Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 27 August 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۷ ؍اگست ۲۰۱۹ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
Date: 27 August 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۷ ؍اگست ۲۰۱۹ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
آئندہ پانچ برسوں میں مراٹھواڑے کو قحط سے پا ک کر دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے یہ تیقن دیا ہے۔ مہا جن آدیش یاترا کے دوران کل بیڑ ضلعے کے کڑاشٹی میںوہ ایک جلسہ ٔ عام سے خطاب کر رہے تھے۔اِس موقعے پر وزیراعلیٰ نے عوام سے اپیل کی کہ بیڑ ضلعے کو قحط زدہ صورتحال سے نجات دلا نے کے لیے اُنھیں اور ایک موقع دیں۔ بیڑ ضلعے میں ایک جلسہ ٔ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے بتا یا کہ مراٹھواڑے میں خشک سالی کا مکمل خاتمہ کرنے کے مقصد سے سمندر سے پانی فراہم کرنے کے لیے پانچ ہزار کروڑ روپئے مختص کیئے گئے ہیں۔
اِس اجلاس میں بیڑ ضلعے کی رابطہ وزیر پنکجا منڈے اور رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر پریتم منڈے بھی موجود تھیں۔
اِسی دوران مہا جن آ دیش یاترا کے سلسلے میںوزیر اعلیٰ آج جا لنہ اور اورنگ آباد پہنچ رہے ہیں۔ریاستی وزیر صنعت اتُل سا وے نے کل صحا فیوں کو یہ اطلاع دی۔ اُنھوں نے بتا یا کہ ضلعے کے آڈول سے مہا جن آ دیش یاترا کا آغاز ہوگا اور شام تقریباً سات بجے مراٹھواڑہ سنسکرتِک منڈل میدان پر وزیر اعلی ٰ ایک جلسۂ عام سے خطاب کریں گے۔
***** ***** *****
مہاراشٹر ریاستی امدادِ باہمی بینک دھاندلی معاملے میں راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے رہنما اجیت پوار سمیت 31؍ ضلع بینکوں کے صُدور اور ہدایت کاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔اِس میں کو لہا پور کے حسن مُشرِف‘ آنند رائو اڈ سوڑ‘ وِجئے سنگھ موہیتے پاٹل‘ مدھو کر رائو چو ہان‘ اور مانِک رائو کو کاٹے سمیت دیگر70؍ افراد شامل ہیں۔ممبئی عدالتِ عظمی کی ہدایت پر یہ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ضابطوں کی خلاف ور زی کر تے ہوئے 25؍ہزار کروڑ روپئے قرض تقسیم کر نے پر یہ معاملہ درج کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
ریاست بھر میں3؍ لاکھ 90؍ہزار کاشتکاروں کو پیازسبسیڈی دینے کے دوسرے مرحلے کے لیے 387؍ کروڑ روپئے فنڈ مختص کیا گیا ہے۔ اورسبسیڈی تقسیم کرنے کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے۔ مارکیٹِنگ کے وزیر رام شِندے نے کل ممبئی میں یہ بات بتائی۔اُنھوں نے بتا یا کہ دوسرے مر حلے میں مراٹھواڑہ کے اورنگ آ باد ‘ جالنہ‘ لاتور‘ عثمان آ باد اور بیڑ اضلاع شامل ہیں۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ ICICI بینک کے ذریعے یہ سبسیڈی تقسیم کی جا رہی ہے اوراِسکے لیے بینک کے نمائندے ضلعے کے ڈسٹرک ڈپٹی رجسٹرار دفتر میں موجودہیں۔
***** ***** *****
فیوچر مارکیٹ میں تیزی کے سبب کل سونے کی قیمت 40؍ ہزار فی دس گرام تک جا پہنچی۔ اب تک کی یہ سب سے زیادہ قیمت ہے۔ ممبئی‘ احمد آ باد اور جئے پور شہر میں بھی کل سونے کی قیمت بلندیوں پر رہی۔ممبئی میں 24؍ کیریٹ خالص سونے کی قیمت 40؍ہزار 40؍ روپئے فی تو لہ رہی۔جبکہ گذشتہ ہفتے یہی قیمت38؍ہزار 770؍ روپئے فی تولہ تھی۔ ملک بھر میں سونے کاسب سے بڑا بازار سمجھے جانے والے احمد آباد شہر میں 24؍ کیریٹ خالص سونے کی قیمت40؍ہزار اور22؍ کیریٹ خالص سو نے کی قیمت39؍ہزار870؍ روپئے رہی۔
سونے کی قیمتوں کا اثر چاندی پر بھی پڑا اور چاندی کی قیمت 43؍ ہزار روپئے فی کلو تک جا پہنچی۔
***** ***** *****
بیس فیصد امداد یافتہ اسکو لوں کو مروجہ قوا نین کے مطا بق امداد فراہم کرنے ‘ اور غیراعلانیہ اسکو لوں کو گرانٹ دینے کے مطالبے پرکل اورنگ آباد میں معلنہ تعلیم بند احتجاج کا ملا جلا اثر نظر آیا۔ ضلعے کے تقریباًایک ہزار اسکولوں اورقریب دیڑھ سو کالجوں نے اِس بند میں حصہ لیا۔اِس موقعے پر اورنگ آباد میں اساتذہ تنظیموں نے مظاہرہ کیا اور مطالبات پو رے ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اشارہ دیا۔ پر بھنی ضلعے میں بھی اسکول اور کالج بند رہے۔ اور اساتدہ کے ساتھ ساتھ تعلیمی اِداروں کے منتظمین نے بھی احتجاج میں حصہ لیا۔ اِسی دوران ممبئی میں آزاد میدان پر غیر امداد یافتہ اسکولوں کے اسا تذہ کی جانب نکا لے گئے مورچے پر پولس نے لاٹھی چارج کیا۔بعدازاں اِن اساتذہ کے پانچ رکنی وفد نے وزیر تعلیم آشیش شیلار سے ملاقات کر کے تبادلہ ٔ خیال کیا۔
***** ***** *****
جالنہ ضلعے میںچھا وا تنظیم کے25؍ کار کنان نے کل بد نا پو رتحصیل دفتر کے سامنے اپنے جسم پر مٹی کا تیل چھڑک کر خود سوزی کرنے کی کوشش کی۔لیکن پولس نے بر وقت مدا خلت کرتے ہوئے اُن کار کنان کو حراست میں لے لیا۔ مراٹھواڑہ کو قحط زدہ قرار دینے اور لاتور ضلع کے اوستا میں کسا نوں کے مسائل حل کرنے کے لیے وِجئے کمار گھاڈگے کی جانب سے کی جا رہی بھوک ہڑتال کی حما یت میں یہ کار کنان خود سوزی کررہے تھے۔یہ معاملہ بد نا پور پولس اسٹیشن میںدرج کیا گیاہے۔
***** ***** *****
لاتور میں یو نیور سٹی قائم کرنے کے مطالبے پر ’’آمہی لاتور کر ودیا پیٹھ نِر مان کر تی سمیتی‘‘ کی جانب سے کل شہر کے گاندھی چوک پر دھر نا آندو لن کیا گیا۔ اور لاتور پیٹرن سے اپنی شنا خت بنا نے والے لاتور ضلعے میں یونیور سٹی قائم کر نے کا مطالبہ وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس سے کیا گیا۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment