Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 22 August 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۲ ؍اگست ۲۰۱۹ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
Date: 22 August 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۲ ؍اگست ۲۰۱۹ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
INX میڈیا بد عنوا نی معاملے میں سابق وزیر مالیات پی چدمبرم کو ـCBI نے کل رات دہلی میں واقع اُنکی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا۔انھیں آج عدالت کے سامنے حاضر کیا جائے گا۔دِہلی عدالتِ عظمی کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتار کی در خواست مُستر کئے جانے کے بعد سے CBIکے افسران چدمبرم کو تلاش کر رہے تھے۔ چدمبرم نے عدالتِ عظمی کے فیصلے کے خلاف عدالتِ عالیہ میں اپیل کی تھی ۔ اُن کی در خواست پرعدالتِ عالیہ میں کل سماعت کی جائے گی۔
اِس سے قبل ہائی کورٹ کی جانب سے در خواست مسترد کیئے جانے کے بعد سے چدمبرم غائب ہو گئے تھے۔تاہم کل شام کانگریس پارٹی کے صدر دفتر پہنچ کر اُنھوں نے صحا فیوں سے بات چیت کی۔اُنھوں نے بتا یا کہ وہ پچھلے 24؍ گھنٹوں سے در خواست ِ ضما نت سے متعلق دستا ویزت کی تیاری میں مصروف تھے۔اُنھوں نے اِس خبر کو بھی ُمسترد کر دیا کہ وہ خود کو قا نو نی کار وائی سے بچا نے کی کوشش کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ CBI نے INX معاملے میں تفتیش کے لیے چدمبرم کوحراست میں لینے کی مطالبہ تھا۔اُنھیں گذشتہ برس پوچھ گچھ کے لیے حا ضر ہو نے کو کہا گیا تھا لیکن وہ حاضر نہیں ہوئے تھے۔
***** ***** *****
شیو سینا کے سر براہ اُدھو ٹھاکرے نے کہا ہے کہ کو ہِ نور مل معاملے کی تفتیش میں اِنفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو کوئی ٹھوس نتائج بر آمد نہیں ہوںگے۔ وہ کل ممبئی میں صحا فیوں سے مخا طب تھے۔واضح رہے کہ اِس معاملے میں مہا راشٹر نو نِر مان سینا کے سر براہ راج ٹھاکرے کو ED نے نوٹس جا ری کرتے ہوئے کل حاضر ہونے کو کہا ہے۔
***** ***** *****
ناسک ضلعے کے اِگت پو ری ترمبکیشوکی رکن اسمبلی نِر ملا گا وِت نے کل ممبئی میں شیو سینا کے سر براہ اُدھو ٹھارے کی موجود گی میں شیو سینا میں شمو لیت اختیا ر کر لی۔اُن کے ساتھ ساتھ ہی اِن دو نوں تعلقوں کے متعدد کانگریس کار کنان بھی شیو سینا میں شامل ہو گئے۔
اِسی طرح شو لا پور ضلعے میں راشٹر وادی کانگریس پارٹی کی رہنما رشمی باگل بھی کل شیو سینا کا حصہ بن گئی۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد -جالنہ مقامی خود مختار اِدارے حلقہ انتخاب میں آج رائے شماری کی جائے گی۔گذشتہ پیر کے روز اِس انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے گئے تھے۔ جس میں 347؍ رائے دہندگان نے ووٹ دیا تھا۔ واضح رہے کہ اِس انتخاب میں شیو سینا کے امبا داس دانوے اور کانگریس پارٹی کے بھوانی داس کلکر نی کے ما بین مقابلہ ہے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کل کچھ مقا مات پر بار ش ہو نے کی خبر ہے۔ اورنگ آ باد میں بھی کل سہ پہر ہلکی ہلکی بارش ہوئی۔ہنگولی ضلعے کے بسمت ‘ کُروندا‘ اور آکھاڈابالاپور اِسی طرح ناندیڑ‘ پر بھنی‘ جالنہ ‘اور بیڑ ضلعے میں بھی کل بارش ہونے کی اطلاع ملی ہے۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد کی ڈاکٹر با با صاحیب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیور سٹی کا61؍ واں یومِ تا سیس کل23؍ اگست کے روز منا یا جائے گا۔
وائس چانسلر ڈاکٹر پر مود یے ولے نے کل یو نیور سٹی میں ایک اخباری کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ اُنھوں نے بتا یا کہ اِس موقعے پر منعقدہ خصو صی پرو گرام میں بزرگ ماہر تاریخ ڈاکٹر آر ایس مور ونچیکر کو جیون سادھنا انعام سے سر فراز کیا جائے گا۔
***** ***** *****
لاتور میں بنیادی سہو لتوں سے متعلق مسائل حل کرنے کے لیے بر سرِ اقتدار جماعت نے گذشتہ پانچ برسوں میں کیا کیا ہے۔ یہ سوال لاتور کے رکنِ اسمبلی امیت دیشمکھ نے اُٹھا یا۔ وہ کل لاتور شہر قا نون ساز اسمبلی حلقہ انتخاب میں کانگریس پارٹی کے کار کنان کے اجلاس میں مخاطب تھے۔دیشمکھ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے تیقن دیا تھا کہ یکم اگست تک لاتور میں پانی کا مستقل انتظام کر دیا جائے گا ‘
ساتھ ہی انتظامیہ کمیٹی کی بیٹھک میں بھی یہ تیقن دیا گیا تھا کہ 31؍ جولائی سے قبل لاتور کے لیے مستقل پانی فراہمی منصوبے کو روبہ عمل لا یا جائے گا۔
لیکن موجودہ حکو مت ایک مرتبہ پھر سے لاتور کو ریلوے کے ذریعے پانی فراہم کرنے سے متعلق غور کر رہی ہے۔اُنھوں نے پارٹی کار کنان سے اپیل کی کہ لوک سبھا انتخا بات کے نتائج کو بھول کر ایک مر تبہ پھر سے پو رے جوش کے ساتھ کام میں جُٹ جائیں۔
***** ***** *****
زرعی پیداوار نِرخ کے ریاستی کمیشن کے صدر پا شا پٹیل نے کاشتکاروں کے لیے بنائے گئے فلا حی منصوبے کاشتکاروں تک پہنچا نے کی اپیل کی ہے ۔
وہ کل شو لا پور میں ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اِس موقعے پر اُنھوں نے کسا نوں کی قرض معافی اور زرعی پیدا وار کی بناء پر دیڑھ گنا ضما نتی قیمت دینے‘ وغیرہ فلاحی منصوبوں کی معلومات فراہم کی۔
***** ***** *****
ضلع کلکٹر اُدئے چو دھری نے کسا نوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پر دھان منتری کِسان مان دھن یو جنا کا پورا پو را فائد حاصل کریں۔ اُنھوں نے بتا یا کہ کسانوں کی سہو لت کے لیے اِس خصوص میں آئندہ25؍ تاریخ سے اورنگ آ باد ضلعے کے تمام دیہاتوں میں کیمپ لگائے جائیں گے۔
***** ***** *****
بھارت اور ویسٹ اِنڈیز کے ما بین دو ٹسٹ مقابلوں کی سیریز آج سے ویسٹ اِنڈیز میں کھیلی جائے گی۔وِراٹ کو ہلی بھارتی ٹیم کے کپتان ہوں گے۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment