Thursday, 27 September 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 27 September 2018
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۷ ؍سِتمبر۲۰۱۸؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
 سپریم کورٹ نے کل اپنے ایک اہم فیصلے میں آدھار کارڈ کی قا نو نی حیثیت کو بر قرار  رکھا ہے۔ دوسری جانب عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ کسی طالب علم کو آ دھار نمبر نہ ہونے کی صورت میں کسی منصو بے کا فائدہ اُٹھا نے سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔ سپریم کورٹ نے آ دھار منصو بے اور اُسکی قا نو نی حیثیت کو چیلنج کر نے والی سبھی عرضیوں کی کل ایک ساتھ سماعت کی اور اُسکے بعد یہ فیصلہ دیا۔ چیف جسٹِس دیپک مِشرا کی صدارت والی پانچ ججوں کی آئینی بینچ نے کہا کہ سماج کے محروم طبقات تک فلا حی منصوبوں کے فائدہ پہنچا نے کے نقطۂ نظر سے آ دھار اہمیت کا حامل ہے۔ وہیں عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ اسکو لوں میں داخلوں کے لیے آ دھار ضروری نہیں ہے اور CBSE،NEET یاUGC آدھار کو لازمی قرار نہیں دے سکتے۔ عدالت نے یہ ہدا یت دی کہ اِس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ملک میں غیر قا نو نی طور پر رہ رہے لو گوں کو
آ دھار نمبر فراہم نہ کیا جائے ۔
 سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ ٹیلی کام کمپنیاں صا رفین کو اپنے مو بائل نمبر کو آ دھار نمبر سے جور نے کی سختی بھی نہ کریں۔ وہیں عدالت نے یہ بھی وضا حت کی کہ آ دھار نمبر کو بینک کھا تے سے جوڑ نا ضروری نہیں ہے ۔ البّتہ PAN Card حاصل کر نے اور اِنکم ٹیکس ریٹرن جمع کر وا نے کے دوران آدھار نمبر فراہم کر نا لازمی ہو گا۔
***** ***** *****
 اپنے ایک دیگر فیصلے میں سپریم کورٹ نے کل کہا کہ درج ِ فہرست ذاتوں اور جما عتوں سے تعلق رکھنے والے سر کا ری ملازمین کو ملازمت میں تر قی دینے کے لیے اُنکی پسماندگی کی تصدیق کر نے والے اعداد و شُمار جمع کر نے کی ریاستوں کو ضرورت نہیں ہے۔ چیف جسٹِس دیپک مِشرا کی صدارت والی پانچ ججوں کی آئینی بینچ 2006؁ میں داخل کیئے گئے اُس معاملے کی سماعت کر رہی تھی جس میں این  نا گ راج معاملے میں عدالت کی جانب سے غیر ضروری شرائط عائد کی گئی تھی۔ در خواست گذراروں کا کہنا تھا کہ اِس فیصلے پر دو بارہ غور کیا جائے۔
 دوسری جانب عدالت نے ریزر ویشن کوٹہ طئے کر نے کے لیے درج فہرست ذاتوں اور جماعتوں کی مجمو عی آ با دی کو بُنیاد بتا نے کے مرکزی حکو مت کے مطا لبے کو مُستر د کر دیا۔
***** ***** *****
 عدالتی کام کاج کو لائیو ٹیلی کاسٹ کر نے کے فیصلے کو بھی کل سپریم کورٹ نے منظوری دیدی۔ اِن نشر یات کی شروعات سپریم کورٹ سے ہی ہو گی۔ اِس بارے میں داخل کر دہ عر ضیوں پر سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ عدالتی کام کاج کو راست نشر کر نے سے کام کاج میں شفا فیت آئے گی جو عوامی بہبود کے نقطہ نظر سے کافی اہم ہے۔
***** ***** *****
 مرکزی حکو مت نے در آمد کیئے جانے والے فریج ، واشِنگ مشین ، ایئر کنڈیشنڈ اور ہوائی جہاز وں کے ایندھن سمیت19؍ اشیاء پر عائد کسٹم ڈیو ٹی میں اضا فہ کیا ہے۔ آرام دہ مصنو عات کی در آ مدات پر روک لگا نے کے لیے یہ اضا فہ کیا گیا ہے۔ کسٹم ڈیو ٹی میں کیا گیا یہ اضا فہ گذشتہ رات سے نا فذ ہو چکا ہے۔ اِن اشیاء میں جو تے ، چپل ، زیورات ، گھریلو پکوان کے جدید ترین بر تن اور پلا سٹِک سے بنی چیزیں شامل ہیں۔  AC ، فریج اور  زیو رات پر عائد کسٹم ڈیو ٹی میں20؍ فیصد جبکہ جوتے ،چپلوں پر25؍ فیصد اضا فہ کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
 مہاراشٹر کے وزیر ما لیات سُدھیر مُنگنٹیوار نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی خواہش ہے کہ آنے والی وِدھان سبھا اور لوک سبھا انتخا بات کے لیے شیو سینا کے ساتھ اُسکا اتحاد بر قرار  رہے۔ مُنگنٹیوار کل ممبئی میں نا مہ نگاروں سے مخا طب تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور شیو سینا کے ووٹوں کی تقسیم سے کانگریس کو فائدہ پہنچے گا اور اِسے ٹالنے کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی ، شیو سینا کے ساتھ اتحاد کی خواہشمند ہے ۔ مُنگنٹیوار نے مزید کہا کہ اب اِس بارے میں فیصلہ شیو سینا قیادت کو کر نا ہے۔
***** ***** *****
 نیشنلِسٹ کانگریس پارٹی رہنما اور مہا راشٹر کے سا بق نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے ریاستی حکو مت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مراٹھواڑہ میں فوری کا بینی اجلاس منعقد کر کے اِسکے قحط سے متا ثرہ ہونے کاا علان کرے۔ اجیت پوار کل اورنگ آباد میں NCP یُوَک کانگریس کے اجلاس میں بول رہے تھے۔اُنھوں نے کہا کہ حکو مت نے قرض معا فی کا صرف اعلان کیا ہے۔ پوار نے الزام لگا یا کہ کئی کسا نوں کو اب تک قرض معا فی کا کوئی فائدہ نہیں پہنچا ہے۔ اِس موقع پر قا نون ساز کونسل میں حزب اختلاف کے رہنما دھننجئے منڈے سمیت کئی سر کر دہ شخصیات موجود تھیں۔ اجلاس میں حکو مت کی مختلف پا لیسیوں پر نکتہ چینی کی گئی۔
***** ***** *****
 نو جوانوں سے ذات پات اور مذاہب سے اوپر اُٹھ کر آپس میں محبت اور بھائی چا رہ قائم رکھنے کی اپیل اداکار سُبودھ بھا وے نے کی ہے ۔وہ کل ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کے یوتھ فیسٹیول کے افتتاح کے بعد بول رہے تھے۔ بھاو ے نے کہا کہ یُوتھ فیسٹیول میں حصّہ لینا ہی طلباء کے لیے کسی انعام سے کم نہیں۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے یو نیور سٹی کے سا بق طالب علم  او ر  ادا کار اُمیش جگتاپ نے کہا کہ طلباء کو چاہیے کہ وہ کسی بھی طرح کے احساس ِ کمتری کا شکار نہ ہوں۔ چار دنوں تک چلنے والے یُوتھ فیسٹیول میں مراٹھواڑہ کے مختلف کالجوں کے طلباء حصّہ لے رہے ہیں۔
***** ***** *****
 ایشیاء کپ کے فائنل مقابلے میں کل بھارت کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہو گا۔ سُپر فور کے کل کھیلے گئے مقا بلے میں بنگلہ دیش نے پا کستان کو 37؍ رنوں سے ہرا تے ہوئے فائنل میں داخلہ حا صل کر لیا۔
***** ***** *****

No comments: