Wednesday, 26 September 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 26 September 2018
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۶ ؍سِتمبر۲۰۱۸؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
 عدالت عظمیٰ نے اپنے ایک نہا یت اہم فیصلے میں کہا ہے کہ فوجداری مقد مے میں جرم ثابت ہو جا نے تک کسی بھی عوامی نمائندے کو نااہل قرار نہیں دیا جا سکتا۔ تا ہم اِس طرح کے سیا ستدانوں کو روکنے کے لیے علیٰحدہ قانون وضع کر نے کی ضرورت پر عدالت نے زور دیا۔ سپریم کورٹ نے یہ بھی واضح کیا کہ پا رلیمانی دائرہ کا ر میں مدا خلت نہیں کی جائے گی لیکن امید وار حلف نا موں میں اُن پر عائد الزا مات اور مقد مات کی معلو مات مختصراً درج کریں۔ سیاسی جماعتوں اور امید واروں کے جرائم کے پس منظر  ذرائع ابلاغ میں مُشتہر کیئے جا ئیں۔ کاغذات نامزد گی کے اد خال کے بعد کم از کم تین بار اخبا رات میں یہ اِشتہار دیا جائے۔ عدا لت نے اِس مو ضوع پر اپنا موقف پیش کر تے ہوئے کہا کہ سیاست میں روز افزوں بد عنوا نیوں اور جرائم کے باعث جمہوری اقدا ر پا مال ہو رہی ہیں۔
 دریں اثناء اراکینِ پارلیمان و اسمبلی کے بہ حیثیت ِ وکیل کام کر نے پر پا بندی عائد کر نے کا مطالبہ کر نے والی در خواست عدالت عظمیٰ نے مسترد کر دی۔ مفاد ِ عامّہ کی اِس در خواست پر عدالت نے اپنا فیصلہ 9؍ جولائی کو محفوظ کریا تھا۔ جسے کل سنا یا گیا۔
***** ***** *****
 دیہی علاقوں کی لڑ کیوں میں تعلیم کے فروغ کے لیے اُنھیں بار ہویں تک ایس ٹی بس کے سفر کے لیے مفُت پاس دینے کا فیصلہ ریا ستی کا بینہ نے کیا ہے۔ کل ممبئی میں ایک اطلا عی کانفرنس میں وزیر حمل و نقل دِیواکر رائو تے نے یہ اطلاع دی۔ 65؍ برس سے زائد عمر کے سینئر سِٹیزنس کو شیو شا ہی بس میں سفر کر نے پر سہو لت دینے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔ اِس کے علا وہ صحا فیوں کو بھی اِس ایئر کنڈیشنڈبس میں مُفت سفر کر نے کی رعا یت دی جائے گی۔ اِس کے علا وہ مختلف رعایتوں کا اعلان بھی دیواکر رائو تے نے کیا اُنھوں نے بتا یا کہ اِن فیصلوں سے ریاست کے 2؍ کروڑ18؍ لاکھ افراد کو فائدہ ہو گا۔
 ریاستی پنچا بی سا ہِتیہ اکیڈ می کے قیام کا فیصلہ بھی کل ریاستی کا بینہ نے کیا ۔ یہ کمیٹی اُردو سا ہتیہ اکیڈ می کی طرز پر کام کرے گی۔ اِس کے علا وہ کا بینہ نے ضلع پریشد میں کا م کر نے والے زر عی افسران کو بی گریڈ گزیٹیڈ آفیسر کا درجہ دینے کا بھی فیصلہ کیا۔
***** ***** *****
 وزیر ما حو لیات رام داس کدم نے وضا حت کی ہے کہ ریا ست میں پلا سٹِک بندی پر عمل در آمد کی معیاد میں مزید تو سیع نہیں کی جا ئے گی۔ کل ممبئی میں منترا لیہ میں پلا سٹِک پر پا بندی سے متعلق جائزہ اجلاس سے وہ خطاب کر رہے تھے۔ اُنھوں نے ہدا یت کی کہ پلا سٹِک کی تیاری اور استعمال پر پا بندی پر سختی سے عمل در آمد کیا جا ئے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ تا جِروں اور پلا سٹِک ساز کمپنیوں کو دی گئی تین ماہ کی مہلت ختم ہو نے کو ہے اور اُنھیں مزید مہلت نہیں دی جائے گی۔
***** ***** *****
 سابق وزیر خزا نہ جینت پاٹل نے کہا ہے کہ مراٹھواڑہ نے ہمیشہ ریاست بھر کی سمت متعین کر نے کا کام کیا ہے۔ کل اورنگ آباد میں جینت پاٹل کے ہاتھوں مراٹھواڑہ سا ہتیہ پریشد کا لائف ٹائم اچیو منٹ ایوارڈ بزرگ کارو باری شخصیت مد ھو کر مُڑے کو دیا گیا۔ اِس تقریب سے خطاب کر تے ہوئے جینت پا ٹل نے کہا کہ فی الحال نو جوان بے روز گار ہیں۔ ریاست میں سر ما یہ کا ریوںکی عدم دلچسپی کے باعث مختلف سما ج ریزر ویشن کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
***** ***** *****
 ایشیاء کپ کر کٹ ٹور نا منٹ میں کل بھارت اور افغانستان کے ما بین انتہائی سنسنی خیز میچ ٹائی ہو گیا۔ ٹاس جیت کر پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے افغانستان نے مقررہ 50؍ اووروں میں 8؍وِکٹ کے نقصان پر252؍ رن بنائے ۔  افغانستان کے افتتاحی بلّے باز شہزاد نے جار حا نہ انداز میں کھیلتے ہوئے برق رفتار124؍ رن بنائے۔ ہدف کا تعا قب کر تے ہوئے بھارت کی پو ری ٹیم آخری اوور کی پانچویں گیند پر252؍ رن بنا کر آئو ٹ ہو گئی۔ اِس طرح میچ بغیر کسی فیصلے کے ٹائی ہو گیا۔
 بھارت پہلے ہی فائنل کے لیے کوا لیفائی کر چکا ہے۔ آج بنگلہ دیش اور پا کستان کے ما بین ہو نے والے مقابلے کا فاتح فائنل کھیلے گا۔
***** ***** *****
 وال مارٹ اور فلِپکارٹ کے ما بین کا رو باری معاملت اور قو می بازا روں میں غیر ملکی سر ما یہ کا ری کے خلاف تاجِروں نے پر سوں 28 ؍ تاریخ کو ملک گیر بند کا اعلان کیا ہے۔اورنگ آباد ضلع ویا پا ری مہا سنگھ کے سر براہ جگناتھ کاڑے نے کل ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اورنگ آباد  ویا پا ری مہا سنگھ اور اُس کی ذیلی تنظیمیں اِس بند کی حما یت کر تی ہیں۔ اِس بند کے دوران ضلع کلکٹر دفتر پر احتجا جی مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔
***** ***** *****
 رافیل جنگی جہاز کی خرید میں41؍ ہزار کروڑ روپئے کی بد عنوا نی کی تحقیقات کے مطالبے پر کانگریس کی جانب سے کل ناندیڑ میں ایک جلوس نکا لا گیا ۔ مہاتما پھُلے کے مجسمے سے شروع ہو کر یہ جلوس ضلع کلکٹر دفتر پر ختم ہو ا۔ جہاں ایک مطالباتی محضر انتظا میہ کو پیش کیا گیا۔
***** ***** *****

No comments:

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 15 اگست 2025‘ وقت: صبح 06:50 تا 07:00

  Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date: 15 August-2025 Time: 09:00-09:10 am آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر علاقائی خبری...