Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 31 August 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۳۱ ؍اگست ۲۰۱۹ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
Date: 31 August 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۳۱ ؍اگست ۲۰۱۹ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
مرکزی وزیر مالیات نِر ملا سیتا رمن نے کل نئی دِلّی میں عوامی شعبے کے دس بینکوں کو آپس میں ضم کرنے کا اعلان کیا۔
اِس فیصلے سے عوامی شعبے کی سر کاری بینکوں کی تعداد 27؍ سے گھٹ کر اب 12؍ہو گئی ہے۔ فیصلے کے مطا بق کینیرا بینک اور سِنڈیکیٹ بینکس ضم ہو ں گے۔ ساتھ ہی الہ آ باد بینک کااِنڈین بینک میں انضمام ہو گا۔ اِس کے علا وہ یو نین بینک ‘ آندھرا بینک اور کار پو ریشن بینک اِن تین بینکوں کو آپس میں ضم کیا جائے گا۔ سیتا رمن نے کہا ہے کہ یو نائیٹیڈ بینک اور اورینٹل بینک آف کامرس دو نوں بینکوں کو پنجاب نیشنل بینک میں ضم کیا جا ئے گا۔
***** ***** *****
مہا راشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے دعویٰ کیا ہے کہ اِس سال کا قحط مراٹھواڑہ کا آخری قحط ہو گا۔ ہنگولی میں کل مہا جنادیش یاترا کے تحت منعقدہ جلسۂ عام سے خطاب کر تے ہوئے پھڑ نویس نے یہ بات کہی۔ اِس دوران وزیر اعلیٰ نے ہنگولی ضلعے کے سین گائوں تعلقے کے گورے گائوں کو اضا فی تعلقے کا در جہ دینے کا اعلان بھی کیا۔ پر بھنی میں بھی مہا جنادیش یاترا کے تحت وزیر اعلیٰ نے خطاب کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ گذشتہ تین چار سالوں سے جاری غیر مسلسل بارش کی وجہ سے کسان مشکلات سے دو چار ہیں لیکن مشکل کی اِس گھڑی میں ریاستی حکو مت کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
***** ***** *****
پر بھنی میں ہی منعقدہ اخباری کانفرنس میں بولتے ہوئے وزیر اعلیٰ پھڑ نویس نے دعویٰ کیا کہ مراٹھواڑہ کی ہمہ جہت تر قی کے لیے راستوں کا جال تیار کیا جا رہا ہے اور یہ کام پوری رفتار سے جا ری ہے۔ وزیر اعلیٰ پھڑ نویس کی مہا جنا دیش یاترا کل ناندیڑ پہنچی۔ ناندیڑ میں نیشنلِسٹ کانگریس پارٹی کے سابق رکن اسمبلی باپو صاحب گور ٹھیکر اور بھو کر نگر پریشد کے پانچ کائونسلروں نے وزیر اعلیٰ کے جلسۂ عام میں بی جے پی میں شمو لیت اختیار کر لی۔
***** ***** *****
رِپبلیکن پارٹی آف اِنڈیا کے رہنما اور مرکزی وزیر رام داس آٹھولے نے کہا ہے کہ اپو زیشن خود اعتمادی کھو چکی ہے۔
آٹھولے کل ناسک میں بول رہے تھے۔ اُنھوں نے دعویٰ کیا کہ اُنکے انتخا بی اتحاد میں کوئی اختلافات نہیں ہیں۔
دوسری جانب آٹھولے نے یہ بھی کہا کہ سیٹوں کی تقسیم کو لے کر مسائل کھڑے ہونے کی صورت میں اتحاد میں نئے شامل ہو نے والوں کو RPI کے کو ٹے سے امید واری دی جائے گی۔
***** ***** *****
دسویں جماعت کے لیے منعقد کیئے گئے ری ایکزام کے نتیجوں کا کل اعلان کر دیا گیا۔ مہا راشٹربھر سے ری ایکزام میں شریک ہوئے دو لاکھ اکیس ہزار629؍ طلباء میں سے پچاس ہزار667؍ طلباء کا میاب ہوئے ہیں۔ طلباء کی کامیابی کا تنا سب 22؍ فیصد رہا۔ کامیاب طلباء کے علاوہ دو مضا مین میں ناکام رہے۔ ایک لاکھ اٹھا رہ ہزار طلباء ATKT کے ذریعے گیارہویں جماعت میں داخلوں کے اہل ہوں گے۔ نمبرات کی دو بارہ جانچ کے لیے آج سے 9؍ ستمبر تک در خواستیں داخل کی جا سکتی ہیں۔
***** ***** *****
بد عنوا نی سے نجات دلا نے ‘ قرض معا فی‘ آلود گی سے پاک اور بیروز گاری سے آزاد نیا مہا راشٹر بنا نے کے لیے جن آشیر واد یاترا نکا لی گئی ہے۔ شیو سینا یوا سیناسر براہ آدِتیہ ٹھا کرے نے یہ بات کہی۔ آدِتیہ ٹھا کرے کل اورنگ آباد میں جلسۂ عام سے مخا طب تھے۔ آدِتیہ نے کہا کہ شیو سینا نے اقتدار میں رہتے ہوئے بھی عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے آندو لنوں کے ذریعے جد و جہد کی ہے۔ اِس موقعے پر سو خواتین میں سلائی مشینیں تقسیم کی گئیں۔ آدِتیہ ٹھا کرے نے پیٹھن ‘ گنگا پور‘ ویجا پور اور کنڑ تعلقوں میں بھی عوام سے بات چیت کی۔
***** ***** *****
کسا نوں کی جا نب سے اپنے بیلوں کو سجا نے کا تہوار پولہ کل جو ش و خروش سے منا یا گیا۔ اِس موقعے پر کسا نوں نے اپنے بیلوں کو خوب سجا یا اور شام کو اُنکا جلوس نکا لا گیا۔ پولے کے تہوار کے موقعے پر ہوئی بارش سے کسا نوں کی خوشی میںمزید اضا فہ ہو گیا۔
اِس بیچ پر بھنی ضلعے کے جنتور تعلقے کے بر اہمن گائوں میں پولے کے موقعے پر بیلوں کی صفائی کے دوران بیل کے حملہ کرنے سے ایک کسا ن کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
ہنگولی ضلعے کے موہ گائوں میں بھی بیل کے حملے میں ایک بارہ سالہ بچے کو جان سے ہاتھ دھو نا پڑا۔ ایک دیگر حادثے میں جالنہ ضلعے کے پِمپل گائوں میں بیلوں کو نہلا نے کے لیے ندی پر گئے پندہ سالہ لڑ کے کی پانی میں ڈوبنے سے موت ہو گئی۔
***** ***** *****
پر بھنی اور پو رنا میں کل بارش کی آمد ہوئی۔ اورنگ آ باد شہر اور اطراف میں بھی کل رات قریب دو گھنٹے موسلا دھار بارش ہوتی رہی۔ ہمارے نمائندے نے بتا یا کہ جالنہ’ بد نا پور اور عنبڑ میں بھی کل بارش ہوئی ہے۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment