Friday, 30 August 2019

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 30 August 2019
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۳۰ ؍اگست  ۲۰۱۹ئ؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸

 وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ مضبوط اور صحت مند قوم نئے بھارت کی شناخت ہوں گی۔کھیلوں کے قومی دن کے موقعے پر کل نئی دہلی میں وزیر اعظم کے ہاتھوں ملک گیر فِٹ اِنڈیا مومنٹ کا آغازہوا۔ اِس مو قعے پر خطاب کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ چست درست رہنا صرف ایک لفظ نہیں ہے بلکہ خوشحال زندگی کی لازمی شرط ہے ۔ جناب مودی نے کہاکہ روز مرہ کی زندگی میں
جسما نی مشقت اور کھیل کود کی تر غیب دینے کی غرص سے یہ مہم چلائی جا رہی ہے ۔ اُنھوں نے کہا کہ یہ مہم وقت کی ضرورت ہے کیوں کہ تیکنا لو جی کے بڑھتے استعمال کے سبب جسمانی مشقت میں کمی آئی ہے جسکی وجہ سے ملک میں ذیا بیطس اور تنائو جیسے امراض کے تناسب میں اضا فہ ہوا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ مہم ملک کو صحت مند مستقبل کی طرف لے جا ئے گی ۔ اپنے خطاب میں اُنھوں نے عوام سے اِس مہم کی قیادت کرنے کی اپیل کی۔
 کھیلوں کے قو می اعزازات کل نئی دِلی میں صدرِ جمہوریہ رامناتھ کووِند کے ہاتھوں تقسیم کیئے گئے۔ اِس مرتبہ پہلوان بجرنگ پُنیا اور Para Athlete دیپا ملک کو راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ سے نوازا گیا۔ جبکہ دیگر کھلاڑیوں کو ارجُن انعام‘ درونا چاریہ ایوارڈ اور دھیان چند اعزاز سے سر فراز کیا گیا۔

***** ***** ***** 

 ممبئی-ناگپور سمرُدھی مہا مارگ کا کام تیزی سے جا ری۔اور اگراِسی رفتار سے کام ہو تا رہا  تو دِسمبر2020؁ تک یہ شاہراہ پو ری طرح بن کر تیار ہو جا ئے گی۔ وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کل جالنہ میںمہا جنآدیش یاترا کے دوران صحا فیوں کو یہ بات بتائی۔اُنھوں نے اِس یقین کا بھی اظہار کیا کہ سمردھی مہا مارگ کی وجہ سے اورنگ آ باد اور جالنہ میں صنعتی سر ما یہ کاری میں بڑے پیما نے پر اضا فہ ہوگا۔
 وزیر اعلیٰ نے مزید بتا یا کہ مائکرو آبپاشی اسکیم کے تحت حکو مت 80؍ فیصد سبسیڈی دے رہی ہے۔ اُنھوں نے مراٹھواڑے کے کسا نوں سے  مائکرو آبپاشی طریقہ کار کو اختیار کرنے کی اپیل کی ۔
 اِس موقعے پر مرکزی وزیر رائو صاحب دانوے‘ جالنہ کے رابطہ وزیر ببن رائو لو نیکر اورمملکتی وزیر ار جُن کھوتکر  سمیت دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔
 ما جنآدیش یاترا کے دوران آج وزیر اعلیٰ لاتور میں مختلف مقامات پر عوامی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

***** ***** ***** 

 وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس کے ہاتھوں کل واٹر گریڈ منصوبے کے تحت جالنہ ضلعے کے پر تور اور منٹھا نیز جالنہ تعلقے میں
176؍ دیہاتوں کے لیے مشترکہ پانی فراہمی منصوبے کا آغاز عمل میں آیا۔اِس موقعے پر ریاستی وزیر رائو صاحب دانوے اور پانی فراہمی کے وزیر ببن رائو لونیکربھی موجود تھے۔
 **** ***** ***** 

 ریاستی ثانوی تعلیمی بورڈ کی جانب سے جولائی میں لیے گئے دسویں جماعت کے سپلیمنٹری امتحا نات کے نتائج آج دو پہر ایک بجے ظاہر کیئے جائیں گے۔ متعلقہ طلبہ اپنے نتائج کے پرنٹ آئوٹ بورڈ کی ویب سائٹ
 WWW. MAHARESULT.NIC.INسے حاصل کر سکتے ہیں۔

***** ***** ***** 

 آج بیلوں کا تہوار پولا منا یاجا رہا ہے۔اِس خصوص میں کل شام بیلوں کے کاندھوں پر ہلدی والا دودھ لگا یا گیا۔ سال بھر کھیت میں کام کر نے والوں بیلوں کو آرام دینے کے لیے یہ تہوار منا یا جا تا ہے۔ اِس موقعے پر بیلوں کو مختلف زیورات پہنا کر خوب سجا یا سنوا را جا تا ہے اورپُرن پولی سے اُنکی تواضع کرنے کے بعد شام کے وقت بیلوں کی ریلی نکا لی جا تی ہے ۔

***** ***** ***** 

 مسافروں کی بڑھتی تعداد کو مد ِ نظر رکھتے ہوئے جنوب وسطی ریلوے ناندیڑ- اورنگ آباد- ناندیڑ خصو صی ریل گاڑی
 شروع کرنے جا رہا ہے۔ یہ گاڑی3؍ ستمبر سے 30؍ ستمبر کے دوران اِتوار کو چھوڑ کر ہفتے کے باقی 6؍ دِن چلائی جائے گی۔ 8؍ ڈبوں پر مشتمل یہ گاڑی صبح8؍ بجے ناندیڑ سے روانہ ہوگی اور دوپہر12؍ بجکر45؍ منٹ پر اورنگ آبادپہنچے گی ۔ جبکہ واپسی کے سفر میں یہ گاڑی اورنگ آباد سے شام 6؍ بجکر 10؍ منٹ پر روانہ ہو گی اور رات11؍ بجے ناندیڑ پہنچے گی۔

***** ***** ***** 

 بھارت اور ویسٹ اِنڈیز کے ما بین جا ری ٹسٹ سیریز کا دوسرا مقابلہ اور آخری مقابلہ آج سے کنگسٹن میں کھیلا جائے گا۔ بھارت کے معیاری وقت کے مطابق یہ مقابلہ رات8؍ بجے شروع ہو گا۔

***** ***** ***** 

 لاتور ضلعے میں آیوشمان بھارت - وزیر اعظم عوامی صحت اسکیم کے سے مستفید ہو رہے خواتین بچت گروپس کے اہلِ خانہ کو گولڈ کارڈ فراہم کرنے کے لیے لاتور میونسپل کار پوریشن کی جانب سے خصو صی مہم چلا ئی جا رہی ہے ۔

***** ***** *****

No comments: