہ بات کمپنی کے ذرئع نے کہی۔پہلے مرحلے میںایسے پچاس مراکز قائم کئے جارہے ہیں۔ اس میںممبئی، نئی ممبئی اورپنویل میں ہرمقام پرچارتھانہ میںچھ، پونا اسی طرح ناگپورمیں دس۔ دس ممبئی ایکسپریس ہائی وے پربارہ مراکز قائم کئے جائیںگے۔پی ٹی آئی خبررساں ایجنسی نے اس کی اطلاع دی۔ اس طرح کے ایک مرکزکوشروع کرنے کے لئے تقریباً ڈھائی لاکھ روپئے خرچ متوقع ہے۔ اس مرکزپرایک گاڑی تقریباً ایک گھنٹے میں مکمل طورپرچارج ہوگی۔ اس کے لئے فی یونٹ چھ روپئے نرخ عائد کیاجائے گا۔
***** ***** *****
آئندہ انتخابات کے لئے آخری لمحے تک کانگریس کے ساتھ اتحاد کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ یہ بات بھارتیہ ری پبلیکن پارٹی،بہوجن تنظیم کے صدرپرکاش امبیڈکرنے کہی ہے۔ وہ کل ممبئی میںصحافیوں سے مخاطب تھے۔تاہم راشٹروادی کانگریس کے ہمراہ اتحادکرنے کی انہوں نے مخالفت ظاہرکی ہے۔ اس سے قبل بھارتیہ ری پبلیکن پارٹی نے آئندہ انتخابات کے لئے ایم آئی ایم پارٹی سے اتحاد کیاہے۔یہ بات پرکاش امبیڈکر نے کہی۔
***** ***** *****
بنگال کے سمندرمیںایک کم دبائو کاپٹاتیارہوگیاہے۔اس کی وجہہ سے آج اورکل ودربھ مراٹھوارہ ، خاندیش اوروسطی مہاراشٹر میں کئی مقامات پربارش ہوگئی۔ایساقیاس محکمہ موسمیات کے ماہرین نے ظاہرکیاہے۔ اس دوران مراٹھواڑہ کے ہنگولی،پربھنی اورجالنہ اضلاع سمیت اطراف کے علاقوں میں اوسط سے موسلادھاربارش ہونے کاقیاس زرعی شعبے نے ظاہرکیاہے۔تاہم جنوب وسطی مہاراشٹر اورجنوب مراٹھواڑہ میںبارش ہونے کی توقع کم ہے۔ کسان محکمہ موسمیات کے اس اندازے کے مطابق منصوبہ بندی کریں۔ ایسی اپیل محکمہ زراعت نے کی ہے۔
***** ***** *****
حضرت امام حسین ؓ کی یاد میںآج یوم عاشورہ منایاجارہاہے۔اورنگ آباد میں اس سلسلے میںسواریوں کامجمع اورماتمی جلوس نکالاجارہاہے۔
***** ***** *****
کھیلوں کے شعبے میںدئیے جانے والے سب سے اہم راجیوگاندھی اسپورٹس رتن ایوارڈس کے لئے بھارتیہ کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی اورویٹ لفٹنگ کی خطاب یافتہ میرابائی چانو کومنتخب کیاگیاہے۔مرکزی اسپورٹس وزارت نے کل ان ایوارڈس کاسرکاری طورپراعلان کیا۔ آئندہ منگل کوراشٹرپتی بھون میں ایک خاص تقریب میںصدرجمہوریہ ہندرام ناتھ کووند کے ہاتھوں یہ ایوارڈس تقسیم کئے جائیںگے۔
***** ***** *****
حکومت نے صحافی تحفظ بل کوالتواء میںڈال دیاہے۔ اس تعلق سے حکومت کے رول میںتبدیلی آگئی ہے۔ ایسی تنقید قانون سازکونسل کے حزب مخالف رہنمادھننجے منڈے نے کہی ہے۔آل انڈیا مراٹھی صحافت کونسل کی جانب سے بیڑ ضلع کے امباجوگائی میں ضلعی کانفرنس کی اختتامی تقریب سے وہ کل مخاطب تھے۔
***** ***** *****
اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر کے نظرانداز کئے گئے تاریخی دروازوں اورتاریخی مقامات کی حفاظت کے لئے آج اورکل مختلف پروگرامس کااہتمام کیاگیاہے۔اس میں سب سے پہلے تاریخی مقامات کی صفائی کی جائے گی۔ اس کی اطلاع اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے جاری کردہ بیان میں دی گئی ۔

No comments:
Post a Comment