Monday, 24 September 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 24 September 2018
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۴ ؍سِتمبر۲۰۱۸؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
 وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم صحت عامّہ منصوبے آیوشمان بھارت کو مستقبل میں انسا نیت کی بہت بڑی خد مت کے طور پر یاد کیا جائے گا۔ کل جھار کھنڈ کے رانچی میں اِس اسکیم کا افتتاح کر نے کے بعد منعقدہ تقریب سے وہ خطاب کر رہے تھے۔ ملک کے10؍ کروڑ خاندانوں کو اِس اسکیم کا فائدہ ہو گا اور1300؍ شدید امراض کا سر کا ری و خانگی اسپتا لوں کی معرفت علاج کیا جا ئے گا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اِس پر دھان منتری جن آ روگیہ یو جنا میں درجہ دو م اور سوم کے مزید ڈھا ئی ہزار سے زائد اسپتا لوں کو شا مل کیا جا ئے گا اور اِس سے روز گار کے مواقع پیدا ہو ں گے ۔ اب تک آ یو شمان بھارت اسکیم میں13؍ ہزار سے زائد اسپتا لوں کو شامل کیا جا چکا ہے۔
***** ***** *****
 ممبئی میں وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس اور گور نر سی وِدّیا ساگر رائو نے اِس وزیر اعظم حفظان صحت اسکیم کا افتتاح کیا۔ اِس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطا ب کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آ زا دی کے بعد عوام کو حقیقی معنیٰ میں اِس حکو مت نے غذا ، لباس ،صحت عامّہ اور روز گار کے مواقع فراہم کیئے ہیں۔ گور نر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اِس اسکیم کا آ غاز ایک تا ریخی لمحہ ہے اور اِس کے تحت فراہم کی جا نے والی خد مات عوام کے لیے مفید ثابت ہو گی۔ گور نر کے ہاتھوں اِس پر وگرام میں16؍ افراد کو  ای کارڈ تقسیم کیئے گئے۔
***** ***** *****
 اورنگ آباد میں اسمبلی اسپیکر ہری بھائو باگڑے کے ہاتھوں آ یوشمان بھارت منصوبے کا افتتاح عمل میں آ یا۔ رکن پارلیمنٹ چندر کانٹ کھیرے ، ڈویژنل کمشنر ڈاکٹر پُر شوتّم بھا پکر،ضلع کلکٹر اُدئے چودھری، مراٹھواڑہ آئینی تر قیاتی بورڈ کے سر براہ ڈاکٹر بھا گوت کراڑ اور میئر نند کُمار گھوڑیلے بھی اِس موقع پر موجود تھے۔ افتتاحی پروگرام میں اسکیم سے اِستفادہ کر نے والے10؍ افراد کو صحت کارڈ تقسیم کیئے گئے۔ اورنگ آباد ضلع کے دیہی علاقوں کے ایک لاکھ 47؍ ہزار خاندان اور شہری علا قے کے95 ؍ ہزار خاندانوں کو اسکیم کے تحت لا یا جا ئے گا۔
***** ***** *****
 لاتور میں رابطہ وزیر سمبھا جی پاٹل نیلنگیکر کے ہاتھوں اِس اسکیم کا آ غاز ہوا۔ضلع کے 2؍ لاکھ خاندان اِس منصو بے سے فائدہ حاصل کر سکیں گے۔ جالنہ میں رابطہ وزیر ببن رائو لو نیکر اور  رکن پارلیمنٹ رائو صاحب دانوے کی مو جو دگی میں آ یو شمان بھارت یو جنا کا افتتاح عمل میں آ یا۔ ناندیڑ میں ضلع کلکٹر ارون ڈونگرے کے ہاتھوں اِس اسکیم کا آغاز ہوا۔ اِس موقع پر عوامی نمائندگان اور سر کا ری عہدیداران موجود تھے۔ ہنگو لی ، پر بھنی اور عثمان آباد سمیت ریاست کے دیگر اضلاع میں اِس اسکیم کا آغاز کل کیا جا ئے گا۔
***** ***** *****
 گنیش وِسر جن کا تہوار کل ریاست بھر میں جوش و خروش سے منا یا گیا۔ اورنگ آباد میں صبح11؍ بجے سنستھان گنپتی سے  وِسر جن جلوس کا آغاز ہوا۔ اسمبلی اسپیکر ہری بھائو با گڑے اور  رکن پار لیمنٹ چندر کانت کھیرے نے گنپتی کی آ رتی کی۔ در میانی شب12 ؍ بجے تک ضلع پریشد میدان پر واقع کنویں میں گنپتی وِسر جن کا سلسلہ جا ری تھا۔
  بیڑ ضلع میں نا کا فی بارش کے با عث کنووں میں پانی کی عدم مو جود گی کے سبب مصنو عی کنواں تیار کر کے گنیش کی مورتیاں ڈو بو ئی گئیں۔ ناندیڑ میں گو دا وری اور آسنا ندی میں۔ اور جالنہ میں مو تی تا لاب میں مورتیوں کا وِسر جن کیا گیا۔ عُمری پر ڈی جے پر چلائی جا رہی اونچی آواز میں مو سیقی بند کر وانے کے معا ملے میں کشید گی پیدا ہو گئی تھی جس کے باعث کچھ دیر جلوس کو رو کا گیا۔
***** ***** *****
 پو نا میں گنیش وِسر جن کا تہوار پر امن طور پر اختتام پذیر ہوا لیکن چند گنیش منڈلوں نے عدالتی احکا مات کی خلاف ور زی کر تے ہوئے بلند آ واز میں ڈی جے لگائے رکھا۔ اِس سے قبل ڈی جے کی اجازت ملنے تک گنپتی وِسر جن نہ کر نے کا فیصلہ125؍ عوامی گنیش منڈلوں نے کیا تھا۔
***** ***** *****
 گنپتی کو سُپرد آب کر تے ہوئے کل علیحدہ علیحدہ مقا مات پر 11؍ افراد ہلاک ہو گئے۔ جالنہ شہر کے مو تی تا لاب میں3؍ نو جوان غرق ہو گئے۔ ناندیڑ شہر کے بِلو لی میں ایک نو جوان ہلاک ہوا۔ شِر ڈی کے پر ورا ندی میں ڈوب کر 2؍ افراد کی موت واقع ہو ئی۔  اور  رائے گڑھ میں جلوس دیکھنے آئے3؍ سیا ح ہلاک ہوئے۔
***** ***** *****
 متحدہ عرب امارت میں جاری ایشیاء کپ کر کٹ ٹو ر نا منٹ کے سو پر فور مقا بلے میں کل بھا رت نے پا کستان کو9؍ وکٹوں سے شکست دیدی۔ پہلے بلّے بازی کر تے ہوئے پا کستان نے مقررہ50؍ اووروں میں7 ؍ وِکٹ کے نقصان پر237؍ رن بنائے۔ روہِت شر ما اور شِکھر دھون کی سنچر یوں کی بدو لت بھا رت نے مقررہ ہدف ایک وِکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اِس طرح بھا رت نے فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔
 سوپر فور کے دوسرے میچ میں کل بنگلہ دیش نے انتہائی سنسنی خیز مقا بلے کے بعد افغا نستان کو 3؍ رنوں سے شکست دیدی۔
***** ***** *****

No comments: