Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 22 November 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۲ ؍نومبر ۲۰۱۹ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
Date: 22 November 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۲ ؍نومبر ۲۰۱۹ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
مہاراشٹر میں حکو مت سازی کے پس منظر میں ملا قاتوں کا دور جا ری ہے۔ اِسکے تحت شیو سینا صدر اُدھو ٹھاکرے اور اُنکے فرزند آدِتیہ ٹاکرے نے کل ممبئی میں نیشنلِسٹ کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار سے ملا قات کی۔ اِس دوران پوار نے گزشتہ دو دِنوں میں دِلّی میں ہوئی ملاقاتوں سے ٹھاکرے کو واقف کر وا یا۔ ملاقات کے دوران شیو سینا رکن پارلیمنٹ سنجئے رائوت اور این سی پی رہنما اجیت پوار بھی موجود تھے۔
اِس بیچ کانگریس اور این سی پی رہنما ئوں کی ہفتہ بھر چلی بات چیت میں دو نوں پارٹیاں مہاراشٹر میں حکو مت بنا نے پر تیار نظر آ تی ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ پر تھوی راج چو ہان نے کل اخباری نمائندوں کو بتا یا کہ دو نوں پارٹیوں میں ہوئی ملا قاتوں کے دوران تقریباً سبھی معاملوں پر اتفاق ہو گیا ہے۔ چو ہان نے کہا کہ کانگریس آج ممبئی میں اپنی دیگر حلیف جماعتوں کے ساتھ میٹنگ چیت ہو گی اور اُسکے بعد ہی حکو مت بنا نے کے فیصلے کا اعلان ہو گا۔ اِس سے پہلے کل کانگریس کی ورکنِگ کمیٹی نے مہاراشٹر میں این سی پی اور شیو سینا کے ساتھ مل کر حکو مت بنا نے کو منظوری دی۔ کل نئی دِلّی میں کانگریس صدر سو نیا گاندھی کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا۔
اِس بیچ شیو سینا صدر اُدھو ٹھا کرے آج ممبئی میں شیو سینا کے نو منتخبہ اراکین اسمبلی کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔
***** ***** *****
اِس بیچ مہاراشٹر میں حکو مت سازی پر جا ری پیش رفت پر تبصرہ کرتے ہوئے ونچت بہو جن آ گھاڑی کے سر براہ پر کاش امبیڈکر نے الزام لگا یا ہے کہ ریاست میں گزشتہ ایک مہینے سے جاری ڈرامے کے پیچھے سیاسی سازش کار فر ما ہے۔ پر کاش امبیڈکر کل ممبئی میں اخباری نمائندوں سے مخا طب تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ روزآ نہ سیاسی ‘ علاقائی اور جذباتی موضوعات پر بحث اور اُس سے جُڑے تنازعوں کو عام کیا جا رہا ہے تا کہ عوام کو گمراہ کیا جا سکے۔پر کاش امبیڈکر نے الزام لگا تے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کی طرح ریاست کو تین حصوں میں تقسیم کر نے کی سازش ہو رہی ہے اور ممبئی کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنا کر وِدربھ کو مہاراشٹر سے الگ کر نے کے آثار نظر آ رہے ہیں۔ امبیڈکر نے مزید کہا کہ کانگریس اور این سی پی دو نوں اِس سازش کا حصہ ہیں اور یہ بعد میں شیو سینا کو ختم کر دیںگے۔
***** ***** *****
سوا بھیما نی شیتکری سنگٹھنا کے صدر راجو شیٹی نے کہا ہے کہ اگر ریاست میں کانگریس‘ این سی پی اور شیو سینا کی حکو مت بنتی ہے تو اُنکی پارٹی اِسکا خیر مقدم کرے گی کیوںکہ بی جے پی نے کسا نوں کو دھو کہ دیا ہے ۔ راجو شیٹی نے کہا کہ بی جے پی کو اقتدار سے محروم رکھنا ضروری ہے۔ وہ کل سانگلی میں اخباری کانفرنس میں بول رہے تھے۔ ایک سوال کے جواب میں راجو شیٹی نے کہا کہ وہ کامن مِنمم پرو گرام کا مسودہ دیکھ کر اِس بات کا فیصلہ کریں گے کہ اُنھیں حکو مت میں شامل ہو نا ہے یا نہیں۔
***** ***** *****
بُدھست مذہبی رہنما دلائی لا مہ آج سے اورنگ آباد میں شر وع ہو رہی عالمی بدھسٹ کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ اکھل بھارتیہ بھکشو سَنگھ کی جانب سے اِس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جو شام چھ بجے ملند کالج میں شروع ہو گی۔ سر ی لنکا کے مذہبی رہنما مہا نائکہ مہا تھیروں بھی اِس تقریب میں شر کت کر رہے ہیں۔ اِس دوران اورنگ آ باد میو نسپل کار پوریشن کی جانب سے عالمی بدھسٹ کانفرنس کے لیے شہر کے مختلف حصوں میں بیس اضا فی بسیس چلا ئی جائیں گی۔
***** ***** *****
مہاراشٹر میں غیر موسمی بارش سے فصلوں کو ہوئے نقصا ن کا جائزہ لینے کے لیے مرکزی حکو مت کی ٹیم آج ریاست کا دورہ کر رہی ہے۔ یہ ٹیم آج اورنگ آ باد‘ ناگپور اور امرا وتی محصول ڈویژنوں کا دورہ کرے گی۔ مرکز میں ایڈیشنل سیکٹریٹری ڈاکٹر وی تِری پُگل اور ڈاکٹر کے منو ہرن آج اورنگ آ باد ضلعے کے سو لہ گائوں کا دورہ کریں گے۔ ڈویژنل کمشنر سنیل کیندریکر آج صبح مرکزی ٹیم کو فصلوں کو پہنچنے نقصان سے واقف کر وائیں گے۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد کی ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر مراٹھوارہ یو نیور سٹی کے یو تھ فیسٹیول کی کل سے شروعات ہوئی۔ مشہور مراٹھی اداکار مکرند اناسپُرے نے فیسٹیول کا افتتاح کیا۔ اِس موقعے پر اظہار ِ خیال کر تے ہوئے اناسپُرے نے کہا کہ ریاست میں کسا نوں پر بر پا ہوئے قدرتی قہر سے نمٹنے اور اُنھیں راحت پہنچا نے کے لیے حکو مت کا جلد سے جلد قائم ہو نا ضروری ہے ۔ اناسپُرے نے اورنگ آباد کے سنت ایکناتھ رنگ مندر کی جلدسے جلد تزئین نَو کا بھی مطالبہ کیا۔
تقریب میں ادا کار شانتانو گنگنے اور یو نیور سٹی وائس چانسلر ڈاکٹر پر مود یولے کے علا وہ بڑی تعداد میں طلباء شریک تھے۔ اِس سے پہلے یو تھ فیسٹیول کے موقعے پر یو نیور سٹی کے احا طے میں جلوس نکا لا گیا جہاں طلباء نے سماج کے مختلف موضوعات پر خاکے پیش کیے۔
***** ***** *****
شیو سینا رہنما اور اورنگ آباد کے سابق رکن پارلیمنٹ چندر کانت کھیرے اور جئے دت شر سا گر نے کل لاتور ضلع کے لاتور’ رینا پور‘ شِرور اننت پال ‘ اَوسا اور چا کُور تعلقوں کا دورہ کیا اور غیر موسمی بارش سے کسا نوں کو ہوئے نقصان کا جائزہ لیا۔ اِس موقعے پر دو نوں رہنمائوں نے کہا کہ گور نر کی جانب سے اعلان کی گئی امدادی رقم سیدھے کسا نوں کے بینک کھاتوں میںجمع ہو گی اور اِس سے کسی بھی طرح کی قرض وصولی نہیں کی جائے گی۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment