Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 24 August 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۴ ؍اگست ۲۰۱۹ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
Date: 24 August 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۴ ؍اگست ۲۰۱۹ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
وزیر خزا نہ نِر ملا سیتا رمن نے اعلیٰ معا شی تر قی کے مقاصد کے حصول کے لیے کل مختلف اقدا مات کا اعلان کیا۔ وزیر خزا نہ نے بتا یا کہ حکو مت نے سر ما یہ کا روں کو راغب کرنے کے لیے شیئر اور اکائیوں کی خرید و فروخت میں مختصر اور طویل مدتی منا فع پر سر چارج منسوخ کر دیا ہے۔ اِسٹارٹ اپ اور اُس میں سر ما یہ کا ری کرنے والوں پر عائد کیا جا نے والا اینجل ٹیکس بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اُنہوں نے مزید بتا یا کہ کمپنیوں کی جانب سے معا شر تی ذمہ داری کی خلاف ورزی کی نو عیت کو اب فوجداری کی بجائے دیو انی معاملہ ما نا جائے گا۔ وزیر خزا نہ نے کہا کہ اسٹارٹ اپ سے متعلق مسائل کے حل کے لیے ڈائریکٹ ٹیکس کے مرکزی بورڈ کے رکن کے زیر قیادت گروپ تشکیل کی جائے گی۔
***** ***** *****
عدالتِ عظمی نے طلاقِ ثلا ثہ قانون کی تعزیراتی دفعات کی دستور سے مطابقت رکھنے کی جانچ کے لیے منظوری دی ہے۔ عدالت نے اِس خصو ص میں مرکزی حکو مت کو نوٹس بھی جا ری کی ہے۔ اِس نئے قا نون کے تحت بیک وقت تین بار طلاق دینے پر تین برس تک کی قید کی سزا کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ طلاقِ ثلا ثہ قا نون کے دستوری ہونے کے چیلنج کر تے ہوئے متعدد در خواستیں دائر کی گئیں ہیں اور عدالت سے اِسے غیر آئینی قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ جسٹِس این وی رمنا اور جسٹِس اجئے رستو گی کی بینچ نے گذشتہ روز کہا کہ عدالت اِس معاملے میں تحقیقات کر ے گی۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا ہے کہ ریاستی امداد با ہمی بینک بد عنوا نی معاملے میں ممبئی عدالتِ عالیہ کے حکم کے مطابق قصور واروں کے خلاف
قا نو نی کار وائی کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ کل دھو لیہ میں مہا جنا دیش یا ترا کے دوران صحیفہ نگا روں سے خطاب کر رہے تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ کار کنان کی حیثیت سے بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہونے والے افراد کا کھُلے دل سے استقبال کیا جائے گا تاہم قائدین کو جانچ کے بعد ہی پارٹی کا حصہ بنا یا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے اِس موقع پر دھو لیہ میں آ بپا شی منصبوں کی تکمیل اور منماڑ-دھو لیہ-اِندور ریلوے لائن کی اراضی کے حصول کے لیے فنڈس کی کمی نہ کیئے جانے کا تیقن بھی دیا۔
***** ***** *****
شیو سینا سر براہ اُدھو ٹھا کرے نے تمام کسا نوں کو فصل بیمہ اسکیم کے تحت عام معاوضہ ادا کرنے کا ریاستی حکو مت سے مطا لبہ کیا ہے۔ ٹھا کرے کل ممبئی میں صحا فیوں سے مخا طب تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ کسا نوں کی فلا ح کے لیے جا ری کی گئی فصل بیمہ اسکیم میں کمپنیوں کے غلط طرزِ عمل سے 90؍ لاکھ کسا ن فصل بیمہ پا نے کے لیے نا اہل قرار دیئے گئے ہیں۔ٹھا کرے نے بتا یا کہ شیو سینا اراکین ِ پارلیمنٹ نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملا قات کر کے اِس معاملے کو اُجاگر کیا ہے۔ اب تک10 ؍ لاکھ کسا نوں کو اِس اسکیم کے تحت 960؍ کروڑ روپئے معا وضہ ادا کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
ریاست کے امداد باہمی کے وزیر سبھاش دیشمکھ نے بتا یا کہ چھتر پتی شیو اجی مہاراج کسان سمنان اسکیم کے تحت اب تک50؍ لاکھ
70؍ ہزار مقروض کسا نوں کے قرضۂ جات معاف کیئے گئے ہیں۔ وزیر موصوف نے کل ممبئی میںیہ اطلاع دی۔ اُنہوں نے بتا یا کہ اِس اسکیم کے تحت اب تک کسا نوں کے کھا توں میں24؍ہزار102؍ کروڑ روپئے قرض کے طور پر راست منتقل کیئے گئے ہیں۔
***** ***** *****
محکمہ آ بی وسائل کی جانب سے دی گئی اطلاع کے مطا بق کر شنا ندی کا اضا فی پانی مراٹھواڑہ کو فراہم کرنے سے متعلق خا کے کی تیاری کے لیے معلو مات جمع کر نے کا آغاز کیا جا چکا ہے۔ سانگلی ضلع میں کر شنا ندی کے پانی کی سطح529؍ میٹر تک بڑھ گئی ہے۔ محکمے کے مطا بق کر شنا ندی کی سطح آب میں90؍ میٹر اضا فے کے سبب اِس منصوبے پر عمل در آمد ممکن ہو چکا ہے ۔
***** ***** *****
ڈاکٹر با با صا حیب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کا61؍ واں یومِ تا سیس کل منا یا گیا۔ اِس موقعے پر یو نیور سٹی میں مختلف تقا ریب کا اہتمام کیا گیا جس میں اِندرا گاندھی نیشنل آرٹس سینٹر نئی دہلی کے سیکٹریٹری اور سا بق وائس چانسلر ڈاکٹر سچیتا نند جو شی مہمانِ خصو صی کے طور پر موجود تھے۔ اِس موقعے پر اپنے خطاب میں ڈاکٹر جو شی نے مضبوط قوتِ اداری کے حامل طلباء کی طا قت سے یو نیور سٹی کے معیار کو مزید بلند کر نے کی اپیل کی۔
اِس موقعے پر ما یہ ناز تاریخ داں ڈاکٹر مورونچیکر کو جیون سادھنا ایوارڈ سے سر فراز کیا گیا۔اِس کے علا وہ اورنگ آ باد کے دیو گیری کالج‘ جالنہ کے بدری نا رائن کالج‘ ما جل گائوں کے سُندر رائو سوڑُنکے کالج اور عثمان آ باد کے رام کرشن پرم ہنس کالج کو مثالی تعلیمی ادارے کے ایوارڈس دیئے گئے۔
***** ***** *****
سوئزر لینڈ کے بسیل میںجا ری عالمی بیڈ منٹن چیمپن شپ مقا بلے میں بھارت کی پی وی سندھ نے خواتین سنگلز میں جبکہ بی سائی پر نیت نے مر دو کے سنگلز مقابلے میں سیمی فائنل میں داخلہ حا صل کر لیا ہے۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment