Friday, 28 September 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 28 September 2018
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۸ ؍سِتمبر۲۰۱۸؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
 سپریم کورٹ نے دستور ِ ہند کے دفعہ497؍ کو غیر آئینی قرار دیاہے  اور اِس فیصلے کے تحت زائد از  ازدواجی تعلقات کو تعزیری دائرہ کار سے باہر کر دیاگیا ہے۔ چیف جسٹِس دیپک مِشرا کی زیر قیا دت 5؍ رُکنی بینچ نے کل یہ فیصلہ دیا۔ عدالت نے کہا کہ بیوی ، خا وِند کی مِلکیت نہیں ہو تی۔ معاشرے میں مر د و زن کو مسا وی اختیا رات حاصل ہیں۔ اور خواتین کا مقام سب سے اونچا ہے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ زائد از  ازدواجی تعلقات، ازدواجی تعلقات منقطع ہونے کا سبب تو ہو سکتے ہیں لیکن تعزیری جرم نہیں ہو سکتے۔
***** ***** *****
  ایودھیا اراضی تنازعے پر آئندہ29؍ اکتوبر سے سُپریم کورٹ میں از سر نوَسماعت شروع ہو گی۔ سپریم کورٹ نے کل اُس عرضداشت کو مُسترد کر دیا ہے جس میں مساجد اسلام کا لازمی رکن ہے یا نہیں یہ معاملہ آئینی بینچ کے سُپرد کرنے کی در خواست کی گئی تھی۔
***** ***** *****
 ریاستی انتخابی کمشنر جے ایس سہاریہ نے کہا ہے کہ متوسط ومالدار  اور خاص طور پر تعلیم یافتہ طبقے میں رائے دہی سے متعلق لا پر واہی تشویش کی بات ہے۔وہ کل ممبئی میں ایک ورکشاپ میںخطاب کررہے تھے۔اُنھوں نے کہا رائے دہی کے فیصد میں اضا فہ ہو نا چا ہیے۔اور انتخا بات کے دوران پیسے اور سماجی رابطے کے ذرائع کے غلط استعمال کو روکنے کے چیلنج کا سب کو مل کر مقابلہ کر نے ضُرورت ہے۔
***** ***** *****
 وزیر صنعت سُبھاش دیسائی نے کہا ہے کہ مہاراشٹرصنعتی شعبے میںترقی کی سمت گامزن ہے۔وہ کل ممبئی میںایک اجلاس میں خطاب کر رہے تھے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ پیدا واری شعبے کی تر قی کے لیے حکو مت سہو لیات فراہم کر رہی ہے۔ اِس لیے مختلف کمپنیاں ریاست میں اپنی سر ما یہ کار ی میں اضا فہ کریں۔
***** ***** *****
 ریاست کے محکمہ ِتعمیرات عامّہ کے زیر اختیار  ریاستی شاہرا ہوں ، راستے اورضلعے کی اہم سڑکوں کی  خستہ حالی اور گڑھوں کی شکا یات درج کر وا نے کی غرض سے محکمہ تعمیرات عامّہ نے  WWW.MAHAPWD.COMِّٓ  ویب سائیٹ پر شکایتی نظام متعارف کر وا یا ہے۔
محکمے کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ عوام خستہ حال سڑکوںسے متعلق تفصیلات اور تصا ویر اِس ویب سائٹ پر اپلوڈ کر یں۔ تا کہ بروقت سڑ کوں کی مرمت کی جا سکے ۔
***** ***** *****
 سیاحتی شعبے کے فروغ میں اہم کر دار ادا کر نے والے دو ہوٹلوں اور ایک ادارے کو کل مرکزی وزیر سیاحت کے جے الفونس کے ہاتھوں سیاحت کے قو می اعزاز سے سر فرا ز کیا گیا۔ اِن میں اورنگ آباد کی لیمن ٹری  اور ممبئی کی hotel Meluha The Fern  اور Grassroot Journey Private Limited  نامی ادارہ شامل ہیں ۔کل دہلی میں یہ ایوارڈز عطا کیئے گئے۔
 ***** ***** *****
 کانگریس پارٹی کے مہاراشٹر کے ذمہ دارملِک ار جُن کھرگے نے وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ رافیل جنگی جہاز وں کی خریداری معاملے میںمُشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی ہنگا می میٹِنگ طلب کر کے عوام کے سامنے اِس معاملے کی تفصیلات پیش کریں۔اِس سلسلے میں کل ممبئی میں کانگریس پارٹی کی جانب سے مورچہ نکا لا گیا اِس موقع پر و ہ خطاب کررہے تھے۔ کانگریس پارٹی نے کہا ہے کہ حکو مت اِس معاملے کی مکمل تحقیقات پار لیمنٹ کی مُشتر کہ کمیٹی سے کر وانے سے ڈر  محسوس کررہی ہے۔اِس لیے جب تک وزیر اعظم  او روزیر دِفاع استعفی نہیں دیتے احتجاج جاری رہے گا۔اِس سلسلے میں پارٹی کے ایک وفد نے کل گور نر سی وِدّیا ساگر رائو سے ملا قات کر کے مطلبا تی محضر پیش کیا۔
***** ***** *****
 آن لائن کمپنیوں کی مخالفت میں آج اکھل بھارتیہ ویا پا ری مہا سنگھ کی جانب سے بند کا اعلان کیا گیا ہے۔ملک بھر سے 7؍ کروڑ تاجر اور 20؍ ہزارتجا رتی تنظیمیں اِس بند میں حصہ لے رہی ہیں۔مہا سنگھ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ والمارٹ -فلِپ کارٹ معاہدہ اور آن لائن کمپنیوں کی وجہ سے روایتی خرد ہ کا رو بار مشکلات کا شکار ہیں۔ اور اِس پر قابو پا نے کے لیے حکو مت کوئی پالیسی وضع نہیں کر رہی ہے۔اورنگ آباد ضلعے سے تقریبا50؍ہزاردُکانداراِس بند میں حصّہ لے رہے ہیں۔
 دوسری جانب دوائوں کی آن لائن تجا رت کی مذمت میں دوائوں کے تاجروں نے بھی آج علیحدہ بند کا اعلان کیا ہے۔جسکی وجہ سے آج میڈیکل اسٹورس بند رہنے کا امکان ہے۔
***** ***** *****
 ایشیاء کپ کر کٹ ٹور نا منٹ کا فائنل مقابلہ آج بھارت اور بنگلہ دیش کے ما بین کھیلا جائے گا۔یہ میچ شام  پانچ بجے شروع ہو گا۔ بھارت  اب تک 6؍ مرتبہ ایشیاء کپ جیت چکا ہے۔
***** ***** *****
 رکن پار لیمنٹ چندر کانت کھیرے نے تیقن دیا ہے کہ اجنٹہ اور ایلو رہ ورثے کے تحفظ کے لیے مرکزی حکو مت کے تیسرے مر حلے کا  کام
جلد سے جلد شروع کرنے کے لیے و ہ کوشش کریں گے۔کل عالمی یوم سیا حت کے موقع پر اورنگ آ باد میں شعبہ سیاحت کی جانب سے منعقدہ دستکاری اور ثقا فتی نمائش میں وہ خطاب کر رہے تھے۔
***** ***** *****

No comments: