Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 08 November 2018
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۸؍نومبر ۲۰۱۸ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ قومی نیوکلیائی منصوبے کامقصد عالمی امن واستحکام کوبرقراررکھناہے۔جوہری اسلحہ سے لیس آبدوزآئی این ایس اری ہنت کے پہلے مشقی سفر کی تکمیل پروزیراعظم نے ٹویٹرکے ذریعے مبارکبادپیش کی۔انہوںنے کہا کہ یہ کارنامہ ملک کی تاریخ میں درج ہوگا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی منظر نامے میں نیوکلیائی عدم پھیلائومعاہدے کی شدید ضرورت ہے۔
***** ***** *****
پیاز،ٹماٹراورآلوکی قیمتیں سال بھر یکساں طورپرمستحکم رکھنے سے متعلق پالیسی کومرکزی حکومت نے منظوری دے دی۔2018-19 کے مالی بجٹ میں تجویز کردہ اس منصوبے کے تحت ان فصلوں کی قیمتیں سال بھرمستحکم رکھنے کے لئے 500 کروڑروپئے مختص کرنے کومرکزنے منظوری دے دی۔فوڈپروسیسنگ کی وزیرہرسمرت کورنے بتایا کہ تمام متعلقہ مریضوں سے گفت وشنید کے بعد یہ فیصلہ کیاگیاہے۔
***** ***** *****
وزیراعلیٰ دیویندرپھڑنویس نے کہا ہے کہ آدم خورشیرنی اَوَنی کوہلاک کرنے کامیں غلطیوں کے ارتکاب سے متعلق شکایات کی تحقیقات کروائی جائے گی۔وہ کل ممبئی میںدیوالی کے سللسے میںمنعقدہ صحافیوں کے ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔انہوںنے کہا کہ اس شیرنی کوہلاک کرنے کاواقعہ تکلیف دہ ہے۔تاہم یہ محکمہ جنگلات کافیصلہ تھا۔دریںاثناء کل ممبئی میںایک اطلاعی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرجنگلات سدھیرمنگنٹی وارنے کہا کہ اس آدم خورشیرنی کوہلاک کرنے کی کاروائی قواعدوضوابط کے مطابق ہی انجام دی گئی۔
انہوںنے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے شیروں کے تحفظ کے لئے کئے گئے متعدداقدامات کے باعث ریاست میںشیروں کی تعدادمیں20تا25 فیصد اضافہ ہواہے۔حیوانوں اورانسانون کے درمیان متوقع ناخوشگوارواقعات کوروکنے کے لئے محکمہ جنگلات کی جانب سے مختلف ذرائع سے بیداری مہم بھی چلائی جارہی ہے۔
***** ***** *****
ریاستی حکومت کی جانب سے دیاجانے والاپربھاکرپن شی کررنگ بھومی جیون گوروایوارڈ بزرگ اداکارجیونت ساورکرکواوراناصاحب کرلوسکرسنگیت ایوارڈبزرگ فنکاروینایک تھورات کودیاجائے گا۔ریاست کے ثقافتی امورکے وزیرونودتائوڑے نے کل یہ اعلان کیا۔
***** ***** *****
ہندوستانی ثقافت کے سب سے بڑے تہواردیپاولی کے سلسلے میںوزیراعلیٰ دیویندرپھڑنویس نے ریاستی عوام کونیک خواہشات پیش کی ہیں اورترغیب دی کہ اس برس آلودگی سے پاک دیوالی منائیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس تہوارپرضرورتمنداورمحروم طبقات کی زندگیوں میںبھی روشنی لانے کے لئے سماجی قدروں کاخاص خیال رکھاجائے۔
***** ***** *****
ٍ کل دھنونتری دن اور آیورویددن کی مناسبت سے اورنگ آبادکے ضلع دیہی اسپتال میں خصوصی آیورویداوپی ڈی شعبہ شروع کیاگیاہے۔ ڈسٹرکٹ سول سرجن ڈاکٹر ایس وی کلکرنی اورآیورویدمنچ کے سربراہ ڈاکٹر سنتوش نیوپورکرکے ہاتھوں کل اس شعبے کاافتتاح عمل میںآیا۔ضلع اسپتال اور آیوریدمنچ کے مشترکہ تعاون سے شروع کئے گئے اس شعبے میںآیورویدمنچ کی جانب سے 14 ڈاکٹر مفت خدمات انجام دیںگے۔
***** ***** *****
بزرگ صحافی بی این میگروارکل چل بسے۔وہ 89 برس کے تھے۔ روزنامہ لوک ستہ میں انہوں نے طویل عرصے تک خدمات انجام دیں۔گوامکتی سنگرام میں انہوںنے اہم کرداراداکیاتھا۔اوراس کے لئے انہیں جیل بھی جاناپڑا۔اورنگ آباد میں بھی روزنامہ لوک ستہ کے وہ مراٹھواڑہ علاقے کے نمائندے کی حیثیت سے کام کرتے رہے۔کل اورنگ آبادمیں ان کی آخری رسومات انجام دی گئیں۔
***** ***** *****
لووردودھنا ندی سے زراعت کے لئے پانی چھوڑنے کے مطالبے پرکل پربھنی ضلع کے سیلومیں کسانوں نے راستہ روکواحتجاج کیا۔مختلف دیہاتوں سے آئے کسانوں نے نعرے بازی کرتے ہوئے تقریباً 2گھنٹے تک راستہ روکے رکھاجس کے باعث گاڑیوں کی آمدورفت شدید متاثرہوئی۔
***** ***** *****
مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے خانگی بس مالکوں کے خلاف کاروائی کرنے کے لئے اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے خصوصی مہم شروع کی ہے۔اس سلسلے میں مسافر ایس ٹی کارپوریشن کی ویب سائٹ پراپنی شکایت درج کرواسکتے ہیں۔ یہ اطلاع اورنگ آبادکے ڈپٹی ریجنل آفیسر نے دی۔
***** ***** *****
پربھنی ضلع کے گنگاکھیڑ اسمبلی حلقے کے شیوسینا سربراہ سنتوش مورکوٹے نے کل پارٹی چھوڑنے کااعلان کیا۔ اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ مستقبل میں سماجی کام کریں گے اورضرورت پڑنے پرآزادامیدوارکی حیثیت سے انتخاب لڑیںگے۔

No comments:
Post a Comment