Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 23 August 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۳ ؍اگست ۲۰۱۹ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
Date: 23 August 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۳ ؍اگست ۲۰۱۹ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
ممبئی ہا ئی کورٹ نے ریاستی امداد باہمی بینک گھپلہ معاملے میں پانچ دنوں کے اندر کیس درج کرنے کی ممبئی پولس کو ہدایت دی ہے۔ اِس بارے میں داخل کر دہ عرضی میںکہا گیا ہے کہ قریب25؍ہزار کروڑ روپیوں کے قرض تقسیم کر نے کے معاملے میں ہوئے گھپلے میں نیشنلِسٹ کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما اجیت پوار اور جینت پاٹل سمیت ریاست کے سَتّر بڑے رہنما شامل ہیں۔ عدالت نے کہا کہ اِن سبھی کے خلاف پہلی نظر میں ٹھوس ثبوت نظر آ تے ہیں لہذا کیس درج کیا جا ئے۔ در خواست گذار نے کہا کہ اِن رہنمائوں نے اُس وقت بینک کے بورڈ آ ف ڈائریکٹرس میں رہتے ہوئے اپنے قریبیوں کو مرضی کے مطا بق قوا نین کے خلاف ور زی کر تے ہوئے قر ض تقسیم کیا ہے جس سے بینک کو زبر دست خسا رہ پہنچا ہے۔ در خواست گذار نے مطالبہ کیا کہ اُس وقت کے ڈائریکٹرس اور افسران پر بھی کیس درج کر کے تفتیش کی جائے ۔
***** ***** *****
INX میڈیا معاملے میں سا بق مرکزی وزیر ما لیات اور کانگریس رہنما پی چدمبرم کو26؍اگست تکCBI تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ جسٹِس اجئے کُمار کُہرٔ کی خصو صی عدالت نے کل چدمبرم کوCBI تحویل میں بھیجنے کا فیصلہ دیا۔ اِس بیچ عدالت میں CBI کی پیروی کر تے ہوئے سالسٹر جنرل تُشار مہتانے الزام لگا یا کہ گہری سازش میں شریک چدمبرم جانچ میں تعاون نہیں کر رہے ہیں اور سوا لوں کے جواب نہیں دے رہے ۔ دوسری جانب چدمبرم نے کہا کہ ایک بھی سوال ایسا نہیں تھا جس کا اُنھوں نے جواب نہیں دیا ہو۔
***** ***** *****
اِس دوران کانگریس نے حکو مت پر تنقید کر تے ہوئے الزام لگا یا کہ CBI اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ دو نوں اِداروں کو حکو مت ذاتی انتقام لینے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ کانگریس رہنما اور سابق مرکزی وزیر مالیات پی چدمبرم کی گرفتاری کے پس منظر میں کانگریس تر جمان رندیپ سنگھ سُر جے والا نے یہ بات کہی۔ سُر جے والا نے کہا کہINX میڈیا معاملے میں دیگر کئی رہنما آزاد گھوم رہے ہیں جبکہ کسی بھی طرح کے قا نو نی جواز کے بغیر چدمبرم کو گرفتار کر لیاگیا ہے۔
***** ***** *****
شیو سینا رہنما اور کنِ پارلیمنٹ سنجئے رائوت نے کہا ہے کہ کوہِ نور مِل جانچ معاملے میں شیو سینا صدر اُدھو ٹھا کرے اور اُنکے افرادِ خاندان ‘ مہاراشٹر نو نِر مان سینا کے صدر راج ٹھا کرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کوہِ نور مِل معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے نو ٹس ملنے کے بعد راج ٹھا کرے کل صبح EDدفتر پہنچے رائوت نے مزید کہا کہ راج ٹھا کرے جانچ میں تعا ون کر رہے ہیں۔ اور کار وائی مکمل ہونے تک انتظار کر نا چا ہیے۔ رائوت نے کہا کہ EDکی کار وائی کو سیاسی انتقام قرار دینا جانچ افسران کو ما یوس کر نے جیسا ہو گا۔
اِس بیچED نے کل راج ٹھاکرے سے رات ساڑھے آٹھ بجے تک پوچھ تاچھ کی۔
***** ***** *****
جموں و کشمیر میں سیاسی رہنما ئو ںکی گرفتاری کے خلاف کانگریس‘ ترنمول کانگریس اور ڈی ایم کے سمیت دیگر سیا سی پارٹیوں نے کل نئی دِلّی میں احتجاج کیا۔ مظا ہرین نے جموں و کشمیر میں گرفتار کیئے گئے سیا سی رہنمائوں کو فوراً رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔کانگریس رہنما پی چدمبرم کے فرزند اور رکن ِ پارلیمنٹ کار تی چدمبرم بھی احتجاج میں شریک تھے۔ اِس موقعے پر سیا سی جماعتوں کے رہنمائوں نے کشمیر وادی میں موا صلا تی خد مات بحال کر نے کا بھی مطالبہ کیا۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد -جالنہ وِدبھان پریشد حلقے کے لیے ہوئے انتخا بات میں شیو سینا-بی جے پی اتحاد کے امید وار امبا داس دانوے جیت گئے ہیں۔ دانوے نے کانگریس کے امید وار بھوانی داس عرُف بابو رائو کلکر نی کو شکست دی۔ دانوے کو524 ؍ووٹ ملے جبکہ کلکر نی106؍ ووٹ ہی حاصل کر سکے۔آزاد امید وار شاہنواز خان نے تین ووٹ لیے جبکہ 14؍ ووٹ کالعدم قرار دیئے گئے۔ دانوے کی جیت کے بعد شیو سینا کار کنوں نے اورنگ آ باد اور جالنہ میں جیت کا جشن منا یا۔
***** ***** *****
نیشنلِسٹ کانگریس پارٹی کی شیو سوراج یاترا کل پر بھنی پہنچی۔ اِس موقعے پر منعقدہ جلسۂ عام میں این سی پی کے سینئر رہنما اجیت پوار ‘ حزبِ اختلاف کے رہنما دھننجئے منڈے ‘ رکن پارلیمنٹ امو ل کو لہے اور سابق مملکتی وزیر فوزیہ خان سمیت کئی سر کر دہ رہنما موجود تھے۔ اپنے خطاب میں اجیت پوار نے کہا کہ پارٹی چھوڑ کر جا نے والوں کی وجہ سے پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑ تا۔
***** ***** *****
جالنہ ضلعے میں اب تک صرف39؍ فیصد بارش ہوئی ہے۔ جس سے بارش کے موسم میں بھی پانی کی قلت کا مسئلہ بر قرار ہے۔ پانی کی قلت سے نمٹنے کے لیے جالنہ ضلع انتظا میہ کی جا نب سے107؍ گائووں میں120؍ ٹینکروں کے ذریعے پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ سب سے زیادہ 56؍ ٹینکر عنبڑ تعلقے میں پانی فراہم کر رہے ہیں۔ ہما رے نمائندے نے بتا یا کہ بارش نہ ہونے کی وجہ سے جالنہ ضلعے میں خریف کی فصل کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔
***** ***** *****
بھارت اور ویسٹ اِنڈیز کے در میان کھیلے جانے والے دو ٹسٹ مقابلوں کی سیریز کے پہلے ٹسٹ کے پہلے دِن کل کھیل ختم ہونے تک بھارت نے چھ وکٹ کھوکر203؍رن بنا لیے تھے۔ ویسٹ اِنڈیز نے ٹاس جیتا اور پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بھارت کی شروعات ما یوس کن رہی تاہم اجِنکیہ رہا نے کے 81؍ رن اور کے ایل راہُل کے44؍ رنوں کی بدو لت بھارت کی اِننگز مستحکم ہوئی۔ دوسری جانب کپتان وِراٹ کو ہلی9؍ چِتیشور پُجا را دو اور مینک اگر وال پانچ رن بنا کر آئوٹ ہو گئے۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment