Thursday, 29 August 2019

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 29 August 2019
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۹ ؍اگست  ۲۰۱۹ئ؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸

 غیر معلنہ پرائمری‘ثانوی و اعلیٰ ثانوی اسکو لوں اور معلنہ اعلیٰ ثانوی اسکو لوں اور اُن کے سیکشن کے لیے 20؍ فیصد امداد منظور کرنے کا کل  فیصلہ ریاستی کا بینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ اِس کے علا وہ پہلے سے20؍ فیصد امداد لینے والے اسکو لوں کو بھی سر کا ری امداد میں اضا فے کا فیصلہ کابینہ نے کیا۔ ریاست بھر میں4؍ہزار623؍ اسکو لوں اور8؍ہزار857؍ سیکشن میں کام کرنے والے 43؍ہزار112؍ اسا تدہ و غیر تد ریسی ملازمین کو اِس فیصلے کا فائدہ پہنچے گا۔ اس کے لیے304؍ کروڑ روپئے بھی منظور کر لیے گئے۔

***** ***** ***** 

 شمسی توا نائی سے چلنے والے زرعی پمپوں سے متعلق وزیر اعلیٰ اسکیم کے دوسرے اور تیسرے مرحلے پر عمل در آمد کی بھی کا بینہ نے منظوری دیدی۔ اس اسکیم کے تحت 75؍ہزار زرعی پمپ کی تنصیب عمل میں آئے گی اور اِس کام پر آنے والے
531؍ کروڑ روپئے کے فنڈز کو بھی منظوری دی گئی۔ اسکیم کے آ غاز کے بعد سے 18؍ ماہ میںیہ کام مکمل کر لیا جائے گا۔

***** ***** ***** 

 سر کا ری میڈیکل‘ڈینٹل‘آیور وید  اور یو نا نی کالجوں کے ریسیڈنٹ ملازمین کے مشاہرے 6؍ہزار سے بڑھا کر 11؍ہزار کر نے کا فیصلہ بھی کا بینہ نے کیا۔ اِس کے علا وہ شراب کی غیر قا نو نی ذخیرہ اندوزی و فروخت پر سزا میںاضا فے کے لیے نشہ بندی حکم نا مے میں تر میم اور گیلے کچرے سے کمپوسڈ کھاد تیار کرنے کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے امداد دیئے جانے جیسے کئی اہم فیصلے کل کے کا بینی اجلاس میں لیے گئے۔

***** ***** ***** 

 وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا ہے کہ اورنگ آباد اور جالنہ اضلاع کے واٹر گریڈ اسکیموں کے کاموں کے لیے 4؍ہزار کروڑ روپئے کا ٹینڈر کل جا ری کر دیا گیا   اور  آئندہ4؍ ماہ میں اِن کا موں کا آغاز کر دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ کل مہا جنا ٓدیش یاترا کے سلسلے میں اورنگ آ باد ضلع کے پھلمبری میں مخا طب تھے۔ اِس موقعے پر مختلف سماجی اِداروں اور تنظیموں کی جانب سے وزیر اعلیٰ امدادی فنڈ میں23؍ لاکھ 61؍ہزار روپئے دیئے گئے۔ وزیر اعلیٰ نے سلوڑ میں بھی عوام سے خطاب کیا۔ اِس دوران سابق رکنِ اسمبلی عبد الستار نے وزیر اعلیٰ امدادی فنڈ کے لیے چیک دیویندر پھڑ نویس کو پیش کیا۔
 دریں اثناء جالنہ میں مہا جنآ دیش یاترا کے ایک جلسے سے خطاب کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ جا لنہ اور اورنگ آباد میں ملک کا سب سے بڑا صنعتی مرکز قائم ہونے جا رہا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ مراٹھواڑہ کو مسلسل قحط کا سا منا رہا ہے۔ تاہم آئندہ بر سوں میں مراٹھواڑہ کو سر سبز و شاداب بنا نے کے لیے حکو مت اقدا مات کر رہی ہے۔ دریں اثناء یہ مہا جنآدیش یاترا آج دیو گائوں پھاٹے کے راستے پر بھنی ضلعے میں داخل ہو رہی ہے۔ آج دو پہر سیلو اور پا تھری میں وزیر اعلیٰ خطاب کریں گے اور بعد میں شام 5؍ بجے یہ یاترا پر بھنی شہر میں پہنچے گی۔

***** ***** ***** 

 2019-20؁ کے شکر ہنگام میں اضا فی ذخیرے مسئلے سے نمٹنے کے لیے مرکزی کا بینہ کی اقتصا دی امورکمیٹی نے شکر کی بر آمد پالیسی کو منظوری دیدی ہے۔ مرکزی وزیر اطلا عات و نشر ات پر کاش جائوڑیکر نے اخباری نمائندوں کو بتا یا کہ راوں مالی سال میں تقریباً 60؍ لاکھ ٹن شکر بر آمد کی جائے گی۔ 2021-22؁ تک ملک میں75؍ نئے میڈیکل کالجوں کے قیام کو بھی مرکزی کا بینہ نے کل منظوری دی۔ اِس فیصلے سے ملک میںMBBS کی 15؍ہزار 700؍ اضا فی نشستیں پیدا ہوںگی۔

***** ***** ***** 

 بیڑضلع میں غیر قا نو نی اسقاطِ حمل کے واقعات پر قا نون ساز کونسل کی ڈپٹی چیئر پر سن ڈاکٹر نیلم گو رہے کی زیر صدارت کمیٹی نے  اپنی رپورٹ کل حکو مت کو پیش کر دی ۔ گنے کی کٹا ئی کو جانے سے قبل اور کٹائی کے بعد خا تون مزدوروں کی طبی جانچ کر نے کے لیے صحت کارڈ کا اجرائ‘ گنے کی کٹا ئی کے مقام پر شکر کار خا نوں کی جانب سے بنیادی سہو لیات کی فراہمی اور خانگی زچگی خا نوں میں عمل ِ جراحی کی رپورٹ سر کار کو فر ام کیئے جانے جیسی سفارشات اِس رپورٹ میں پیش کی گئی ہیں۔

***** ***** ***** 

 وزیر حمل و نقل دیواکر رائو تے نے کہا ہے کہ ایس ٹی کار پوریشن کے578؍بس اسٹینڈز کے تعمیراتی کام کے لیے حکو مت کی جانب سے وافر مقدار میں فنڈز ملنے کے نتیجے میں بس اسٹینڈز پر مسا فروں کو جدید طرز کی سہو لیات مہیا کی جائے گی۔ اورنگ آ باد شہر میں سینٹرل بس اسٹینڈ کی تعمیرِ نو اور سڈ کو میں بس پورٹ کا سنگِ بنیاد کل وزیر موصوف کے ہاتھوں رکھا گیا۔ اِس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ مراٹھواڑہ میں 30؍مقا مات پر بس اسٹینڈز کی تعمیر کا کام کیا جائے گا۔

***** ***** *****

No comments: