Tuesday, 25 September 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 25 September 2018
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۵ ؍سِتمبر۲۰۱۸؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
 سپریم کورٹ نے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کہا ہے کہ وہ گئو رکشا کے نام پر ہو نے والے تشددّ اور ہجو م کے ذریعے مار پیٹ یعنی ماب لِنچِنگ کے واقعات پر قا بو پا نے کے لیے اُسکے ذریعے دی گئی ہدا یتوں پر سختی سے عمل آ وری کریں۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹِس دیپک مِشرا کی صدا رت والی بینچ نے کل اِس بارے میں سما عت کر تے ہوئے کہا کہ عدالت نے اپنے احکا مات پر عمل آ وری کے بارے میں سبھی ریاستوں سے رپورٹ مانگی تھی لیکن 8؍ ریاستوں کی رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہو ئی ہے۔ عدالت نے کہا کہ مُشتعل ہجوم کے ذریعے ہونے والا تشدد، قانون اپنے ہاتھ میں لینے کے مترادِف ہے اور یہ تاثر عوام تک پہنچا نا ضروری ہے۔
***** ***** *****
 مرکزی حکو مت کی جانب سے مسلمانوں میں تین طلاق کے عمل پر روک لگا نے والے آرڈیننس کو چیلنج کرنے والی عرضداشت کل ممبئی ہائی کورٹ میں داخل کی گئی۔ یہ عرضی سابق کار پو ریٹر مسعود انصاری ، ماہر قا نون دیویندر مِشرا  اور غیر سر کا ری تنظیم رائزنگ وائس فائونڈیشن نے داخل کی ہے۔ در خواست میں کہا گیا ہے کہ تین طلاق پر پا بندی عائد کر نے والے آرڈیننس کی تر میمات غیر قا نو نی ، غیر منا سب اور من ما نی ہیں۔ در خواست گذاروں کا کہنا ہے کہ تین طلاق آرڈیننس سے مُسلم مردوں کے بنیادی حقوق پا مال ہو رہے ہیں۔ ساتھ ہی در خواست گذا روں نے تین طلاق دینے کے عمل کو جُرم قرار دینے والی تر میم پر روک لگا نے کا بھی مطالبہ کیا۔ معاملے کی سماعت 28؍ ستمبر کو ہو سکتی ہے۔
***** ***** *****
 مہاراشٹر قا نو ن ساز کونسل کے ضمنی انتخا ب کے لیے بی جے پی کے امید وا ر  ارون آڈسڈ نے کل اپنے کاغذات ِ نامزدگی داخل کیئے۔ اِس موقع پر بھارتیہ جنتا پار ٹی کے مہا راشٹر صدر  رائو صاحب دانوے، ریاستی وزرائ، اراکین ِ پارلیمنٹ ، اراکین اسمبلی اور عہدیدار مو جو دتھے۔ واضح ہو کہ آنجہا نی وزیر زراعت پانڈو رنگ پھُنڈکر کے انتقال کی وجہ سے یہ سیٹ خالی ہو ئی تھی۔ جس پر ضمنی انتخا ب ہو رہا ہے۔
 دوسری جانب اڈسڈ کے علا وہ کسی بھی امید وار نے در خواست پیش نہیں کی۔ جسکے بعد یہ انتخا ب بلا مقابلہ ہو گیا ہے۔ انتخا بی عمل مکمل ہونے کے بعد اڈسڈ کے منتخب ہو نے کا رسمی اعلان ہو گا۔
***** ***** *****
 کانگریس نے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہو رہے اضا فے کے لیے پوری طرح سے مرکزاور  ریاستی حکو مت کے مختلف ٹیکس ذمّے دار ہیں۔ اور  ریاستی حکو مت کو عوام سے ذرا بھی ہمدردی نہیں ہے۔ ممبئی میں کل اخباری نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے ممبئی کانگریس کے صدر سنجئے نِرو پم نے یہ بات کہی۔ نِرو پم نے مر کز اور  ریاستی حکو مت کی پا لیسیوں پر تنقید کر تے ہوئے کہا کہ یہ اب تک کی سب سے بے حِس حکو مت ہے جسے عوام کی تکلیفوں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
***** ***** *****
 اورنگ آ باد ضلع کانگریس کی جانب سے شروع کی گئی یلغار یاترا کی کل اورنگ آباد شہر کے کرانتی چوک سے شروعات ہوئی۔ کانگریس کے ضلع صدر عبد الستار اور سا بق رکن اسمبلی کلیان کا لے کی قیادت والی اِس یاترا میں ضلعے بھر سے کانگریس کے عہدیداران اور کار کن حصّہ لے رہے ہیں۔ یاترا کے دوران ایندھن کی بڑھتی قیمتوں اور دیگر مسائل پر گائوں کی سطح پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
***** ***** *****
 مراٹھواڑہ سا ہتیہ پریشد کا لائف ٹائم اچیو منٹ انعام معروف صنعتکار اور پریشدکے صدر مدھو کر مُڑے کو آج اورنگ آباد میں دیا جائے گا۔ تقسیم انعام کی یہ تقریب یشونت رائو چو ہان نا ٹیہ گرہ میں آج شام ساڑھے پانچ بجے منعقد ہو گی۔
***** ***** *****
 اورنگ آباد کے چھائو نی علاقے کے گھریلو اور عوامی گنیش منڈلو ں کے گنپتی کا کل وِسر جن کیا گیا۔ اِس علاقے میں اننت چتُر دشی کے دوسرے دِن وِسر جن کر نے کی روا یت کئی سا لوں سے چلی آ رہی ہے۔ اِس موقع پر عقیدت مندوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
 دوسری جانب جالنہ کے مو تی تا لاب میں گنیش وِسر جن کے دوران جان گنوا نے والے تین بچوں کے رشتہ داروں نے حکو مت کی جانب سے ما لی امداد  اور  ور ثاء کو سر کا ری نو کری دینے کا تیقن ملنے کے بعد کل اُنکی نعشیں قبول کی۔ ہمارے نمائندے نے بتا یا کہ بچوں کے لوا حقین نے بلدیہ انتظا میہ پر کیس درج کر نے کا مطالبہ کر تے ہوئے اُنکی نعش قبول کر نے سے انکار کر دیاتھا۔
***** ***** *****
 بھارت اور سری لنکا کی خواتین ٹیموں کے بیچ کل کو لمبو میں کھیلا گیا چو تھاT-20؍ مقابلہ بھارت نے جیت لیا۔ ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کر نے والی بھارتی ٹیم نے سر ی لنکا کو134؍ رنوں پر روک لیا۔ جواب میں 8؍ گیندیں قبل ہی بھارت نے مطلو بہ نشانہ حاصل کر لیا۔ بارش کی وجہ سے اِسT-20؍ میچ کو 17؍ اوورس تک محدود کر دیا گیا تھا۔ اِس جیت کے ساتھ ہی بھارتی خواتین ٹیم نے 5؍ میچوں کی سیریز بھی اپنے نام کر لی ہے ۔ سیریز کا آخری مقابلہ آج ہو گا۔
***** ***** *****
 دوسری جانب دوبئی میں جا ری ایشیاء کپ میں مردوںکی بھارتی ٹیم کا مقابلہ آج افغانستان سے ہو گا۔ وہیں بنگلہ دیش اور پا کستان کی ٹیمیں بھی آج ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی۔ بھارت پہلے ہی فائنل میں داخلہ حاصل کر چکا ہے۔ اور آج پاکستان اور بنگلہ دیش مقابلے کی فاتح ٹیم فائنل میں بھارت سے ٹکرا ئیں گی۔
***** ***** *****

No comments: