Wednesday, 28 August 2019

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 28 August 2019
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۸ ؍اگست  ۲۰۱۹ئ؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸

 وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا ہے کہ اُن کی حکو مت نے یہ عزم کر رکھا ہے کہ مراٹھواڑہ کی آئندہ نسلیں خشک سالی نہ دیکھیں۔ وزیر اعلیٰ کل اورنگ آ باد اور جا لنہ کے عنبڑ میں مہا جنا دیش یاترا کے دوران جلسۂ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ سمردّھی شاہراہ کی تعمیر کے بعد کافی صنعتی اِکائیاں اورنگ آ باد اور جالنہ میں منتقل ہو گی اور دہلی-ممبئی صنعتی راہداری DMIC میں متعدد صنعتوں کے قیام سے روز گار کا مسئلہ بھی بڑے پیما نے پر حل ہو گا۔ وزیر اعلیٰ نے اورنگ آباد شہر کے پینے کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے 1600؍ کروڑ روپئے مالیت کا منصوبہ شروع کرنے کا تیقن بھی دیا۔ اُنہوں نے بتا یا کہ عنبڑ مراٹھواڑہ اِنٹیگریٹیڈ آب رسا نی اسکیم کے تحت 20؍ہزار کروڑ روپیوں کے خرچ سے 64؍ہزار کلو میٹر پائپ لائن کے ذریعے آبی منصبوں کو ایک دوسرے سے جوڑا جائے گا۔
 وزیر اعلیٰ  نے کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے شیو سینا اور بی جے پی میں اتحاد ضرور ہو گا  اور  نشستوں کی تقسیم ایک ہی دن میں عمل میں آئے گی۔ وزیر اعلیٰ کل بیڑ میں صحا فیوں سے مخا طب تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ مراٹھواڑہ میں خشک سالی کی صورتِ حال تشویشناک ہے۔ تاہم  اِنٹیگریٹیڈ آ ب رسا نی اسکیم کے ذریعے اور کو کن کا پانی گودا وری کی وادیوں میں لا کر مراٹھواڑہ کی خشک سالی کو تاریخ کا حصہ بنا دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے بتا یا کہ حکو مت نے مراٹھواڑہ میں مصنوعی بارش کے کا میاب تجر بات کئے ہیں۔ اُنہوں نے مزید بتا یا کہ مستقل غیر امداد یا فتہ اسا تدہ تحریک کے بارے میں حکو مت مثبت رویہ رکھتی ہے اور جلد ہی اِس خصوص میں مناسب فیصلہ کیا جائے گا۔

***** ***** ***** 

 راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے قائد اور رکنِ پارلیمنٹ سُنیل تٹکرے نے انتباہ دیا ہے کہ ریاستی حکو مت کی جانب سے کوئنا ندی کا66؍ ارب مکعب فِٹ پانی ‘ کو کن کی طلب مکمل کیئے بغیر ممبئی کو نہیں دینے دیا جا ئے گا۔ اُنہوں نے کل رو ہا میں صحا فیوں سے بات چیت کے دوران یہ انتباہ دیا۔ اِ  س موقع پراُنہوں نے بتا یا کہ کوئنا ندی کا 66؍ ارکب مکعب فِٹ پانی کُنڈ لیکا ندی میں آ تا ہے۔ جس سے اِس علاقے کے دیہاتوں کو پا نی مل پا تا ہے۔ تا ہم یہ پانی کہیں اور سر براہ کیا گیا تو علا قے میں پانی کی قلت کا سنگین مسئلہ پیدا ہو جائے گا۔ لہذا حکو مت کو چا ہیے کہ وہ آ ب رسانی کے لیے کو کن کے دیہاتوں کو فوقیت دے اور بعد میں پا نی سر براہی کا رُخ کسی اور جانب موڑے۔

***** ***** ***** 

 مراٹھواڑہ تر قیا تی بورڈ کے صدر بھاگوت کراڑ نے مراٹھواڑہ میں ہیو من ڈیولپمنٹ اِنڈیکس میں اضا فے کے لیے 50؍ کروڑ روپئے موصول ہونے کی اطلاع دی ہے۔ کراڑ کل اورنگ آباد میں صحا فیوں سے گفت و شنید کر رہے تھے۔ اُنہوں نے بتا ئیا کہ جالنہ‘ ہنگولی‘ عثمان آ باد‘ لاتور اور ناندیڑ کا ہیو من ڈیولپمنٹ اِنڈیکس  اوسط سے بھی کم ہے۔ رضا کا ر تنظیموں اور کسا ن گروپس کی مدد سے اِس خصوص میں
مہم چلا نے کے لیے تجا ویزطلب کی جائیں گی۔ اُنہوں نے مزید بتا یا کہ کمشنر برائے اِنسانی تر قی اور ڈویژنل کمشنر کی سر برا ہی میں قائم کمیٹی اِن تجا ویز کی جانچ کرے گی اور منظوری دے گی۔

***** ***** ***** 

 ریاست کے وزیر محصول چندر کانت پاٹل نے اطلاع دی ہے کہ حکو مت نے سانگلی ‘ کو لہا پور ‘ کو کن اور دیگر سیلاب سے متا ثرہ علاقوں میں کسا نوں کے قر ضہ جات معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ اِس سے قبل یہ کہا گیا تھا کہ خریف 2019؁ ہنگام کے لیے لیا گیا قرض ہی معاف کیا جا ئے گا تا ہم اب متا ثرہ علاقوں میں سیلاب سے تباہ تمام فصلوں کے لیے لیا گیا قر ض بھی معاف ہو گا۔ اُنہوں نے اعلان کیا کہ جن کسا نوں نے فصل کے لیے قرض نہیں لیا تھا اُن کی سیلاب سے تباہ شدہ فصلوں کے لیے تین گنا معا وضہ ادا کیا جائے گا۔

***** ***** ***** 

 راشٹر وادی کانگریس پارٹی کی قائد اور رکنِ پارلیمنٹ سُپریہ سُلے نے ملک میں معا شی اصلاحات کے لیے فوری طور پر لا ئحہ عمل تیار کر نے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ موصوفہ نے کل نا سک میں پارٹی کی رابطہ مہم کے دوران صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہوئے اِس خیال کا اظہار کیا ۔ اِس موقع پر اُنہوں نے تنقید کی  کہ مرکزی حکو مت ملک میں بے روز گاری سمیت دیگر متعدد مسا ئل حل کر نے میں
نا کام رہی ہے۔

***** ***** ***** 

 حکو مت کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے کہ ریاست کے 40؍ ہزار ضلع پریشد پرائمری اسکو لوں میں ویلیو ایڈیڈ پروگرام کئیے جا رہے ہیں۔ جس سے اب تک 22؍ لاکھ طلباء نے استفادہ حاصل کیا ہے۔ اِن کورسیس کے تحت اسکو لی طلباء کی تخلیقی صلا حیتوں کو پران چڑھا نے پر زور دیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی اس نصاب سے طلباء میں سائنس‘ ہنر مندی اور سوجھ بوجھ کی صلا حیت میں اضا فے کے لیے مددمل رہی ہے۔ حکو مت کے ذرائع نے بتا یا کہ یہ نصاب مراٹھی سمیت ہندی ‘ انگریزی  او ر  اُردو زبانوں میں بھی دستیاب کیا گیا ہے۔

***** ***** ***** 

 شو لا پور ضلع کے بار شی سے راشٹر وادی کانگریس کے رکنِ اسمبلی دلیپ سوپل نے اسمبلی کی رکنیت سے کل استعفیٰ دے دیا۔ اُنہوں نے اپنا استعفیٰ اسمبلی کے اسپیکر ہری بھائو باگڑے کو سو نپا ۔ سو پل کے آج شیو سینا میں شامل ہونے کا امکان ہے۔

***** ***** *****

No comments:

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 15 اگست 2025‘ وقت: صبح 06:50 تا 07:00

  Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date: 15 August-2025 Time: 09:00-09:10 am آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر علاقائی خبری...